29/06/2025
الحمدللہ،
اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آج امام بارگاہ ایوان امام موسیٰ کاظم علیہ السلام شاہ پور سیداں میں امام موسیٰ کاظم ع کےسائن بورڑز اور ضلع چکوال کا سب سے بڑا علم پاک مولا عباس ع کی تنصیب کا کام مکمل ہوا۔
ہم اہلیان شاہپور سیداں اور اپنی پوری کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے جنہوں نے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور پاک بی بی سیدہ سلام اللہ علیہا کی حرمت کو ہر چیز سے مقدم رکھا، اور مومنین کرام کے عظیم اتحاد و اتفاق کی خاطر صبر و ہمت وحوصلے سے تمام معاملات کو ہینڈل کیا۔
ہم اپنے بھائی ملک وسیم کرامت اعوان کے بھی انتہائی شکر گزار ہیں، جنہوں نے انتہائی دانشمندی اور خلوص نیت سے مومنین کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے حل کروائے، اور اپنے " اعوان" ہونے کا حق ادا کیا۔ اللہ پاک انہیں مزید عزتوں سے نوازے۔ آمین