𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭𝐬 𝐖𝐞𝐥𝐟𝐚𝐫𝐞 𝐒𝐨𝐜𝐢𝐞𝐭𝐲 𝐀𝐛𝐨𝐰𝐚𝐥𝐚

  • Home
  • Pakistan
  • Bhimber
  • 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭𝐬 𝐖𝐞𝐥𝐟𝐚𝐫𝐞 𝐒𝐨𝐜𝐢𝐞𝐭𝐲 𝐀𝐛𝐨𝐰𝐚𝐥𝐚
Directions

𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭𝐬 𝐖𝐞𝐥𝐟𝐚𝐫𝐞 𝐒𝐨𝐜𝐢𝐞𝐭𝐲 𝐀𝐛𝐨𝐰𝐚𝐥𝐚 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭𝐬 𝐖𝐞𝐥𝐟𝐚𝐫𝐞 𝐒𝐨𝐜𝐢𝐞𝐭𝐲 𝐀𝐛𝐨𝐰𝐚𝐥𝐚, Charitable organisation, Abowala, Bhimber.

🌙✨ عید ملن تقریب ✨🌙عید صرف خوشیوں کا نام نہیں، بلکہ دلوں کو قریب لانے، محبتیں بانٹنے اور اپنائیت کو مضبوط کرنے کا خوبصور...
29/05/2026

🌙✨ عید ملن تقریب ✨🌙

عید صرف خوشیوں کا نام نہیں، بلکہ دلوں کو قریب لانے، محبتیں بانٹنے اور اپنائیت کو مضبوط کرنے کا خوبصورت موقع بھی ہے۔اسی جذبے کے تحت اہلیان ابووالہ کی جانب سے ایک پُرخلوص عید ملن تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

یہ تقریب کسی سیاسی، سماجی یا فلاحی مقصد کے لیے نہیں، بلکہ صرف اپنے گاؤں کے اتحاد، بھائی چارے، محبت اور خوشیوں کو ایک ساتھ منانے کے لیے رکھی گئی ہے۔ ❤️

📍 مقام: ابووالہ کھولیاں🕔 آغاز: شام 5:15 بجے (بعد نماز عصر)🍽️ ڈنر: شام 6:00 بجے⏳ دورانیہ: 1 گھنٹہ

آپ تمام نوجوانوں سے بھرپور شرکت کی درخواست ہے۔آئیں! اپنے گاؤں کو محبت، اتحاد اور خوبصورت یادوں کا پیغام دیں۔ 🤝✨

⏰ برائے مہربانی وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

اہلیان ابووالہ کے لیے خوشخبری 🌟اہلیانِ ابووالہ کی قیمتی تجاویز اور گاؤں کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے سٹوڈنٹس ویلفئیر ...
25/04/2026

اہلیان ابووالہ کے لیے خوشخبری 🌟
اہلیانِ ابووالہ کی قیمتی تجاویز اور گاؤں کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے سٹوڈنٹس ویلفئیر سوسائٹی ابووالہ کی جانب سے ویلفئیر کے سامان میں کرسیوں اور ٹیبلز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اب گاؤں کے ضرورت مند گھرانوں کے لیے خوشی اور غمی کے مواقع پر مکمل سہولت بالکل مفت فراہم کی جا سکے گی۔ یہ ایک چھوٹا سا قدم ہےلیکن ہمارے لیے ایک بڑا فرض بھی ہے۔
یہ سب کچھ آپ لوگوں کے تعاون، اعتماد اور محبت کا نتیجہ ہے اس میں ہمارا کوئی کمال نہیں، اصل حقدار آپ سب ہیں ❤️
مزید یہ کہ گاؤں کے صاحبِ استطاعت افراد بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ انہیں یہ سامان بازار کے مقابلے میں آدھے سے بھی کم کرایہ پر فراہم کیا جائے گا۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ
آپ کا خرچ کم ہوگا
گاؤں کا پیسہ گاؤں میں ہی رہے گا
اور یہی رقم دوبارہ ویلفئیر کے کاموں میں استعمال ہو کر گاؤں کی ترقی کا باعث بنے گی
آپ کے اعتماد اور تعاون کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ
شکریہ اہلیانِ ابووالہ 🌹

06/04/2025

کل بروز سوموار دن 4 بجے ابووالہ کے مقام پر فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وجبر کے خلاف ابووالہ کے مقام پر احتجاجی ریلی نکالی جاۓ گی یہ احتجاج ہر قسم کی نسلی، ذاتی اور سیاسی مقاصد سے بالاتر صرف ایک مسلمان ہونے کی بنا پر اپنے فرض کی بالادستی کے لیے ہو گا اس احتجاج کا مقصد فلسطینی بھائیوں کو یہ یقین دلانا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور حکومت وقت اور اسٹبلشمنٹ کو ان کی زمہ داریوں کو یاد دلوانا ہے کہ وہ عالمی سطح پر آواز کو بلند کریں اور اپنے بھائیوں کے اس ناحق قتل عام کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ بروز حشر ہم اللہ کے سامنے یہ بات پیش کر سکے کہ ہم نے اپنی انفرادی اسطاعت کے مطابق اپنا حق ادا کرنے کی کوشش کی۔شکریہ

Address

Abowala
Bhimber

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭𝐬 𝐖𝐞𝐥𝐟𝐚𝐫𝐞 𝐒𝐨𝐜𝐢𝐞𝐭𝐲 𝐀𝐛𝐨𝐰𝐚𝐥𝐚 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share