05/06/2026
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کلری کے لیے کمپیوٹر لیب کی اشد ضرورت:
آج کا دور ٹیکنالوجی کا دور ہے، اور کمپیوٹر تعلیم اس دور کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کلری میں موجود کمپیوٹرز بہت پرانے ہیں. یہ وہ مشینیں ہیں جو سن 2000 سے بھی پہلے استعمال ہوتی تھیں۔ آج کے جدید سافٹ ویئر، انٹرنیٹ، اور ڈیجیٹل سیکھنے کے تقاضوں کے لیے یہ بالکل کارآمد نہیں رہے۔
کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کیوں ضروری ہے؟
- کمپیوٹر کے بغیر بچیاں ڈیجیٹل دنیا میں پیچھے رہ جائیں گی۔ آج ہر فیلڈ جیسا کہ ڈاکٹری، انجینئرنگ، کاروبار، تعلیم سب کمپیوٹر سے جُڑی ہے۔
- کمپیوٹر کی تعلیم سے بچیاں تحقیق، تخلیقی کام، اور آن لائن مواقع تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔
- یہ صرف ایک مضمون نہیں، بلکہ مستقبل میں خود کفیل بننے کا ہتھیار ہے۔
ہماری بچیوں کا بھی اتنا ہی حق ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی سیکھیں اور اپنے خواب پورے کریں۔
آپ سے دردمندانہ اپیل ہے:
خدارا دل کھول کر تعاون کریں تاکہ ہم اس سکول کے لیے نئے کمپیوٹرز فراہم کر سکیں۔ آپ کا چھوٹا سا تعاون ہماری بچیوں کے بڑے مستقبل کی بنیاد بنے گا۔ ایک اچھا کمپیوٹر (ال ان ون) کی قیمت تقریباً ساٹھ ہزار ہے اور ہمیں ایسے چھے کمپیوٹر چائیے، اور انشاللہ جب بچیاں سمر وکیشن کے بعد جب واپس آئیں گی تو انکو بہترین کمپیوٹر لیب تیار ملے گی اور یہ صرف اپکے تعاون کی وجہ سے ممکن ہو پائے گا انشاللہ۔
جزاک اللہ خیراً
آئیے! نیکی کے اس کام میں رضا الٰہی فاؤنڈیشن کلری ضلع بھمبر کا ساتھ دیں۔
منجانب:
میجر اظہر محمود جنرل
سیکرٹری رضا الٰہی فاؤنڈیشن
مبشر حسین شاہ سیکرٹری انفارمیشن رضا الٰہی فاؤنڈیشن
راجہ نعمان اکرم ڈپٹی جنرل سیکریٹری رضا الٰہی فاؤنڈیشن
ارسلان سکندر ممبر آف ایگزیکٹو کمیٹی