Fael Alkhair Foundation فاعل الخیر فاؤنڈیشن

Fael Alkhair Foundation فاعل الخیر فاؤنڈیشن www.faelalkhairfoundation.org FAEL ALKHAIR FOUNDATION is working as an independent, non-governmental, non-profit and charitable organization.

Our mission is to help the poor people, specially needy people in unreachable urban areas.We try to help them,on monthly basis,Basically FAEL AL KHAIR FOUNDATION Contribute for basic needs of the poor people. It works under its own Memorandum of Articles of Association and leadership. It has no affiliation with any minority ethnic or political organization of Pakistan or any where in the world. Fa

el Alkhair Foundation is exclusively engaged and supports charitable activities and programs. It neither seeks political positions nor does it supports, it provides to any other organization at home or abroad it is purely for charitable purposes, particularly we try to helping on monthly basis. Basically Fael Alkhair Foundation Contributes for basic needs of the poor people.

فاعل الخیر فاؤنڈیشن ایک غیر سیاسی فاؤنڈیشن ہے۔جو سماجی تنظیم کے طور پر عمل میں لائی گئی ہے۔جو خالصتاً فلاحی نوعیت کی تنظیم ہے،جو آج کے اس مہنگائی اور بے روزگاری کے دور میں عوام کے مسائل حل کرنے اور ان کی بنیادی ضروریات زندگی میں مدد کرنے کیلئے بنائی گئی ہے۔جن میں یتیم،بیوہ اور بے سہارہ لوگ سرفہرست ہیں۔

حوریہ کا تعلق الجزائر سے ہے،کالج میں پڑھائی کے دوران ایک کلاس فیلو لڑکے سے انہیں محبت ہوئی،دونوں نے نکاح کرلیا ۔شادی کو ...
18/03/2025

حوریہ کا تعلق الجزائر سے ہے،کالج میں پڑھائی کے دوران ایک کلاس فیلو لڑکے سے انہیں محبت ہوئی،دونوں نے نکاح کرلیا ۔

شادی کو پندرہ سال گزر گئے اس دوران ان کے ہاں آٹھ بچوں کی پیدائش ہوئی لیکن اولاد کو لیکر یہ عجیب آزمائش سے گزرتے رہے،کوئی بچہ شادی کے چھ ماہ بعد وفات پاتا کوئی سال دو سال بعد اس طرح انکے آٹھ کے آٹھ بچے فوت ہوگیے ۔

شادی کے بعد گزرا ہر ماہ و سال ان کیلئے اذیت کا تھا،اولاد کی اموات کے بوجھ سے زندگی بوجھل تھی کہ حوریہ کا شوہر بھی اس دنیا سے چلا گیا ۔

شوہر کی جدائی کے کچھ عرصے بعد حوریہ کو کینسر کی تشخیص ہوئی حوریہ کیلئے گزری زندگی دکھوں سے بھری تھی ہی اب تو مستقبل بھی تاریک تھا ۔

اسپتال کے بیڈ میں پڑے کینسر سے لڑتی حوریہ کو خیال آیا ہے اس بیماری کو شکست دے کر چند سال جی بھی لوں تو کس کیلئے ؟
ماں باپ بچپن میں گزر گیے تھے،اولاد بھی بچپن میں یکے بعد دیگرے داغ مفارقت دیتے گیے،شوہر بھی چلا گیا ۔
اب جینا کس کیلئے ہے،جینے کا کوئی مقصد بھی تو نہیں ہے ۔

حوریہ انہی سوچوں میں خود سے لڑ رہی تھی کہ اچانک ان کے دماغ میں ایک خیال آیا یہ اسپتال سے نکلی اور سیدھا گھر پہنچی،ان کے جسم میں ایک عجیب توانائی امڈ آئی تھی،انہوں نے گھر کی سیٹنگ اور صفائی کرلی،کچھ چادریں ،بستر کمبل اضافی منگوا لیے،انہیں زندگی کا مقصد مل چکا تھا،اب انہیں جینا تھا،دوسروں کیلئے جینا تھا۔

حوریہ نے اپنے گھر کو “دارالایتام” قرار دیا،انہوں نے یتمیوں کی کفالت ،تربیت اور انکی پرورش کا کام شروع کر دیا ۔

یہ ماں بن کر ان یتمیوں کی نگہداشت کرتی ،کچھ عرصے میں دو سے چار اور چار سے آٹھ ہوتے یتمیوں کی خاصی تعداد انکے ساتھ رہنے لگی،یہ پورا پورا دن اور پوری پوری رات یتیم بچوں کے ساتھ گزارتی،ان بچوں کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کیلئے یہ خود بھاگ دوڑ کرتی،یتیم بچوں کیلئے کھلونے خرید لاتی ان بچوں کے ساتھ یہ گھنٹوں کھیلتی ۔

حوریہ کو دارالایتام کھولے کئی سال گزر چکے تھے اس دوران اللہ تعالی کی مدد سے انہوں نے کینسر کو بھی شکست دی،حوریہ اور اس کے کام کی شہرت پورے ملک میں پھیل گئی،جزائر کے لوگوں میں یہ “ام الايتام " یتمیوں کی ماں کے نام سے مشہور ہوئیں،حکومتی سطح پر انکی حوصلہ افزائی اور انکی خدمات کا اعتراف ہونے لگا۔

اب پورے جزائر میں حوریہ کی نگرانی میں درجنوں یتیم خانے چل رہے ہیں،یہ اب اپنی زندگی سے خوش ہیں،انہوں نے ایتام کی کفالت کے علاوہ بھی کئی فلاحی کام شروع کر رکھے ہیں۔

سبحان اللہ زندگی بھی عجیب گورکھ دھندا ہے جہاں لگے کہ سب کچھ ختم ہوچکا وہی سے ایک بھرپور آغاز ممکن ہے ۔

زندگی بہت خوبصورت ہے بس اسے جینے کا انداز ہمیں آنا چاہیے اس لیے دکھوں اور کلفتوں کے باوجود زندگی جینا سیکھیں،زندگی کا مقصد طے کرلیں،دوسروں کی خوشیوں کو اپنا مقصد بنانے والے کبھی مستقل غم میں نہیں رہ سکتے،یہ قانون قدرت ہے کہ پھول اگانے والے خوشبووں میں رہتے ہیں۔

بقلم :
فردوس جمال!!!
Copied.

04/02/2025

جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے اب کٹے ہوئے ہاتھ کی جگہ آپ مصنوعی ہاتھ جو آپ کے دماغ کے کنٹرول سے چلے گا وہ لگوا سکتے ہیں۔ اور یہ ہاتھ بالکل مناسب قیمت میں دستیاب ہیں۔ آپ اپنے اردگرد کسی بھی جگہ ٹانگوں یا ہاتھ سے معذور مستحق افراد کو دیکھیں تو انہیں میرا نمبر دیں اور کہیں کہ اس وٹس ایپ پہ رابطہ کریں

اپنے تمام دوستوں کو اس گروپ میں ایڈ کریں اور اس پوسٹ کو بھی شئیر کریں۔

رابطہ کے لئے
نصر اقبال سردار خان
وٹس ایپ 00923428450966

https://chat.whatsapp.com/Bz2ZvAx790P7E7HmlCxdW8

افریقی سوانا میں گھاس چرتے دیوہیکل بھینسے بظاہر شانت لگتے ہیں لیکن اگر یہ غصے میں آجائیں تو شیر کو بھی اپنے سینگوں پر اٹ...
15/01/2025

افریقی سوانا میں گھاس چرتے دیوہیکل بھینسے بظاہر شانت لگتے ہیں لیکن اگر یہ غصے میں آجائیں تو شیر کو بھی اپنے سینگوں پر اٹھا لیتے ہیں عام طور پر ان کو غصہ آتا بھی پلک جھپکتے ہے لیکن اسی بھاری بھرکم مخلوق پر چھوٹی چھوٹی لال پیلی چونچ والی چڑیاں سوار رہتی ہیں ان سے ان کی بہت دوستی ہوتی ہے
یہ چڑیاں ان کے چھدرے بالوں میں چھپی جونکیں اور دوسرے حشرات الارض کھاتی ہیں جسم کے ان حصوں پر تکلیف دیتے ان کیڑے مکوڑوں کے سامنے یہ عظیم الحبثہ جانور بلکل لاچار ہوتا ہے یہ چڑیاں اس چھوٹی تکلیف کو کھا کر اسے بڑی تکلیف بننے نہیں دیتیں اور ان کو سکون ملتا ہے
لیکن یہ چڑیاں ایک کام اور بھی کرتی ہیں بھینسے کے مقابلے میں ان کے دیکھنے سننے کی طاقت بہت تیز ہوتی ہے خطرہ جب آس پاس چھپ کر منڈلا رہا ہو تو یہ فوری بھانپ کر شور مچاتی اڑنے لگتی ہیں اور بھینسا ہوشیار ہو جاتا ہے
آپ جتنے بڑے ہوتے جاتے ہیں قدرت بہت سے چھوٹے چھوٹے کمزور کردار آپ کے ساتھ منسلک کر دیتی ہے ہم اکثر اس کو بوجھ سمجھ لیتے ہیں لیکن یہ بوجھ نہیں ہوتا یہ قدرت کی حفاظتی شیلڈ ہوتی ہے وہ انشورنس جو کہتی ہے تم میرے کمزور کو کھلاؤ میں تمہاری عزت و طاقت برقرار رکھوں گا جو قدرت کا یہ کلیہ سمجھ لیتا ہے اس کی ترقی پھیلنے لگتی ہے
اللّٰه اکبر کبیرا
کاپیڈ

13/01/2025

خالق سے تعلق کے بعد مخلوق کی خدمت واجب ہو جاتی ہے کیونکہ مخلوق کو چھوڑ کر کوئی بھی راستہ خالق تک نہیں جاتا۔

ایمبولینس کی گاڑیوں پر لفظ’ AMBULANCE‘ الٹا کیوں لکھا ہوتا ہے؟سڑک پر پیدل چلنے والوں کو تو اس بات سے شاید کوئی فرق نہ پڑ...
05/01/2025

ایمبولینس کی گاڑیوں پر لفظ’ AMBULANCE‘ الٹا کیوں لکھا ہوتا ہے؟

سڑک پر پیدل چلنے والوں کو تو اس بات سے شاید کوئی فرق نہ پڑتا ہو کہ ایمبولینس گاڑیوں پر لفظ ’ایمبولینس‘ الٹا لکھا ہوا ہے یا سیدھا لیکن جب ہم گاڑی ڈرائیو کر رہے ہوتے ہیں تو بیک ویو مِرر میں ایمبولینس پر الٹا لکھا ہوا یہ لفظ سیدھا نظر آتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ایمبولینس پر یہ لفظ الٹا لکھا ہوتا ہے تاکہ گاڑی کے بیک ویو مرر یا شیشے میں یہ لفظ سائنس کے عملِ انعطاف کی وجہ سے سیدھا نظر آئے۔

آئینہ روشنی کی سمت کو 90 ڈگری موڑ دیتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جب ہم آئینے میں کسی تحریر کو دیکھتے ہیں تو جو روشنی ہماری آنکھوں میں داخل ہوتی ہے اس کی سمت الٹی ہو جاتی ہے۔ اس لیے ہم دیکھتے ہیں کہ تحریر الٹی نظر آتی ہے۔ ۔
آئینے میں روشنی کو تبدیل کرنے کا عمل عملِ انعطاف (refraction) کہلاتا ہے۔
اس طرح ایمبولینس کے اطراف سے گزرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بیک ویو مرر میں دیکھ کر پتہ چل جاتا ہے اور وہ ایمبولینس کے لیے راستہ چھوڑ دیتے ہیں۔

31/12/2024

دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کروبیاں

معزز خواتین و حضرات،
اللہ تعالی نے اس دنیا کو مختلف طبقات میں بانٹ کر بنایا ہے تاکہ ہر انسان دوسرے انسان سے کسی نہ کسی وجہ سے جڑا رہے۔ حدیث مبارکہ ہے:
خیر النّاس من یّنفع النّاس [الحدیث]
یعنی لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کو فائدہ پہنچائے۔

ایک مدت سے میرا ایک خواب تھا کہ میں ان افراد کی مدد کر سکوں جو زندگی کے کسی موڑ پر اپنے پیروں سے محروم ہو گئے ہیں۔ ہم سب نے اپنے گلی، محلے یا بازار میں ایسے افراد کو دیکھا ہوگا جن کی ٹانگیں کسی حادثے یا بیماری کی وجہ سے کٹ چکی ہیں۔ یہ لوگ خوددار ہوتے ہیں اور اپنی زندگی محنت کی کمائی سے گزارنا چاہتے ہیں، لیکن وسائل کی کمی ان کی راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہے اور وہ یا تو چارپائی پر پڑے رہتے ہیں یا کسی کے محتاج ہو کر رہ جاتے ہیں۔

ان احباب کے لیے ہم نے ایک گروپ تشکیل دیا ہے جو اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستان میں مقیم درد دل رکھنے والوں کی طرف سے ہوگا اور اس کا نام
*Back on Your Feet*
رکھا گیا ہے۔

ہمارے اس گروپ کا مقصد ہے کہ ان معذور افراد کو وہیل چیئرز، مصنوعی ٹانگیں، اور دیگر ضروری آلات فراہم کر سکیں تاکہ وہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں اور اپنی زندگی کو باعزت طریقے سے گزار سکیں۔ یہ گروپ نہ صرف ان افراد کو ضروری آلات فراہم کرے گا بلکہ ان کی معاشرتی بحالی کے لیے بھی کام کرے گا، تاکہ وہ دوبارہ معاشرتی زندگی میں شامل ہو سکیں اور اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔

ہماری اس کاوش میں آپ سب کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے۔ اگر آپ بھی اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دینا چاہتے ہیں تو برائے مہربانی ہمیں اپنی دعاؤں اور مالی معاونت سے نوازیں تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لا سکیں۔

مزید تفصیلات: اس گروپ کے تحت ہم نہ صرف انفرادی مدد فراہم کریں گے بلکہ معاشرتی شعور اجاگر کرنے کے لیے بھی کام کریں گے۔ ہم خصوصی ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد کریں گے تاکہ معاشرے میں معذور افراد کے حقوق اور ان کی بحالی کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔ ہمارے یہ اقدامات نہ صرف معذور افراد کے لیے بلکہ معاشرتی بہبود کے لیے بھی مفید ثابت ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے زیرِ غور اہم منصوبے ذیل ہیں:

1. وہیل چیئرز کی فراہمی: معذور افراد کو ان کی ضروریات کے مطابق وہیل چیئرز فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی نقل و حرکت میں آزادی محسوس کر سکیں۔

2. مصنوعی ٹانگیں: معذور افراد کو جدید ترین مصنوعی ٹانگیں فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ دوبارہ چل سکیں اور اپنی زندگی کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔

3. تربیتی ورکشاپس: معذور افراد کو مختلف ہنر سکھانے کے لیے تربیتی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی تاکہ وہ خود مختار ہو سکیں اور اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔

4. معاشرتی شمولیت: معذور افراد کو معاشرتی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے مختلف تقریبات اور پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ وہ دوبارہ معاشرتی زندگی میں شامل ہو سکیں۔

آئیں، ہم سب مل کر اس نیک کام میں حصہ لیں اور ان معذور افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

جزاک اللہ خیراً!
آپ کا خیراندیش
نصر اقبال سردار خان
00923428450966 وٹس ایپ

07/12/2024
اچانک اداکار عامر خان نے غریبوں کو “ایک کلو” آٹا عطیہ کرنے کا اعلان کیا سب حیران رہ گئے کہ اتنی کم امداد؟؟؟مختلف طرح کی ...
04/08/2024

اچانک اداکار عامر خان نے غریبوں کو “ایک کلو” آٹا عطیہ کرنے کا اعلان کیا
سب حیران رہ گئے کہ اتنی کم امداد؟؟؟
مختلف طرح کی باتیں بنی کہ یہ کیا
لیکن ہوا یہ اتنی کم امداد کو دیکھتے ہوے حرص دار گدھوں کی حوصلہ شکنی ہوئی اور انہوں نے سوچا کہ اب پورا دن ضائع کر کے ایک کلو آٹا ملنا ہے ، رہنے ہی دو
نتیجتاً صرف وہی لوگ آٹا لینے پہنچے جنہیں واقعی ضرورت تھی۔جن کے پاس اگلے ایک وقت کی روٹی کا انتظام نہیں تھا
گھر جا گر جب انہوں نے آٹے کا پیکٹ کھولا تو اس میں سے(200 ڈالر) بھی نکلے
یوں وہ امداد صحیح معنوں میں ان ضرورت مندوں تک ہی پہنچی جو ایک کلو آٹا خریدنا بھی افورڈ نہیں کر سکتے تھے 🖤

Address

Barnala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fael Alkhair Foundation فاعل الخیر فاؤنڈیشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Fael Alkhair Foundation فاعل الخیر فاؤنڈیشن:

Share