نگہبان پاکستان

نگہبان پاکستان NIGHEBAN is working since 14th August 1998.

والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئ کیمپ چوہدری ہمایوں اسلم اور چوہدری بلال اکبر کے والدین مرحومین کے ایصال ثواب ...
29/11/2025

والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئ کیمپ چوہدری ہمایوں اسلم اور چوہدری بلال اکبر کے والدین مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے چوہدری محمد اسلم مرحوم بھٹے والے کے ڈیرے سرپاک میں لگایا گیا ۔ سیاسی و سماجی نوجوان رہنما چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کیمپ کا افتتاح کیا ۔ الشفاء آئ ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز نے 300 سے زائد مریضوں میں میڈیسن اور عینکیں فراہم کیں۔ اس موقع پر چوہدری ہمایوں اسلم اور چوہدری بلال اکبر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے ساتھ مل کر خدمت انسانیت کا مشن جاری رکھیں گے ۔ائندہ بھی ڈیرے پر فری میڈیکل اور آئ کیمپس کا سلسلہ چلتا رہے گا ، جہاں سے انسانیت فیضیاب ہوتی رہے گی ۔

29/11/2025

والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئ سکول سکریننگ کیمپ امیر انٹرنیشنل سکول قائد آباد بھون روڈ چکوال میں منعقد ہوا ۔

ڈھڈیال ، والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ اور ڈاکٹر محمد اقبال ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام چائلڈ فرینڈلی فاؤنڈیشن سکول کشمیر کالو...
29/11/2025

ڈھڈیال ، والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ اور ڈاکٹر محمد اقبال ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام چائلڈ فرینڈلی فاؤنڈیشن سکول کشمیر کالونی ڈھڈیال میں فری آئ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔سکول کے چیف ایگزیکٹو مک یاسر اقبال نے کیمپ کے انتظامات احسن طریقے سے مکمل کیے۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال کے رہنما چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے فری آئ سکول سکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چکوال کے رہنما راجہ مظہر حسین اور چودھری نوشاد علی خان نے عوام الناس کے لئے منعقدہ فری آئ کیمپ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر الشفاء آئ ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز نے 421 مریضوں کافری کمپیوٹرائزڈ چیک اپ کیا ، فری میڈیسن اور فری عینکیں فراہم کی گئیں۔ 11سفید موتیے کے مریضوں کا آپریشن ہسپتال میں فری کیے جائیں گے ۔44 مریضوں کو مزید چیک اپ کے لیے ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔اہلیان علاقہ نے کامیاب کیمپ کے انعقاد پر ملک یاسر اقبال آف موہڑہ خورد کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

سدوال ، الرحمن پبلک سکول میں فری آئ سکول سکریننگ پروگرام کا افتتاح ملک عامر شہزاد ڈائریکٹر کوہ نور سٹی چکوال کر رہے ہیں ...
29/11/2025

سدوال ، الرحمن پبلک سکول میں فری آئ سکول سکریننگ پروگرام کا افتتاح ملک عامر شہزاد ڈائریکٹر کوہ نور سٹی چکوال کر رہے ہیں ۔ خصوصی شکریہ پروفیسر ڈاکٹر شوکت عزیز پرنسپل سکول ہذا۔

والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری  سکول آئ سکریننگ پروگرام کے تحت گورنمنٹ ایم سی ایلیمنٹری سکول بھون چوک چکوال الم...
21/11/2025

والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری سکول آئ سکریننگ پروگرام کے تحت گورنمنٹ ایم سی ایلیمنٹری سکول بھون چوک چکوال المعروف ٹینکی والا سکول کے طلبہ وطالبات ، والدین اور ٹیچرز کی آنکھوں کا فری کمپیوٹرائزڈ چیک اپ الشفاء آئ ہسپتال کے عملے نےکیا ۔ 21 نومبر 2025 بروز جمعہ خصوصی شکریہ سید رضوی شاہ ٹیچر

والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری سکول/ کالج سکریننگ پروگرام کے تحت فری آئ کیمپ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال می...
16/11/2025

والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری سکول/ کالج سکریننگ پروگرام کے تحت فری آئ کیمپ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال میں لگایا گیا ۔ ہردلعزیز شخصیت پروفیسر جمیل ملک نے کیمپ کے تمام انتظامات مکمل کیے۔ نوجوان سماجی رہنما چوہدری غفران عمر کہوٹ اور نوجوان سیاسی رہنما چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ نے مہمان خصوصی کے فرائض سر انجام دیئے۔ الشفاء آئ ہسپتال چکوال کی ٹیم نے کالج ک تمام سٹوڈنٹس کی آنکھوں کا فری کمپیوٹرائزڈ چیک اپ کیا۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر فضل عباس صاحب اور دیگر پروفیسر ز، عملے کی آنکھوں کا بھی معائنہ کیا گیا ۔

والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے چیئرمین ملک احسان محفوظ اختر صاحب کی ہدایت پر THE KNOWLEDGE SCHOOL میں فری آئ سکول سکریننگ کیمپ...
27/10/2025

والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے چیئرمین ملک احسان محفوظ اختر صاحب کی ہدایت پر THE KNOWLEDGE SCHOOL میں فری آئ سکول سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ خصوصی شکریہ ملک محمد صفدر صدر سکولز کالجز ایسوسی ایشن ، راجہ علی اعجاز خان، سر کاشف، ثاقب قدیر ، الشفاء آئ ہسپتال ۔

23/10/2025
Total patients 319 Surgery 13 Refer 19Free medicine Free Glasses
23/10/2025

Total patients 319
Surgery 13
Refer 19
Free medicine
Free Glasses

بفیضان نظر والی ولایت حسین شاہ سرکار ، والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے چیئرمین ملک احسان محفوظ اختر صاحب کی ہدایت پر ، KINGS WA...
16/10/2025

بفیضان نظر والی ولایت حسین شاہ سرکار ، والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے چیئرمین ملک احسان محفوظ اختر صاحب کی ہدایت پر ، KINGS WAY SCHOOL MEHROPELO CHAKWAL میں فری سکول سکریننگ کیمپ کا انعقاد ۔ الشفاء آئ ہسپتال کی ماہر ٹیم نے خدمات سر انجام دیں ۔ خصوصی تعاون چوہدری نثار احمد تھنیل کمال ، چوہدری محسن علی خان ڈائریکٹر سکول ہذا۔

بفیضان نظر والی ولایت حسین شاہ سرکار ، والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے چیئرمین ، صدر فرینڈز آف چکوال پاکستان ملک  احسان محفوظ ا...
24/09/2025

بفیضان نظر والی ولایت حسین شاہ سرکار ، والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے چیئرمین ، صدر فرینڈز آف چکوال پاکستان ملک احسان محفوظ اختر صاحب کی ہدایت پر ، موضع ڈنگی زیر ، یونین کونسل تھنیل کمال میں، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری نثار احمد کی زیر نگرانی فری آئ کیمپ کا انعقاد ، الشفاء آئ ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز نے 245 مریضوں کی آنکھوں کا فری چیک اپ، میڈیسن اور گلاسز فراہم کیں۔ استاد شاہ نواز مرحوم کی رہائشگاہ پر منعقدہ اس کیمپ کے انتظامات چوہدری اعجاز احمد اور وقاص نواز نے سنبھالے۔ گیارہ مریضوں کی انکھوں کی سرجری الشفاء آئ ہسپتال مرید میں کی جائے گی۔ اس موقع پر نوجوان رہنما چوہدری عزیزالرحمن آف تھنیل کمال بھی موجود ہیں ۔چوہدری نثار احمد کی ہدایت پر چوہدری اعجاز احمد اور وقاص نواز میکن نے پُرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا ۔24 ستمبر 2025

والی ولایت حسین شاہ سرکار کی نگاہ کرم سے والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئ کیمپ ، شیخ محمد اسحاق کی بیٹھک جھاٹل...
15/09/2025

والی ولایت حسین شاہ سرکار کی نگاہ کرم سے والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئ کیمپ ، شیخ محمد اسحاق کی بیٹھک جھاٹلہ تحصیل و ضلع تلہ گنگ میں مورخہ 15 ستمبر 2025 بروز پیر صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک لگایا گیا ۔ جس میں الشفاء آئ ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز نے آنکھوں کے سینکڑوں مریضوں کا مفت کمپیوٹرائزڈ چیک اپ کیا ، مفت ادویات فراہم کیں ، مفت عینکیں فراہم کی گئیں، 50 سے زائد سفید موتیے کے مریضوں کو ہسپتال ریفر کیا گیا ۔ جہاں فری آپریشن کیا جائے گا ۔ اس فری آئ کیمپ کے تمام انتظامات معروف سماجی و کاروباری شخصیت شیخ محمد اسحاق اور سابق نائب ناظم ملک فتح خان نے کیے۔ والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے سیکرٹری انفارمیشن راجہ محمد عمر نے بتایا کہ والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ اپنے چئیر مین ملک احسان محفوظ اختر کی ہدایت پر پورے راولپنڈی ڈویژن میں فری میڈیکل اینڈ آئ کیمپس کا انعقاد کر رہا ہے۔ حاجی شیخ محمد اسحاق نے کہا کہ خدمت خلق سے دل و روح کو سکون حاصل ہوتا ہے ۔

Address

Chakwal

Telephone

+923335005641

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نگہبان پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share