Chitral Lawyers Forum Peshawar

Chitral Lawyers Forum Peshawar Lawyers Association

Iftar dinner hosted by Chitral Lawyers Forum Peshawar and it's cabinet at   Credit goes to Shahid Ali Khan Yaftali Prise...
17/03/2026

Iftar dinner hosted by Chitral Lawyers Forum Peshawar and it's cabinet at
Credit goes to Shahid Ali Khan Yaftali Prisedent CLF and his cabinet for hosting such a tremendous arrangement.

Hon’ble Mr.     has successfully passed the interview for Fitness Certificate for enrollment as an Advocate Supreme Cour...
18/02/2026

Hon’ble Mr. has successfully passed the interview for Fitness Certificate for enrollment as an Advocate Supreme Court.

The Chitral Lawyers Forum Peshawar congratulate to learned Advocate sahib for his brilliant success and best wishes his future endeavours.

Shahid Ali Khan Yaftali
Prisedent
CLF Peshawar

Hon’ble Mr. Rahmat Ali Shah Adv has successfully passed the interview for the Fitness Certificate for enrollment as an A...
18/02/2026

Hon’ble Mr. Rahmat Ali Shah Adv has successfully passed the interview for the Fitness Certificate for enrollment as an Advocate Supreme Court.

The Chitral Lawyers Forum Peshawar congratulate to learned Advocate sahib for his brilliant success and best wishes his future endeavours.

Shahid Ali Khan Yaftali
Prisedent
CLF Peshawar

Hon’ble Mr. Saif Ullah Mongol Adv, has successfully passed the interview for the Fitness Certificate for enrollment as a...
18/02/2026

Hon’ble Mr. Saif Ullah Mongol Adv, has successfully passed the interview for the Fitness Certificate for enrollment as an Advocate Supreme Court.

The Chitral Lawyers Forum Peshawar congratulate to learned Advocate sahib for his brilliant success and best wishes his future endeavours.

Shahid Ali Khan Yaftali
Prisedent
CLF Peshawar

فرزند چترال ایڈووکیٹ صمصام علی رضا، وائس چیئرمین سندھ بار کونسل کراچی کا پشاور ہائی کورٹ میں شاندار استقبال.سندھ بار کون...
20/01/2026

فرزند چترال ایڈووکیٹ صمصام علی رضا، وائس چیئرمین سندھ بار کونسل کراچی کا پشاور ہائی کورٹ میں شاندار استقبال.

سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین جناب صمصام علی رضا ایڈووکیٹ کا پشاور ہائی کورٹ پہنچنے پر وکلاء
برادری کی جانب سے شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ آمین رحمان، ممبر پاکستان بار کونسل رحمان اللّٰہ، صوفیہ نورین ممبر کے پی بار کونسل، ایڈووکیٹ عبد الولی عابد اور چترال لائر فورم کے معزز ممبران اور سینئر وکلاء بڑی تعداد میں موجود تھے جنہوں نے ان کا بھرپور خیرمقدم کیا۔

عدالت سے جنت تک، چترال لائرز فورم کا دل کو چھو لینے والا سفرتحریر:  ذیشان زرین ایڈووکیٹ عدالتوں کی سنجیدہ فضاؤں میں گھلے...
09/01/2026

عدالت سے جنت تک، چترال لائرز فورم کا دل کو چھو لینے والا سفر

تحریر: ذیشان زرین ایڈووکیٹ

عدالتوں کی سنجیدہ فضاؤں میں گھلے ہوئے دنوں کے بعد جب فطرت کی آغوش میں قدم رکھا جائے تو دل پر ایک عجیب سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔ آنکھیں حیران، دل مسحور اور روح کو ایسا سکون ملتا ہے جو مقدمات کی فتوحات سے بھی زیادہ قیمتی لگتا ہے۔ یہ وہی لمحات ہوتے ہیں جو زندگی کو یادگار بنا دیتے ہیں۔ چترال لائرز فورم پشاور کی یہ روایت برسوں سے جاری ہے ایک ایسی روایت جو نہ صرف پیشہ ورانہ یکجہتی کی علامت ہے بلکہ اخوت محبت، ہنسی مذاق اور باہمی تعاون کا ایک زندہ منظر پیش کرتی ہے۔ حال ہی میں فورم کا اسلام آباد سے مری کا یہ یادگار ٹور اسی جذباتی سفر کا ایک سنہرا باب ہے جو عدالت کی سیاہ کوٹ کو فطرت کی سبز وادیوں کی تازگی سے بدل کر دلوں کو جوڑتا ہے۔

چترال لائر فورم کا قیام 2002ء میں چند پرجوش اور دور اندیش چترالی وکلا کی کاوشوں سے ہوا۔ شروع میں یہ صرف دو تین ساتھیوں کا چھوٹا سا گروپ تھا مگر چترال کے بہادر، محنتی اور جفاکش وکلا کی شمولیت سے یہ ایک مضبوط، اخوت بھرا کارواں بن گیا۔ سالوں کی غیر رسمی سرگرمیوں کے بعد 2018ء میں پہلا شفاف الیکشن ہوا، جس نے فورم کو ایک منظم اور جمہوری ڈھانچہ دیا۔ اس خوبصورت تسلسل میں 2024-2025ء کے لیے محترم ایڈووکیٹ شاہد علی خان یفتالی کو دوبارہ صدر منتخب کیا گیا۔ صدر صاحب وادی لاسپور کے تاریخی اور معزز یفتالی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں وہ خاندان جس کی جڑیں چترال کی تاریخ میں گہری پیوست ہیں۔ مہتر کے دور سے لیکر کر آج تک یہ خاندان بہادری، مہمان نوازی، سیاسی بصیرت اور سماجی خدمات کی روشن مثالیں قائم کرتا آیا ہے۔ بابائے لاسپور صوبیدار گل ولی خان کی مہمان نوازی کی داستانیں آج بھی سنائی جاتی ہیں جبکہ امیر اللہ خان یفتالی نے پولو، ثقافتی میوزیم اور فلاحی کاموں سے خاندان کا نام بلند کیا۔ شاہد علی یفتالی اسی عظیم ورثے کے امین ہیں جو فورم کی قیادت میں نہ صرف پیشہ ورانہ مسائل حل کرتے ہیں بلکہ ساتھیوں کے درمیان محبت کے پل باندھتے ہیں اور تفریح کے ایسے مواقع پیدا کرتے ہیں جو دل کو چھو جاتے ہیں۔

اس بار صدر صاحب نے اپنی روایت کو مزید خوبصورت بناتے ہوئے اسلام آباد مری ٹور کا اہتمام کیا۔ ٹور صبح دس بجے پشاور ہائی کورٹ سے شروع ہونا تھا۔ کچھ دوست وقت کے پابند صبح سویرے جمع ہو گئے مگر وکلا کی پرانی روایت کے مطابق کچھ ساتھیوں کو بار بار کالوں کے بعد بارہ بجے پہنچنا پڑا۔ آخر وکلا ہیں نا، ٹائم کو بھی کیسز کی طرح لچکدار بنا دیتے ہیں۔ پھر سب کی التجا اور اصرار پر محترم ایڈووکیٹ رحمت علی شاہ، اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے اپنا قیمتی وقت نکال کر قافلے میں شمولیت کی اور دل کھول کر چندہ دیا۔ ان کی آمد سے بس میں ایک خوشگوار لہر دوڑ گئی اور ٹور کا مزہ دوبالا ہو گیا۔

سفر شروع ہوتے ہی بس میوزک کی سریلی لہروں، ہنسی مذاق کی بوچھاڑ اور وکلا کی جذباتی قانونی بحثوں سے گونج اٹھی۔ مگر اب کیس فطرت کی خوبصورتی کے حق میں تھا۔ اسلام آباد پہنچ کر سب سے پہلے فیصل مسجد کا رخ کیا۔ پہاڑوں کے دامن میں کھڑی یہ عظیم الشان مسجد آسمان کو چھوتی سی نظر آتی ہے اور اس کی سفید میناریں دل کو ایک عجیب سی کشش میں مبتلا کر دیتی ہیں۔ عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد دل پر ایک گہرا سکون طاری ہوا جیسے تمام دنیاوی پریشانیاں دھل گئی ہوں اور روح کو حقیقی آزادی مل گئی ہو۔

نماز کے بعد سینٹورس مال کا چکر لگایا۔ وہاں کی چمک دمک، شاپنگ کی رونقیں، رنگ برنگی دکانیں اور آئس کریم کا لذیذ ذائقہ سب نے دل کو خوشی سے بھر دیا۔ یہ لمحات تھکے ہوئے دلوں کو نئی توانائی دیتے ہیں۔
شام کو جی نائین کے ہوٹل میں قیام کیا۔ رات کا کھانا تو دل کو چھو لینے والا تھا گرم گرم پنڈا، خوشبودار چاول، چکن کڑاہی کا مزہ جو زبان پر رقص کرتا رہا۔ ہوٹل میں رات بھر گپ شپ چلتی رہی۔ چترال کی برفانی وادیوں کی یادیں، بچپن کی کہانیاں، مذاق اور ایک دوسرے کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر بانٹے گئے جذبات۔ یہ لمحات اخوت کی حقیقی تعریف تھے۔

اگلے دن صبح میجر صدام کی دعوت پر راولپنڈی پہنچے۔ میجر صاحب دروش چترال سے ہیں اور پاکستان آرمی کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کے گھر ناشتہ ایک دسترخوانِ نعمت تھا نہاری کی بھینی خوشبو جو ناک میں گھس کر دل کو مسحور کر گئی چولوں کی کرارپن، ساگ انڈے کی لذت اور دیگر پکوانوں نے سب کو حیران و شادمان کر دیا۔ گپ شپ میں وقت کا پتہ ہی نہ چلا، جیسے ایک خاندان اکٹھا بیٹھا ہو۔
فارغ ہو کر مری کا رخ کیا۔ راستے میں چائے کی گرم چسکیاں لیں اور پھر مری کی سڑکیں جو پہاڑوں کے سینے پر سانپ کی طرح لہراتی ہیں۔ مری پہنچ کر پیدل چہل قدمی کی۔ تازہ ٹھنڈی ہوا جو پھیپھڑوں کو بھر دیتی ہے سبزے کی تازگی جو آنکھوں کو سکون دیتی ہے اور دور تک پھیلے سفید برف کے مناظر جو دل کو موہ لیتے ہیں۔ دسمبر کی ہلکی ٹھنڈک میں فطرت کی یہ ادائیں دیکھ کر لگتا تھا گویا جنت کا ایک ٹکڑا زمین پر اتر آیا ہو۔ دل خوشی سے جھوم اٹھا اور آنکھیں نم ہو گئیں اس خوبصورتی کو دیکھ کر۔

رات آٹھ بجے مری سے واپسی شروع ہوئی اور گیارہ بجے پشاور پہنچے۔ آخر میں قصہ خوانی بازار سے لذیذ کھانے کھا کر گھروں کو روانہ ہوئے۔ یہ ٹور محض ایک سفر نہیں تھا بلکہ دلوں کو جوڑنے والا، تازگی بخشنے والا اور نئی امیدیں جگانے والا ایک جذباتی تجربہ تھا۔
چترال لائرز فورم چترالی وکلا کی ایک حقیقی فیملی ہے، جو کھوار زبان کے تحفظ سے لے کر ثقافتی ورثے کی حفاظت تک سب کچھ کرتی ہے۔ یفتالی خاندان کی روایات اسکی روح ہیں۔ تمام ساتھیوں بلخصوص بیرسٹر اسد الملوک صاحب ایڈووکیٹ آصف جلال صاحب اور سے جی سید رخمت علی شاہ، ڈرائیور اور صدر صاحب شاہد علی یفتالی اور ایڈووکیٹ رحمت علی شاہ کا تہہ دل سے شکریہ۔ اللّٰہ تعالیٰ کرے اگلا ٹور چترال کی برفیلے وادیوں کا ہو، جہاں بلیک کوٹ والے سفید برف میں رنگ بھریں اور دل مزید قریب آ جائیں۔

یہ لمحات اب دل میں بس گئے ہیں۔ عدالت میں بیٹھ کر جب تھکن چھا جاتی ہے، یہ یادیں سکون دیتی ہیں۔ ایسے ٹورز زندگی کو خوبصورت بناتے ہیں، اخوت کو مضبوط کرتے ہیں اور ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ زندگی صرف مقدمات نہیں، محبت اور خوشیوں کا نام بھی ہے۔ چترال لائرز فورم کی یہ روایت ہمیشہ چمکتی اور دل کو چھوتی رہے۔

سیف اللہ منگول چترالی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ و ریجنل   پریزیڈنٹ چترال لائرز  فورم  چیف جسٹس سید محمد عتیق شاہ صاحب کو مینگورہ...
24/12/2025

سیف اللہ منگول چترالی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ و ریجنل پریزیڈنٹ چترال لائرز فورم چیف جسٹس سید محمد عتیق شاہ صاحب کو مینگورہ بنچ میں چترال لائرز فورم کی طرف سے خوش آمدید کرتے ہوئے، جب کہ چیف جسٹس صاحب بھی خوش گوار موڈ میں۔۔۔۔

17/12/2025

پریس ریلیز

چترال لائرز فورم، پشاور

چترال لائرز فورم عوامی حقوق کے تحفظ اور کرپشن کے خلاف جدوجہد کو ایک آئینی فریضہ سمجھتا ہے۔ فورم سماجی کارکن اور ایڈووکیٹ عمیر خلیل اللہ کا نام غیر قانونی، غیر آئینی اور بلا جواز طور پر شیڈول فور میں شامل کیے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

کسی بھی قانون پسند شہری، بالخصوص ایک وکیل اور سماجی کارکن، کو محض عوامی مفاد میں آواز بلند کرنے کی بنیاد پر شیڈول فور جیسے سخت اور غیر معمولی اقدام کا نشانہ بنانا آئینِ پاکستان میں دیے گئے بنیادی حقوق، بالخصوص آزادیٔ اظہار اور منصفانہ قانونی عمل کی صریح خلاف ورزی ہے۔

چترال لائرز فورم متعلقہ حکام سے پُرزور مطالبہ کرتا ہے کہ عمیر خلیل اللہ ایڈووکیٹ کا نام فوری طور پر شیڈول فور سے خارج کیا جائے اور اس غیر قانونی اقدام کے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

فورم واضح کرتا ہے کہ اگر یہ فیصلہ فی الفور واپس نہ لیا گیا تو وہ آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے ہر ممکن اقدام کا حق
محفوظ رکھتا ہے۔

شاہد علی خان یفتالی
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
صدر، چترال لائرز فورم پشاور

Chitral Lawyers Forum Peshawar strongly condemned the immoral, illegal & biased  order passed by Syed Adnan Shah AD&SJ C...
14/11/2025

Chitral Lawyers Forum Peshawar strongly condemned the immoral, illegal & biased order passed by Syed Adnan Shah AD&SJ Charsadda against the Secretary General and other respectable young lawyers of District Bar Association Charsadda, We stand with DBA Charsadda and demand from immediate suspension of the biased Judge to proceed him under E&D Rules.

Shahid Ali Khan Yaftali
President CLF, Peshawar

11/11/2025

آج ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں جبکہ قیمتی جانوں کے ضیاء پر دلی رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعاگو ہیں۔

مزید یہ کہ خیبرپختون خواہ بار کونسل سے التماس ہے کہ اسلام آباد کے وکلاء سے اظہار یکجہتی کیلئے صوبہ بھر میں ہڑتال کا اعلان کریں۔

شاہد علی خان یفتالی
ایڈوکیٹ ہائی کورٹ
صدر چترال لائرز فورم پشاور

چترال لائرز فورم پشاور کے پی کے بار کونسل الیکشن 2025-30 میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پی...
02/11/2025

چترال لائرز فورم پشاور کے پی کے بار کونسل الیکشن 2025-30 میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔

جیتنے والے امیدواروں نے اپنی مہم کے دوران جس لگن، محنت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ ان کی جیت انصاف، مساوات اور قانون کی حکمرانی کے لیے ان کے جذبے کا ثبوت ہے۔ ہمیں اس جمہوری عمل کا حصہ بننے پر فخر ہے اور ہم وکلاء کی دلچسپی کو فروغ دینے، پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے اور قانونی پیشے کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے کے پی بار کونسل کے نو منتخب اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
اس علاوہ چترال سیٹ سے کے پی بار کونسل کے ممبر بنے پر جناب اکرام حسین ایڈوکیٹ Ikram Hussain کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور یہ بھی فخر محسوس کرتے ہیں کہ چترال سے تعلق رکھتے والے جناب سمسام علی رضا ایڈوکیٹ کو انتہائی سخت مقابلے کےبعد کراچی سنٹرل سے سندھ بار کونسل کے ممبر بنے میں کامیاب رہے، اور چترال کے لیے ایک فخر کے باعث بنے چترال لائرز فورم انکی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔

ہم جیتنے والے امیدواروں کو ان کی کوششوں میں کامیابی کی خواہش کرتے ہیں اور انہیں ہماری مسلسل حمایت اور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

شاہد علی خان یفتالی
صدر
چترال لائرز فورم

Congratulations to the newly elected cabinet of Islamian Lawyers Forum, the President of Chitral Lawyers Forum Shahid Al...
29/10/2025

Congratulations to the newly elected cabinet of Islamian Lawyers Forum, the President of Chitral Lawyers Forum Shahid Ali Khan Yaftali congratulate & wish the new cabinet for great success in their endeavors to lead and make a lasting impact for the betterment of the Islamian Lawyers Forum.

Address

Bara
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923369377022

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chitral Lawyers Forum Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Chitral Lawyers Forum Peshawar:

Share