20/06/2026
ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی، اسسٹنٹ کمشنر بھکر غلام محی الدین اور ڈی ایس پی منصور نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کے دورے کے دوران انجمن تاجران ضلع بھکر کے دفتر کا بھی دورہ کیا، جہاں امن و امان کے قیام اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی امن کمیٹی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔
اس موقع پر صدر انجمن تاجران ضلع بھکر و ممبر امن کمیٹی رانا محمد اشرف خان، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران و ممبر امن کمیٹی ملک عاشق کھوکھر، علامہ قلبِ علی شاہانی، رانا آفتاب احمد خان، رانا خالد پیرزادہ، راؤ عبدالرحیم، عمران خان چیئرمین سی پی ایل سی اسلم مغل ،اور رانا مدثر اشرف خان بھی موجود تھے۔
شرکاء نے محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔