Tasdeeq Welfare Foundation

Call Directions Website Contact the organization

Tasdeeq Welfare Foundation (TWF) 🤲❤️☝️
Hümåñîty îs évèrythîñg 🥰
Wørkîñg før Hümånîty 💚

15/10/2026

الحمدللہ!
آج ایک معذور بچے کی ویل چیئر کی خواہش پوری کر دی گئی۔ معصوم کی خوشی دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔

ہمیں چاہیے کہ معذور اور بے سہارا لوگوں کی چھوٹی چھوٹی خواہشات پوری کرکے ان کی زندگی میں خوشیاں لائیں۔

12/10/2026

ایک معذور بھائی کی فریاد سن کر دل بہت افسردہ ہوا۔ تقریباً ایک ہفتے سے اس کے گھر میں فاقہ ہے۔ جس دکاندار سے وہ راشن لیتا تھا، اس کے تقریباً 40 ہزار روپے واجب الادا ہونے کی وجہ سے اس نے بھی راشن دینا بند کر دیا۔ وہ خود بھی مجبور ہے اور اسے بھی اپنے پیسوں کی ضرورت ہے۔

آخر یہ مجبور لوگ کہاں جائیں؟ خود معذور، گھر میں بھوک، اور کوئی سہارا نہیں۔

خدا کے لیے! اپنے اردگرد ایسے بے سہارا لوگوں کا خیال رکھیں۔ حکمرانوں سے بھی اپیل ہے کہ ان غریبوں پر رحم کریں اور ان کی مشکلات کا احساس کریں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو مجبوروں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

09/10/2026

جب بھی کسی مدرسے کے طالبِ علم سے ملاقات ہوتی ہے تو ان کے خلوص، محبت اور عزت دینے کا انداز دل جیت لیتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ان معصوم چہروں کو ہمیشہ خوش رکھے، علمِ دین میں ترقی دے اور دنیا و آخرت میں کامیاب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین!

06/10/2026

الحمدللہ، آج اپنی پہلی تنخواہ کا دوسرا حصہ بھی ایک دوسرے مدرسے میں اللہ کی راہ میں صدقہ کر دیا۔ 🤲

اس کا مقصد صرف یہ پیغام دینا ہے کہ ہم اپنی تنخواہ میں سے تھوڑا سا حصہ اللہ کی راہ میں ضرور خرچ کریں۔ فضول خرچی اور غیر ضروری چیزوں پر خرچ کرنے سے بہتر ہے کہ یہی رقم کسی یتیم، بیوہ، غریب یا مجبور کے کام آئے۔

میری خواہش ہے کہ ہمارا ٹیچنگ نیٹ ورک بھی اس نیک سوچ کو آگے بڑھائے اور ہر استاد اپنی استطاعت کے مطابق اپنی تنخواہ کا کچھ حصہ ضرورت مندوں کے لیے مختص کرے۔

اللہ تعالیٰ ہماری اس کوشش کو قبول فرمائے۔ آمین۔ 🤲

29/09/2026

ایک مولوی صاحب کی اہلیہ کافی عرصے سے دماغی بیماری میں مبتلا ہیں۔ بیماری کی وجہ سے بعض اوقات ان کی حالت اچانک خراب ہو جاتی ہے، وہ بے چینی کا شکار ہو کر چلنے لگتی ہیں اور گر بھی جاتی ہیں۔ علاج اور ادویات سے انہیں افاقہ ہوتا ہے، لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے علاج جاری رکھنا مشکل ہے.
آئیے، مل کر ان کے علاج اور ادویات کے لیے مدد کریں۔
اللہ تعالیٰ ہر مدد کرنے والے کو اجرِ عظیم عطا فرمائے اور انہیں صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔ آمین.

28/09/2026

یتیم اور مجبور، بیوہ اور بے سہارا لوگوں کی زندگی کتنی مشکل ہے۔
کبھی کام ملتا ہے، کبھی نہیں؛ اسی طرح زندگی گزر رہی ہے۔

خدا کے لیے، آئیے مل کر ان لوگوں کا سہارا بنیں۔
اللہ تعالیٰ نے ہمیں استطاعت دی ہے، ایک دن ہم سے ضرور پوچھا جائے گا کہ تم نے ان مجبور لوگوں کی خبر کیوں نہ لی؟

آئیے، کسی کی مشکل آسان کرنے کا سبب بنیں۔

26/09/2026

📚 الحمدللہ! ایک اور خوبصورت قدم

پہلے مرحلے میں Nursery, 1st اور 2nd Class کے بچوں میں کاپیاں تقسیم کی گئی تھیں۔ 3rd, 4th اور 5th Class کے بچوں نے بھی درخواست کی کہ انہیں بھی کاپیاں دی جائیں۔

الحمدللہ، آج ان بچوں میں بھی کاپیاں تقسیم کر دی گئیں، تاکہ تمام بچے اپنی پڑھائی بہتر طریقے سے جاری رکھ سکیں، خصوصاً وہ بچے جو مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

یوں الحمدللہ پورے اسکول کے تمام بچوں کو کاپیاں فراہم کر دی گئی ہیں۔ یہ کاپیاں حکومت کی جانب سے مختص فنڈ کے ذریعے بچوں تک پہنچائی گئی ہیں۔

ان شاء اللہ ہماری کوشش جاری رہے گی کہ بچوں کے لیے Uniform، Shoes اور دیگر ضروری سامان کا بھی انتظام کیا جائے۔ 🤲📚

24/09/2026

الحمدللہ! کچھ دن پہلے ایک یتیم بچے کے گھر گیا تھا۔ اُس نے بتایا کہ گھر میں کھانے کے لیے کچھ نہیں، ماں لوگوں کے گھروں سے آٹا اور دوسری چیزیں مانگ کر گزارا کرتی ہیں۔ 💔

الحمدللہ آج اُن کے لیے راشن لے کر گئے۔ ان شاء اللہ ہر ماہ راشن پہنچانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ 🤲

اس نیکی میں جو بھی حصہ ڈالے، اللہ تعالیٰ اسے بہترین اجر عطا فرمائے۔
آئیے! مل کر ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ ❤️

22/09/2026

💔 ایک مجبور ماں کی ایک چھوٹی سی خواہش…

یہ ماں دونوں ٹانگوں سے معذور ہے، انتہائی غریب اور بے سہارا ہے۔ اس کے اپنے گھر میں بجلی یا روشنی کا کوئی انتظام نہیں۔ شام کے وقت جب وہ کھانا پکاتی ہے تو اندھیرے میں بہت مشکلات کا سامنا کرتی ہے۔

اس کی بس ایک خواہش ہے کہ گھر میں ایک سولر پینل، ایک بیٹری اور 2،3 بلب لگ جائیں، تاکہ رات کو اسے کچھ روشنی اور آسانی میسر ہو سکے۔ 🥺

گھر بھی اس کا اپنا نہیں، حالات بھی اس کے ساتھ نہیں… مگر امید اب بھی باقی ہے۔

🌙 آئیے، اس ماں کے اندھیرے گھر کو روشنی دے دیں۔
شاید ہمارے لیے یہ ایک معمولی مدد ہو، مگر اس کے لیے یہ زندگی کی ایک بڑی آسانی بن سکتی ہے۔

🤲 اللہ ہمیں کسی مجبور کے چہرے پر خوشی لانے کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

Address

Thakot
Batagram

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tasdeeq Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tasdeeq Welfare Foundation:

Shortcuts

Share