Poor Help Force

Poor Help Force ❣️🇵🇰ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت ہے❣️🇵🇰
(1)

اپنی قربانی کی کھالیںتاریخی جامعہ مسجد بگویہ بھیرہ میں جمع کروائیں۔آپ کے تعاون سےبچوں کی دینی تعلیم، رہائش، کھانا اور دی...
21/05/2026

اپنی قربانی کی کھالیں
تاریخی جامعہ مسجد بگویہ بھیرہ میں جمع کروائیں۔

آپ کے تعاون سے
بچوں کی دینی تعلیم، رہائش، کھانا اور دیگر فلاحی اخراجات میں مدد ملے گی۔

آئیں اس عیدالاضحیٰ پر
اپنی قربانی کے ساتھ ایک نیکی میں بھی حصہ ڈالیں۔

الحمدللّٰہ ❤️پوور ہیلپ فورس کی ٹیم کو ایک مستحق بھائی کا کیس موصول ہوا جس میں وہ اپنے گھر کے حالات بہتر کرنے اور باعزت ر...
20/05/2026

الحمدللّٰہ ❤️
پوور ہیلپ فورس کی ٹیم کو ایک مستحق بھائی کا کیس موصول ہوا جس میں وہ اپنے گھر کے حالات بہتر کرنے اور باعزت روزگار کے لیے املی آلو بخارے کے پانی کی ریڑھی لگانا چاہتے تھے۔

الحمدللّٰہ ٹیم اور مخیر حضرات کے تعاون سے اس بھائی کے لیے ریڑھی کا انتظام کر دیا گیا تاکہ وہ محنت کے ذریعے اپنے بچوں کا رزقِ حلال کما سکیں۔ 🤲✨

یہی ہماری کوشش ہے کہ صرف وقتی مدد ہی نہیں بلکہ ایسے لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع بھی دیا جائے۔

اللّٰہ پاک تمام تعاون کرنے والے بھائیوں کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اس نیک کام کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین ❤️

19/05/2026

الحمدللہ! انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے۔

آج ہم دل کی گہرائیوں سے اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے میکو بھائی کی بیماری کے دوران انسانیت، ہمدردی اور ذمہ داری کا بہترین مظاہرہ کیا۔ جیسے ہی پوور ہیلپ فورس کی ٹیم کو اطلاع ملی، فوراً ریسکیو 1122 سے رابطہ کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر انتہائی ذمہ داری اور جذبے کے ساتھ میکو بھائی کو ٹی ایچ کیو ہاسپٹل بھیرہ منتقل کیا۔

اس موقع پر پوور ہیلپ فورس کی ٹیم نے بھی مکمل تعاون کیا اور ہر ممکن کوشش کی کہ مریض کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ہم خصوصی طور پر ٹی ایچ کیو ہاسپٹل بھیرہ کے محترم ڈاکٹر سفیان صاحب اور محترم ڈاکٹر نوید صاحب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اپنی نگرانی میں میکو بھائی کا مکمل علاج کیا، بھرپور توجہ دی اور ہر مرحلے پر مکمل تعاون فرمایا۔

اسی طرح ہم اپنے بھائی خرم گوندل صاحب کے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اس کیس کو ریفر کرنے اور بروقت اطلاع دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی بروقت رہنمائی بھی اس پورے ریسکیو عمل میں بہت مددگار ثابت ہوئی۔

ہم خصوصی طور پر راجہ مجاہد بکھر صاحب کے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے موقع پر ہسپتال تشریف لا کر ڈاکٹروں سے مشاورت کی اور مریض کو مزید بہتر علاج کے لیے اسلام آباد ریفر کرنے اور کل وہاں ایڈمٹ کروانے کی ہدایات جاری کیں۔ ان کا یہ بروقت اور انسان دوست اقدام قابلِ تحسین ہے۔

ہاسپٹل کے تمام عملے نے جس محبت، خلوص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ خدمت انجام دی، وہ قابلِ تحسین ہے۔ ایسے لوگ واقعی ہمارے معاشرے کا فخر ہیں جو بغیر کسی لالچ کے انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ ریسکیو 1122 کی ٹیم، ٹی ایچ کیو ہاسپٹل بھیرہ کے ڈاکٹر صاحبان، اسپتال کے پورے عملے، خورم گوندل صاحب، راجہ مجاہد بکھر صاحب اور پوور ہیلپ فورس کے تمام ممبران کو جزائے خیر عطا فرمائے، ان کے رزق، عزت اور صحت میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔

انسانیت زندہ ہے، اور ایسے لوگ ہی اس کی خوبصورت مثال ہیں۔ ❤️

پوور ہیلپ فورس کی پوسٹ دیکھنے کے بعد راجہ مجاہد بکھر صاحب خود ہسپتال تشریف لائے۔ ڈاکٹروں سے مکمل مشاورت کے بعد مریض کو ک...
19/05/2026

پوور ہیلپ فورس کی پوسٹ دیکھنے کے بعد راجہ مجاہد بکھر صاحب خود ہسپتال تشریف لائے۔ ڈاکٹروں سے مکمل مشاورت کے بعد مریض کو کل اسلام آباد ریفر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

راجہ صاحب کی طرف سے مریض کو کل اسلام آباد میں ایڈمٹ کروایا جائے گا، جہاں ان کا مزید بہتر اور مکمل علاج جاری رکھا جائے گا۔

پوور ہیلپ فورس ان کے اس بروقت اقدام اور انسانیت دوستی کے جذبے پر راجہ مجاہد بکھر صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہے۔

الحمدللہ! انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے۔آج ہم دل کی گہرائیوں سے اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے میکو بھا...
19/05/2026

الحمدللہ! انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے۔
آج ہم دل کی گہرائیوں سے اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے میکو بھائی کی بیماری کے دوران انسانیت، ہمدردی اور ذمہ داری کا بہترین مظاہرہ کیا۔ جیسے ہی پوور ہیلپ فورس کی ٹیم کو اطلاع ملی، فوراً ریسکیو 1122 سے رابطہ کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر انتہائی ذمہ داری اور جذبے کے ساتھ میکو بھائی کو ٹی ایچ کیو ہاسپیٹل بھیرہ منتقل کیا۔
اس موقع پر پوور ہیلپ فورس کی ٹیم نے بھی مکمل تعاون کیا اور ہر ممکن کوشش کی کہ مریض کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
ہم خصوصی طور پر ٹی ایچ کیو ہاسپٹل بھیرہ کے محترم ڈاکٹر سفیان صاحب اور محترم ڈاکٹر نوید صاحب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اپنی نگرانی میں میکو بھائی کا مکمل علاج کیا، بھرپور توجہ دی اور ہر مرحلے پر مکمل تعاون فرمایا۔
اسی طرح ہم اپنے بھائی خرم گوندل صاحب کے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اس کیس کو ریفر کرنے اور بروقت اطلاع دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی بروقت رہنمائی بھی اس پورے ریسکیو عمل میں بہت مددگار ثابت ہوئی۔
ہاسپٹل کے تمام عملے نے جس محبت، خلوص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ خدمت انجام دی، وہ قابلِ تحسین ہے۔ ایسے لوگ واقعی ہمارے معاشرے کا فخر ہیں جو بغیر کسی لالچ کے انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ ریسکیو 1122 کی ٹیم، ٹی ایچ کیو ہاسپیٹل بھیرہ کے ڈاکٹر صاحبان، اسپتال کے پورے عملے، خورم گوندل صاحب اور پوور ہیلپ فورس کے تمام ممبران کو جزائے خیر عطا فرمائے، ان کے رزق، عزت اور صحت میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔
انسانیت زندہ ہے، اور ایسے لوگ ہی اس کی خوبصورت مثال ہیں۔ ❤️

دعا کی اپیل 🤲جیسے ہی پوور ہیلپ فورس بھیرہ کی ٹیم کو اطلاع ملی کہ میکو بھیرہ کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور کوئی پوچھنے وا...
19/05/2026

دعا کی اپیل 🤲
جیسے ہی پوور ہیلپ فورس بھیرہ کی ٹیم کو اطلاع ملی کہ میکو بھیرہ کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور کوئی پوچھنے والا بھی موجود نہیں، ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر انہیں ہسپتال منتقل کیا اور علاج معالجہ شروع کروا دیا۔

انسانیت کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے، کوشش ہے کہ ہر مجبور اور بے سہارا انسان کے ساتھ کھڑے رہیں۔
اللّٰہ پاک میکو بھیرہ کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے اور تمام خدمت کرنے والوں کو جزائے خیر دے۔ آمین۔

الحمداللّٰه ❤️گزشتہ روز پوور ہیلپ فورس کو ایک کیس موصول ہوا جس میں ایک ڈائیلیسیسز کی مریضہ کو فوری مالی امداد کی ضرورت ت...
17/05/2026

الحمداللّٰه ❤️

گزشتہ روز پوور ہیلپ فورس کو ایک کیس موصول ہوا جس میں ایک ڈائیلیسیسز کی مریضہ کو فوری مالی امداد کی ضرورت تھی۔
اللّٰہ پاک کے فضل و کرم اور مخیر حضرات کے تعاون سے ہماری ٹیم نے بروقت ان کی ہیلپ کر دی۔

کسی مجبور اور بیمار انسان کے چہرے پر سکون دیکھنا ہی ہماری اصل کامیابی ہے۔
پوور ہیلپ فورس ہمیشہ کوشش کرتی ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرتی رہے۔

ہم تہہ دل سے اُن تمام بھائیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس نیک کام میں اپنا حصہ شامل کیا۔
اللّٰہ پاک آپ سب کے رزق، صحت اور زندگی میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے۔ آمین 🤲

آئیں! مل کر انسانیت کی خدمت کے اس سفر کو مزید مضبوط بنائیں کیونکہ
"آپ کا تھوڑا سا تعاون بھی کسی کی زندگی میں آسانی پیدا کر سکتا ہے۔" ❤️

پوور ہیلپ فورس کو ایک افسوسناک کیس موصول ہوا، جہاں ایک سفید پوش بھائی کے انتقال کے بعد تدفین اور دیگر ضروری اخراجات کے ل...
15/05/2026

پوور ہیلپ فورس کو ایک افسوسناک کیس موصول ہوا، جہاں ایک سفید پوش بھائی کے انتقال کے بعد تدفین اور دیگر ضروری اخراجات کے لیے فوری مدد درکار تھی۔

پوور ہیلپ فورس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ خاندان کو نقد امداد فراہم کی تاکہ اس مشکل گھڑی میں ان کا کچھ بوجھ کم کیا جا سکے۔

اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

آپ سب سے بھی گزارش ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے اس سفر میں اپنا تعاون جاری رکھیں۔

الحمداللّٰه‎ پیارے بھائی حمزہ نے ایک ایمرجنسی کیس میں اپنا قیمتی B+ بلڈ ڈونیٹ کر کے انسانیت کی بہترین مثال قائم کی۔ایسے ...
15/05/2026

الحمداللّٰه‎

پیارے بھائی حمزہ نے ایک ایمرجنسی کیس میں اپنا قیمتی B+ بلڈ ڈونیٹ کر کے انسانیت کی بہترین مثال قائم کی۔
ایسے جذبۂ خدمت رکھنے والے نوجوان ہمارے معاشرے کا فخر ہیں۔

پوور ہیلپ فورس کی جانب سے بھائی حمزہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔
آئیں! ہم سب بھی دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔ 🤝🩸

پوور ہیلپ فورس بھیرہ ❤️🇵🇰

جمعہ مبارک 🌸اللّٰہ پاک ہم سب کو آپس میں محبت، اخلاص اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ ہمیشہ متحد رکھے۔ آمین 🤲پوور ہیلپ فورس ...
15/05/2026

جمعہ مبارک 🌸
اللّٰہ پاک ہم سب کو آپس میں محبت، اخلاص اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ ہمیشہ متحد رکھے۔ آمین 🤲
پوور ہیلپ فورس بھیرہ❤️🇵🇰🤲

پوور ہیلپ فورس بھیرہ  ہماری تنظیم بنیادی طور پر بھیرہ میں پچھلے آٹھ سالوں سے فلاحی و سماجی کام کر رہی ہے ہمارا منشور صرف...
15/05/2026

پوور ہیلپ فورس بھیرہ
ہماری تنظیم بنیادی طور پر بھیرہ میں پچھلے آٹھ سالوں سے فلاحی و سماجی کام کر رہی ہے ہمارا منشور صرف اور صرف انسانیت کی خدمت ہے بغیر کسی دنیاوی لالچ کے۔ ہمارے کاموں میں بنیادی طور پر معاشی مستحق خاندانوں تک راشن پہنچانا ہے
مستحق بچوں کو تعلیم میں درپیش مسائل حل کرنا(یونیفارم،سکول شوز،فیس)
قدرتی آفات سے متاثرہ افراد (سیلاب زدگان) کی مدد کرنا
رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں تک راشن پہنچانا
شجر کاری مہم کا باقاعدہ انعقاد کرنا
یتیم اور مستحق بچیوں کی شادی میں امداد( جہیز،کھانا)
کسی غریب کو کاروبار فراہم کرنا
عوامی مقامات پر پینے کیلئے (واٹر کولرز،نلکے،فلٹرز) لگانا اور لاتعداد سماجی کام شامل ہیں اور یہ سب فرقوں اور عقیدوں کی قید سے بالا تر ہو کر کیا جاتا ہے کیونکہ ہمارا منشور ہمارا مقصد صرف اور صرف انسانیت کی خدمت ہے ✨

Address

Bhera

Telephone

+923060669669

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Poor Help Force posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share