24/02/2026
*داجل چیک پوسٹ حملہ کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال بھکر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی*
*سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مظہر عباس خان ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر ہارون طاہر کے ہمراہ فوری طوری پر ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عمدہ ترین طبی سہولیات کی فراہمی کے احکامات*
*جبکہ اطلاع ملتے ہی فزیشن ڈاکٹر فرخ جمیل،سرجن ڈاکٹر صفدر حسین بخاری ، آرتھو پیڈک سرجنز ڈاکٹر طلحہ خان ، ڈاکٹر عتیق الرحمان قریشی ، سرجن ڈاکٹر رمیض حسن خان ڈاکٹر خالد اسراں،ڈاکٹر سلیم، ڈاکٹر مزمل، نیور سرجن ڈاکٹر خرم حمید ، ڈاکٹر وقار عظیم ، ڈاکٹر مہر مبشر ، ڈاکٹر عامر خان ڈھانڈلہ ، ڈاکٹر ناصر کامران گھانگلہ ، ڈاکٹر ذکااللہ خان ، ڈاکٹر طاہر ، ڈاکٹر سہیل ، ڈاکٹر دانیال ثاقب، ڈاکٹر بلال عبدلللہ ، ڈاکٹر موسی خان سمیت تمام کنسلٹنٹ، میڈیکل آفیسرز اور تمام پیرا میڈیکل سٹاف فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی*
شہریوں کی بڑی تعداد نے خون کے عطیات جمع کروائے ، عوامی حلقوں نے ڈی ایچ کیو بھکر کی کارکردگی کو ہنگامی صورت حال کے دوران سراہا ہے*