جوندون

Directions

جوندون our Aim is to serve humanity

21/09/2025
نکاح صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ محبت، سکون اور رحمت کا آغاز ہے۔آئیے! اپنے گھروں کو سنتِ نبوی ﷺ کے نور سے منور کریں          ...
26/08/2025

نکاح صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ محبت، سکون اور رحمت کا آغاز ہے۔

آئیے! اپنے گھروں کو سنتِ نبوی ﷺ کے نور سے منور کریں

مسلسل بارشوں سے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی، اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے.محفوظ مقامات پر رہیں، غیر ضروری سفر سے گری...
15/08/2025

مسلسل بارشوں سے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی، اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے.محفوظ مقامات پر رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اگر کسی چھوٹے علاقے(ایک سے دس کلومیٹر کے اندر) میں ایک گھنٹے میں 10 سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ شدید بارش ہو اس واقعے کو ’...
15/08/2025

اگر کسی چھوٹے علاقے(ایک سے دس کلومیٹر کے اندر) میں ایک گھنٹے میں 10 سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ شدید بارش ہو اس واقعے کو ’بادل کا پھٹنا‘ یا کلاوڈ برسٹ کہا جاتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بعض اوقات ایک جگہ پر ایک سے زیادہ بادل پھٹ سکتے ہیں۔
مکمل پڑھیے: https://bbc.in/4oCAzny

09/08/2025

السلام علیکم
🕌 پردیس میں 35 سال عمر کے بعد کی 8 سنہری نصیحتیں
1. اپنے جسم پر رحم کرو

پردیس میں پیسے کی دوڑ ختم نہیں ہوتی، لیکن اگر بلڈ پریشر، شوگر، کولیسٹرول قابو سے باہر ہو جائے تو سب کچھ رک جاتا ہے۔

روزانہ بلڈ پریشر اور شوگر چیک کرنا اپنے دین، گھر اور بچوں کی خدمت سمجھو۔

40 کے بعد سال میں کم از کم ایک بار مکمل میڈیکل چیک اپ لازمی کرو۔

---

2. چند چیزوں کا استعمال فوراً کم کرو

نمک اور چینی: تمہیں یہ آہستہ زہر دے رہی ہیں۔

سرخ گوشت، فاسٹ فوڈ، پروسیسڈ کھانے: پردیس کی جلد بازی میں یہ "آسانی" سمجھ آتی ہے، لیکن تمہارے جسم کی دشمن ہیں۔

کولڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس: فوراً چھوڑ دو۔

سگریٹ اور نسوار: مرنے کی قیمت پردیس میں بہت مہنگی ہے!

---

3. تین دوست بنا لو – ہر روز کے ساتھی

سبزیاں: سلاد، پالک، بروکلی، کھیرا، ہر رنگ کی سبزی۔

پھل: سیب، انگور، کیوی، بیری، کیلا۔ ان میں صحت چھپی ہے۔

خشک میوہ جات: بادام، اخروٹ، انجیر۔ کم مقدار میں، مگر روز۔

---

4. روحانی بقا کے لیے یہ تین کام کرتے رہو

عمر بڑھتی ہے، تو دل کا بوجھ بھی بڑھتا ہے۔ نماز، تلاوت، دعا تمہارے سینے کو سکون دیں گے۔

تہجد نہ بھی ہو، کم از کم سونے سے پہلے اللہ سے بات ضرور کرو۔

درود شریف کو معمول بنا لو۔ یہ دل کی دوا بھی ہے، اور نجات کا ذریعہ بھی۔

---

5. پردیس کی تھکن کے باوجود ان چار چیزوں کو نہ چھوڑو

دوستوں سے رابطہ: ورنہ ذہنی تنہائی تمہیں کھا جائے گی۔

پاکستان میں ماں باپ سے ویڈیو کال: روزانہ کم از کم 5 منٹ۔

بچوں کے ساتھ وقت: صرف پیسے بھیجنے سے باپ نہیں بنتا، وقت دو۔

ہنسنا، دل لگانا، صاف نیت سے جینا: پردیس میں بھی مسکراہٹ صدقہ ہے۔

---

6. ان چیزوں کو روٹین بنا لو

واک یا ورزش: دن میں کم از کم 30 منٹ۔

روزہ: صرف رمضان نہیں، ہفتے میں ایک دن نفل روزہ، جسمانی اور روحانی صفائی۔

مسکرانا اور مذاق: اپنے آپ کو غم میں دفن نہ کرو۔

وزن کنٹرول کرنا: ہر مہینے اپنی تصویر دیکھو اور خود سے سوال کرو۔

---

7. کبھی ان علامات کو نظر انداز نہ کرو

سینے میں ہلکی سی بھی جکڑن؟ فوراً ایمرجنسی جاؤ۔

بار بار پیشاب؟ شوگر چیک کرو۔

بینائی دھندلانا؟ بلڈ پریشر کنٹرول کرو۔

جسم میں مسلسل تھکاوٹ؟ ڈپریشن، وٹامن ڈی یا آئرن کی کمی ہوسکتی ہے۔

---

8. اللہ سے تعلق مضبوط کرو – کیونکہ پردیس میں وہی ہمیشہ تمہارے ساتھ ہے

دعاؤں میں وطن کی سلامتی، بچوں کی ہدایت اور اپنی مغفرت مانگو۔

ہر دن صبح سورہ یٰسین یا سورہ الملک کا اہتمام کرو، دل اور دماغ دونوں زندہ رہیں گے۔

---

📌 پردیسی بھائیوں کے لیے اضافی یاداشتیں

اپنی کمائی سے تھوڑا سا صدقہ ضرور نکالو، اس میں بے حساب برکت ہے۔

اپنی کمائی کو پاکستان میں صرف جائیداد یا مکان بنانے میں نہ لگاؤ، اپنی صحت میں بھی سرمایہ کاری کرو۔

پردیس میں تنہائی دل کو کھا جاتی ہے، کسی مسجد، مرکز، یا کمیونٹی کا حصہ بنو۔

رزق روک دیا جائے گا
08/08/2025

رزق روک دیا جائے گا

07/08/2025

آنلائن تدریس کیسے شروع کریں؟
آنلائن تدریس/ٹیچنگ ایک بہترین ذریعہ ہے جس سے آپ اپنے علم اور تجربے کو دوسروں تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ اچھی آمدنی بھی کما سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے منصوبہ بندی، تیاری اور مستقل مزاجی درکار ہوتی ہے۔ اگر آپ آنلائن پڑھانا چاہتے ہیں، تو درج ذیل مرحلے آپ کی رہنمائی کریں گے۔

1. اپنی مہارت اور علم کا جائزہ لیں:
کسی بھی مضمون یا سکل کو پڑھانے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ آپ خود اس پر مکمل عبور رکھتے ہوں۔

کیا آپ واقعی اس موضوع کے ماہر ہیں؟

کیا آپ کے پاس اس مضمون میں باقاعدہ تعلیم یا تجربہ ہے؟

کیا آپ مشکل سوالات کے جوابات دے سکتے ہیں؟

اپنی قابلیت کی جانچ کیسے کریں؟

کسی ماہر یا تجربہ کار استاد سے اپنا امتحان لے کر دیکھیں۔

آنلائن کویزز یا ٹیسٹ دے کر اپنی مہارت کو پرکھیں۔ یہ کام آپ اے آئی کے ذریعے بھی کرواسکتے ہیں، چیٹ جی پی ٹی وغیرہ کو شاگرد بنوا کے پڑھائیں،آخر میں اس سے پوچھیں کہ کون سی چیزیں ایمپروو کرنے کی ضرورت ہے۔
صرف علم ہی کافی نہیں، آپ کو اسے دوسروں تک مؤثر طریقے سے پہنچانے کا ہنر بھی آنا چاہیے۔

2. تدریس کی صلاحیت (پڑھانے کا ہنر)
بہت سے لوگوں کو علم تو ہوتا ہے، لیکن وہ دوسروں کو سمجھا نہیں پاتے۔ ایک اچھا استاد بننے کے لیے:

واضح اور آسان زبان استعمال کریں۔

صبر سے کام لیں اور طلباء کی نفسیات کو سمجھیں۔

انٹرایکٹو طریقہ اپنائیں (مثلاً سوال و جواب، کویزز، عملی مثالوں سے سمجھانا)۔

اپنا یونیک سیلنگ پوائنٹ (USP) بنائیں

مثال:

آپ کا پڑھانے کا انداز دلچسپ ہو۔

آپ مخصوص طلباء کو ٹارگٹ کریں۔ وہ بچے، بوڑھے، یونیورسٹی و کالج والے ہوسکتے ہیں۔

آپ اضافی وسائل (نوٹس، آن لائن ٹیسٹ) فراہم کریں۔

3. اپنی سہولیات کا جائزہ لیں۔
آنلائن پڑھانے کے لیے درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے:

لیپ ٹاپ/کمپیوٹر یا اسمارٹ فون (کم از کم 4GB RAM والا)

ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ (وائی فائی یا 4G/5G)

اچھی ویب کیمرہ اور مائیکروفون (اگر ممکن ہو تو ایکسٹرنل مائیک استعمال کریں)

پڑھانے کے لیے سافٹ ویئر/پلیٹ فارمز:

Zoom, Google Meet، اب تو واٹس ایپ بھی سکرین شئیرنک کی سہولت دیتاہے۔ (لائیو کلاسز کے لیے)

Udemy, Teachable (آنلائن کورسز بنانے کے لیے)
Preply پر اپنا اکاؤنٹ بناسکتے ہیں، جہاں فی کلاس آپ معاوضہ لیتے ہیں۔

OBS Studio، اور زوم دونوں بہترین انداز میں لیکچرز ریکارڈ کیے جاسکتےیں۔ (اگر آپ ویڈیو لیکچرز ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں)

4. آنلائن تدریس کے لیے پلیٹ فارمز کا انتخاب
آپ مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے آنلائن پڑھا سکتے ہیں:

ا) فری لانسنگ ویب سائٹس (طلباء خود آپ کو تلاش کریں گے)
Preply .com (قرآن، اردو، انگلش، ریاضی، سائنس وغیرہ پڑھانے کے لیے)

Fiverr/Upwork (مخصوص مضامین یا ہنر سکھانے کے لیے)

Tutor.com (بین الاقوامی سطح پر ٹیوشن دینے کے لیے)

ب) اپنا ذاتی آنلائن کورس بنائیں
YouTube (مفت ویڈیوز بنا کر یوٹیوب چینل مونیٹائزیشن کی طرف بھی جاسکتے ہیں۔ اور جب پتہ چلتاہے کہ آپ واقعی پڑھاسکتے ہیں تو لوگ خود بھی رابطہ کرلیتے ہیں۔)

Udemy, Teachable (پیسے کے بدلے کورسز فروخت کریں)

ج) سوشل میڈیا کے ذریعے طلباء تلاش کریں
فیس بک گروپس جوائن کیجئے، اپنی سروسز، تعلیم اور تجربے پہ بات کریں، اپنے طریقہ تدریس پہ ویڈیوز اپلوڈ کردیں۔

ٹیلیگرام/واٹس ایپ

انسٹاگرام/ٹک ٹاک (مختصر تعلیمی ویڈیوز بنا کر فالوورز بڑھائیں)

5. مارکیٹنگ: طلباء کو کیسے حاصل کریں؟
صرف پڑھانا شروع کر دینا کافی نہیں، آپ کو اپنی خدمات کو لوگوں تک پہنچانا ہوگا۔

الف) سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی مضبوط بنائیں
فیس بک پیج/انسٹاگرام اکاؤنٹ بنائیں اور روزانہ تعلیمی مواد پوسٹ کریں۔

مفت ویبنارز/لائیو سیشنز کریں تاکہ لوگ آپ کے پڑھانے کے انداز سے واقف ہوں۔

طلباء کا فیڈبیک شئیر کریں۔

ب) نیٹ ورکنگ دوسرے اساتذہ اور طلباء سے رابطہ
تعلیمی فورمز اور گروپس میں فعال رہیں۔

ج) ای میل مارکیٹنگ/واٹس ایپ میسجنگ
اگر آپ کے پاس پہلے سے طلباء ہیں، تو انہیں نئے کورسز کے بارے میں اطلاع دیں۔

6. پیسے کیسے کمائیں؟
آنلائن تدریس سے آمدنی کے کئی طریقے ہیں:

✅ فی گھنٹہ کلاسز (مثلاً 500-2000 روپے فی گھنٹہ)
✅ مکمل آن لائن کورسز (مثلاً 5000-50,000 روپے میں)
✅ میمبرشپ ماڈل (ہر ماہ فیس لے کر مواد فراہم کریں)
✅ یوٹیوب سے مونیٹائزیشن کے ذریعے کمائی

7. کامیاب آنلائن استاد بننے کے لیے تجاویز
مسلسل سیکھتے رہیں (نئے ٹرینڈز اور تدریسی طریقوں سے اپ ڈیٹ رہیں)۔

طلباء کی رائے سنیں اور اپنے انداز کو بہتر بنائیں۔

مستقل مزاج رہیں، یہ ایک آدھ دن بلکہ مہینے اور سال کا کام بھی نہیں ہے۔ یہ سب مسلسل کرتے رہنا ہے۔

اب آپ سے سنیں گے، یہ سب چیزیں سمجھ آگئی ہیں تو کب اس پہ کام شروع کرنے جارہے ہیں، اور اپنے بارے مختصرا بتادیں آپ کیا پڑھانا چاہیں گے؟ ہوسکتاہے یہی سے آپ کو شاگرد مل جائے۔

آپ کوئی سوال کرنا چاہیں تو کمنٹس سیکشن میں کرسکتے ہیں۔

07/08/2025

اللّٰہ ہم سب پر رحم فرمائے

اپنی آن لائن شناخت، ذاتی معلومات اور مالی معاملات کے تحفظ کے لیے ہوشیار رہیں۔جعلی کالز، مشکوک لنکس اور دھوکہ دہی پر مبنی...
06/08/2025

اپنی آن لائن شناخت، ذاتی معلومات اور مالی معاملات کے تحفظ کے لیے ہوشیار رہیں۔جعلی کالز، مشکوک لنکس اور دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔

Address

Battagram

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جوندون posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share