Bhalwal Welfare Society

Bhalwal Welfare Society Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bhalwal Welfare Society, Non-Governmental Organization (NGO), Bhalwal.

09/06/2026

الحمدللہ، تمام تکنیکی خرابیوں اور درپیش مسائل کو کامیابی کے ساتھ دور کرنے کے بعد سلیمانپورہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کو دوبارہ مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ جزاک اللہ

ڈاکٹر زاہد اقبال غوری چیئرمین بھلوال ویلفیئر سوسائٹی کی خصوصی ہدایت پر بھلوال بابو پانی پلانٹس کی مکمل صفائی کی جا رہی ہ...
02/06/2026

ڈاکٹر زاہد اقبال غوری چیئرمین بھلوال ویلفیئر سوسائٹی کی خصوصی ہدایت پر بھلوال بابو پانی پلانٹس کی مکمل صفائی کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو پاک صاف پانی باآسانی میسر رہے ۔۔۔۔ جزاک اللہ

ڈاکٹر زاہد اقبال غوری کی خصوصی ہدایت پر بابو پانی رکشہ مینٹیننس 2026 کا آغاز کر دیا گیا۔رکشوں کی مکمل دیکھ بھال کے تحت:✅...
20/05/2026

ڈاکٹر زاہد اقبال غوری کی خصوصی ہدایت پر بابو پانی رکشہ مینٹیننس 2026 کا آغاز کر دیا گیا۔
رکشوں کی مکمل دیکھ بھال کے تحت:
✅ ٹینکیوں کی صفائی اور جراثیم کش واش
✅ رکشوں کی مرمت اور تکنیکی مسائل کا حل
✅ صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش
✅ پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات
تاکہ شہریوں کو صاف اور معیاری فلٹر پانی کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔
بھلوال ویلفیئر سوسائٹی
خدمتِ خلق، صاف پانی سب کیلئے 💧

الحمدللہ ✨ڈاکٹر زاہد اقبال غوری کی خصوصی ہدایت پر بابو پانی پلانٹ ظہور حیات کالونی کی ریویمپنگ کا کام مکمل کر لیا گیا۔تز...
19/05/2026

الحمدللہ ✨
ڈاکٹر زاہد اقبال غوری کی خصوصی ہدایت پر بابو پانی پلانٹ ظہور حیات کالونی کی ریویمپنگ کا کام مکمل کر لیا گیا۔
تزئین و آرائش، پینٹ ورک، ضروری مرمت، تکنیکی بہتری اور دیگر امور مکمل ہونے کے بعد پلانٹ دوبارہ عوامی خدمت کیلئے تیار ہے۔
Ready To Serve 💧
صاف اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
دعاگو: ڈاکٹر زاہد اقبال غوری

الحمدللہ ✨8 چک بابو پانی پلانٹ مکمل طور پر تیار، عوامی خدمت کیلئے Ready To Serve 💧ڈاکٹر زاہد اقبال غوری کی خصوصی ہدایت پ...
18/05/2026

الحمدللہ ✨
8 چک بابو پانی پلانٹ مکمل طور پر تیار، عوامی خدمت کیلئے Ready To Serve 💧
ڈاکٹر زاہد اقبال غوری کی خصوصی ہدایت پر تزئین و آرائش، مرمت اور اپگریڈیشن کے بعد پلانٹ شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے تیار ہے۔

بھلوال شہر نہر کنارے بابو پانی پلانٹ سلیمان پورہ پر مسلسل ریویمپنگ اور محنت کے بعد تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا۔...
18/05/2026

بھلوال شہر نہر کنارے بابو پانی پلانٹ سلیمان پورہ پر مسلسل ریویمپنگ اور محنت کے بعد تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا۔
ڈاکٹر زاہد اقبال غوری کی خصوصی ہدایت پر پلانٹ کی خوبصورتی، پینٹ ورک، تزئین و آرائش اور ماحول کو مزید بہتر بنایا گیا تاکہ شہریوں کو صاف پینے کے پانی کے ساتھ بہترین سہولت فراہم کی جا سکے۔ 💧✨
یہ آپ کا اپنا بابو پانی پلانٹ ہے، اس کی صفائی اور حفاظت کا خاص خیال رکھیں۔
پانی صرف پینے کے لیے استعمال کریں، اسے ضائع نہ کریں اور غیر ضروری استعمال سے گریز کریں۔ یاد رکھیں اس صاف پانی کو شہریوں تک پہنچانے کے لیے ایک پوری ٹیم مسلسل محنت اور خدمت انجام دے رہی ہے۔
بابو پانی — خدمت کا مسلسل سفر 💙💧



#بھلوال







بابو پانی پلانٹس کی ریویمپنگ 2026 اپنے آخری مراحل میں داخلڈاکٹر زاہد اقبال غوری کی خصوصی ہدایات پر، ہر سال کی روایت کو ب...
17/05/2026

بابو پانی پلانٹس کی ریویمپنگ 2026 اپنے آخری مراحل میں داخل
ڈاکٹر زاہد اقبال غوری کی خصوصی ہدایات پر، ہر سال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بابو پانی پلانٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔
عید سے قبل انشاء اللہ تمام کام مکمل کر لیا جائے گا، جن میں:
🔹 تزئین و آرائش
🔹 پینٹ ورک / آرٹ ورک
🔹 مرمت و بحالی
🔹 پلانٹیشن اور خوبصورتی کے اقدامات شامل ہیں۔
بابو پانی — عوام کو صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے عزم کے ساتھ 💧

عوامی سہولت کے لیے مؤثر اقدامات جاریشدید گرمی اور پانی کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈاکٹر زاہد اقبال غوری کی خ...
30/04/2026

عوامی سہولت کے لیے مؤثر اقدامات جاری
شدید گرمی اور پانی کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈاکٹر زاہد اقبال غوری کی خصوصی ہدایات پر بابو پانی فلٹریشن پلانٹس کی باقاعدہ صفائی، خراب ٹوٹیوں کی تبدیلی اور موٹروں کی مرمت کا کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔
ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو صاف، محفوظ اور بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں بھلوال ویلفیئر سوسائٹی کی ٹیم متحرک ہے اور مختلف مقامات پر پلانٹس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
ہماری ترجیح عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا اور خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

09/04/2026
بھلوال شہر میں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار بابو پانی رکشہ ٹیم کے لیے Rescue 1122 کی جانب سے ایک خصوصی ٹریننگ سیشن کا انع...
08/04/2026

بھلوال شہر میں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار بابو پانی رکشہ ٹیم کے لیے Rescue 1122 کی جانب سے ایک خصوصی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ایمرجنسی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔
‎اس ٹریننگ میں ٹیم کے رضاکاروں کو روڈ ایکسیڈنٹس، ابتدائی طبی امداد (فرسٹ ایڈ)، اور ہنگامی حالات میں فوری رسپانس دینے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ ماہر انسٹرکٹرز نے نہ صرف تھیوری بلکہ عملی مشقوں کے ذریعے بھی شرکاء کو تربیت دی تاکہ وہ کسی بھی مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کے لیے تیار رہیں۔
‎بابو پانی رکشہ ٹیم جو پہلے ہی عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فلاحی خدمات میں پیش پیش ہے، اب اس جدید ٹریننگ کے بعد ایمرجنسی حالات میں بھی ایک مضبوط اور مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل ہو چکی ہے۔
‎یہ اقدام اس بات کی واضح مثال ہے کہ اگر جذبہ خدمت ہو تو محدود وسائل کے باوجود بھی معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ 👏

Address

Bhalwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhalwal Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share