Bara Bandai Swat

Bara Bandai Swat ʙᴀʀᴀ ʙᴀɴᴅᴀɪ ɴᴇᴋᴘi ᴋʜᴀɪʟ ꜱᴡᴀᴛ ᴋᴘᴋ It is one of the Provincially Administered Tribal Areas (PATA) of Pakistan. to the east. Beyond them district of Dir starts.
(1)

Bara Bandai (Pashto: بره بانډۍ )
It is known for its natural beauty and lying in an area crossed by Alexander The Great during his invasion. The people of village Bara Bandai belong to subsection Naikpikhel of Yusufzai the biggest and largest tribe of Pashtun or Pakhtun tribes. The village contains a small series of mountains and a jungle, residential area starting from meadows of mountains to the

fields, a village market, vast land for crops, number of springs and canals, and a part of the Swat river. Famous mountains of village are Usmani Sar, Kafar Ghat and Najia. Etymology
The village was named by Yusufzai Pakhtuns after they evacuated the old Swatis from Swat, and means "upper meadow". The neighboring village on the left to Bara Bandai is known as Kuza Bandai which means lower meadow. The names were basically given by their greenery, comparing the distances of both villages from Mingora the main city of Swat, and by comparing their distances from the upper mountainous areas of Swat such as Kalam and Bahrain. The ancient names of these villages are not known as they are just mentioned by locations in old times books and scripts. Location
Bara Bandai is about 8 to 10 kilometers from Mingoara (the main city of Swat) and Saidu Sharif Capital of old swat state on the way from Mingora to Matta (2nd largest market area of swat) through main road called as "Matta road". It is on the left bank of river Swat and is important and large village of Nikpikhel Area (Nikpikhel area stretches in North to Godamanai bordering directory disstt, Ningolai in east, Dadahara and shamozai in West and on the left bank of river swat). In the west of village there is another village of Koza Bandai and in the east there is Ningolai village which is last village of Nikpikhel area. Bara Bandai is about 80 km from Kalam, the famous tourist spot of Pakistan. On the left side of village there is a series of mountains which are connected to some other villages and finally ends the region of Swat valley. And on the right side lies the river Swat and after that village of Sangota, Manglawar and Fizagat.Bara bandai comes under the PK-83 constituency of KPK assembly and NA-29 constituency of National assembly. The village has his own suzuki stand situated in the centre place market in Bara Bandai which made it easier to visit. POSTAL CODE
19201
Division
The village residential areas are divided into many subunits called as mohallahs or colonies. Some of the major sub units are:

• Kotky (border line with koza bandai)
• Sarkhana
• Mohalla Nasir Kail
• Bazar (main market area)
• Moragai
• Mohallah chapolo (related to chapolo maajid which names after the tribe lived there called as "chapolo
miagan")
• Mohallah Saidu bi (named after women lived there who was from saidu sharif and belongs to wali swat
family).
• Matra.
• Sarhad colony.
• Warsaky (border line with ningolai). Population
Total population of village Bara Bandai is estimated to be around 11 to 12 thousands all are Muslim community, having registered voters above 5 thousands, which makes it one of the largest villages in the Swat valley. There are number of sub-tribes (clans) of Yusufzais living in the village. Some of the names of the tribes are Shadokhel, Audal Khel, Bucha Khel etc. and some other occupational tribes. Education
The villages consist of 1 high, 3 govt boys’ primary schools and 1 middle govt school for girls along with a number of schools in private sector. Health
Bara Bandai has his own Basic Health Unit (BHU), many clinical laboratories and number of clinics in private sector but the village hasn't any high quality hospital which is the need of village. Climate
The weather of the village is very beautiful, very cold in the winter season and moderate during summer. Village have four seasons per year. Snowfall also occurs here in winter which intensifies its beauty. Crops & Fruits
The village climate made it favorable for many crops and fruits. During summer Rice are cropped along with peach and some other fruits. During winter onion plants and wheat are cropped.

ٹینکی کا پانی پھر بند، محکمہ پبلک ہیلتھ نوٹس لےاس ٹینکی کا پانی ایک بار پھر نہیں آ رہا۔ سوال یہ ہے کہ موٹر بار بار کیوں ...
19/08/2026

ٹینکی کا پانی پھر بند، محکمہ پبلک ہیلتھ نوٹس لے
اس ٹینکی کا پانی ایک بار پھر نہیں آ رہا۔ سوال یہ ہے کہ موٹر بار بار کیوں خراب ہو جاتی ہے؟ اور اگر پانی بحال بھی کیا جاتا ہے تو بہت کم وقت کے لیے کیوں چھوڑا جاتا ہے؟

محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے، موٹر کی بار بار خرابی کی اصل وجہ معلوم کی جائے اور پانی کی فراہمی کا مناسب وقت مقرر کیا جائے۔

متعلقہ ادارے کے افسران اور ذمہ داران اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں، کیونکہ یہ عوام کی بنیادی ضرورت کا مسئلہ ہے۔

ایک نوجوان نے میسج کیا ہے کہ جب سے میں پیدا ہوا ہوں، اس راستے نے آج تک سیمنٹ نہیں دیکھا۔ بارش کے دنوں میں اس راستے سے گز...
19/08/2026

ایک نوجوان نے میسج کیا ہے کہ جب سے میں پیدا ہوا ہوں، اس راستے نے آج تک سیمنٹ نہیں دیکھا۔ بارش کے دنوں میں اس راستے سے گزرنا خاصا مشکل ہو جاتا ہے۔

ان کی معزز ایم پی اے صاحب سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ اس راستے کی طرف بھی توجہ دی جائے۔ اوپر پہاڑ والی سائیڈ پر کئی راستے سیمنٹ کیے گئے ہیں، لیکن ہمارا یہ راستہ آج بھی اسی حالت میں ہے۔

یہ راستہ سرخنہ میں خلیل اللہ شہید کے گھر کے قریب واقع ہے۔ اگر اس راستے کی بھی تعمیر ہو جائے تو اہلِ علاقہ پر بہت مہربانی ہوگی۔

🎓 حضرت بلال گرامر اسکول اینڈ کالج میں فرسٹ ایئر کے داخلے جاری ہیں۔پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس میں داخلے ...
18/08/2026

🎓 حضرت بلال گرامر اسکول اینڈ کالج میں فرسٹ ایئر کے داخلے جاری ہیں۔

پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس میں داخلے لیے جا سکتے ہیں۔

📍 برہ بانڈئی سوات
📞 0347-4753243
اسکالرشپ پروگرام کی تفصیلات نیچے کمنٹ سیکشن میں موجود ہیں.

ایک بھائی کا شناختی کارڈ گم ہو گیا ہے۔ جس کسی کو ملے، براہِ کرم اس نمبر پر رابطہ کریں: 03190910517شکریہ۔
17/08/2026

ایک بھائی کا شناختی کارڈ گم ہو گیا ہے۔ جس کسی کو ملے، براہِ کرم اس نمبر پر رابطہ کریں: 03190910517
شکریہ۔

پردیس آکر ٹھوکریں کھا کر مضبوط تو ہوئے مگر پھر بھی دلہر شام اُس گھر کی دہلیز پہ بے بسی سے پہنچ جاتا ہےجہاں " ماں " رہتی ...
17/08/2026

پردیس آکر ٹھوکریں کھا کر مضبوط تو ہوئے مگر پھر بھی دل
ہر شام اُس گھر کی دہلیز پہ بے بسی سے پہنچ جاتا ہے
جہاں " ماں " رہتی ہے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہمحمد ابراہیمفرزند محمد زمین استاذ صا...
17/08/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
محمد ابراہیم
فرزند محمد زمین استاذ صاحب کابیٹا
مرحوم محمد حاجی صاحب اور مرحوم بخت منیر کا بھتیجا
انتقال کر گئے ہے۔
نمازِ جنازہ
آج دوپہر 2:00 بجے
مقام: مٹہ کالج چوک
فاتحہ خوانی
خالد بن ولید، مٹہ
رابطہ نمبر
0348-0115424
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

محنت، ہمت اور ایک خوبصورت سفر ❤️برہ بانڈئی کے قابلِ احترام ناصر خان قاری صاحب کئی سال تک مسجد میں امامت کی ذمہ داری نبھا...
17/08/2026

محنت، ہمت اور ایک خوبصورت سفر ❤️
برہ بانڈئی کے قابلِ احترام ناصر خان قاری صاحب کئی سال تک مسجد میں امامت کی ذمہ داری نبھاتے رہے۔ پھر ایک وقت آیا کہ انہوں نے امامت کو خیرآباد کہا اور کاروبار کی طرف قدم بڑھایا۔
یہ فیصلہ شاید آسان نہیں تھا، لیکن ناصر خان قاری صاحب نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے الجنت فوڈ پوائنٹ کے نام سے برہ بانڈئی میں ریسٹورنٹ کا آغاز کیا اور اپنی محنت سے اسے آگے بڑھایا۔ آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے الجنت فوڈ پوائنٹ کی دوسری برانچ بائی پاس پر کھلنے جا رہی ہے۔ ❤️
ہمارے ہاں عموماً مذہبی شخصیات کو مسجد اور امامت تک محدود دیکھا جاتا ہے، لیکن ناصر خان قاری صاحب نے کاروبار کی طرف قدم بڑھا کر ایک اچھی مثال قائم کی ہے کہ محنت اور اپنے ہاتھ سے کام کرنا بھی عزت کی بات ہے۔
ان کی یہ کامیابی صرف ایک ریسٹورنٹ کی دوسری برانچ نہیں، بلکہ ان کی محنت، ہمت اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے تاکہ ہمارے نوجوان بھی محنت اور کاروبار کی طرف آئیں۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

عَمَلُ الرَّجُلِ بِيَدِهِ وَ كُلُّ بَيْعٍ مَّبْرُوْرٍ

آدمی کا اپنے ہاتھ سے کام کرنا اور ہر اچھی تجارت بہترین کسب ہے۔

اور ایک اور حدیثِ مبارک میں فرمایا:

إِنَّ أَطْيَبَ مَا أَكَلَ الرَّجُلُ مِنْ كَسْبِهِ

بے شک سب سے پاکیزہ کھانا وہ ہے جو آدمی اپنی کمائی سے کھائے۔

ناصر خان قاری صاحب کی اس محنت کو سراہتے ہوئے ہم انہیں الجنت فوڈ پوائنٹ کی دوسری برانچ کانجو بائی پاس کے آغاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ❤️
اللہ تعالیٰ ان کے کاروبار میں برکت عطا فرمائے، نئی برانچ کو کامیابی دے، ان کی محنتوں کو قبول فرمائے اور انہیں مزید ترقی و خوشحالی عطا فرمائے۔
آپ سب بھی ناصر خان قاری صاحب کے لیے دعا کریں۔ شاید آپ کی ایک دعا ان کے لیے کسی بڑی کامیابی کا سبب بن جائے۔ 🤲❤️
آمین یا رب العالمین۔

1۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو جہل کے ظالمانہ سیاسی نظام کو کیسے ختم کیا ؟ 2۔عتبہ ، شیبہ اور دیگر سرداروں پر مشتمل...
16/08/2026

1۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو جہل کے ظالمانہ سیاسی نظام کو کیسے ختم کیا ؟
2۔عتبہ ، شیبہ اور دیگر سرداروں پر مشتمل نظام باطل کی مقننہ ( دارالندوہ) کے متبادل سیاسی قیادت کب , کہاں اور کیسے تیار فرمائی؟
3۔ابو لہب کے سودی اور غیر منصفانہ معاشی نظام کو کیسے تبدیل فرمایا ؟
4۔ریاست مکہ کے مقابلے پر ریاست مدینہ کی بنیاد رکھنے کی حکمت عملی کیا تھی اور اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کون کون سے اہم ترین اقدامات بالترتیب اٹھائے گئے ؟؟
5۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریاست مدینہ کے عدالتی نظام کی بنیاد کن اصولوں پر قائم فرمائی، عدلیہ کے جج صاحبان کا تقرر کیسے ہوتا تھا اور اس ریاست میں سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے کا کیا طریقہ کار تھا ؟ گورنرز کا تقرر کیسے ہوتا تھا اور انکے احتساب کا نظام کیا تھا ؟
6۔غزوات کا سلسلہ ریاست مکہ کے بجائے ریاست مدینہ کے قیام کے بعد کیوں شروع کیا گیا اور ان غزوات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپکی جماعت صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے کیسی جنگی حکمت عملی اختیار فرمائی ؟
7۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپکی جماعت نے ریاست مدینہ کے تعلیمی نظام کو کن خطوط پر استوار فرمایا اور اسکی بنیادیں کیسے قائم فرمائی گئیں ؟
8۔شہر مدینہ کے قیام میں بلدیاتی نظام ،شہری انفراسٹرکچر اور ہاؤسنگ کے وہ کون سے رہنما اصول سامنے رکھے گئے جنکی روشنی میں دنیا کا ایک عظیم ترین شہر معرضِ وجود میں آیا؟
9۔مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی داخلہ و خارجہ پالیسی کیا تھی اور میثاقِ مدینہ جیسا اہم ترین معاہدہ کب ، کیسے اور کیوں قائم فرمایا گیا ؟
10۔غیر ملکی وفود کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مذاکرات اور گفتگو کی تفصیلات کیا ہیں اور ان سے آج کی فارن پالیسی میں کیسے رہنمائی لی جا سکتی ہے ؟
11۔صلح حدیبیہ، فتح مکہ اور بین الاقوامی سربراہان مملکت کو خطوط لکھنے کے تناظر میں وہ کون سے اہم ترین اصول سامنے آتے ہیں جنکی روشنی میں مختلف معاہدات کے اساسی امور واضح ہوتے ہیں ؟

اگر ماہ ربیع الاول کی سرگرمیاں ، عشق مصطفیٰ کی مجالس اور سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے اجتماعات ان سوالات پر مشتمل موضوعات سے بالکل خالی ہیں اور صرف چند رسومات کو ادا کر کے دل کو عارضی و وقتی تسلی دی جا رہی ہے تو یہ بطورِ مسلمان ہم سب کے لیے بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے۔۔۔

حب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تقاضہ یہ ہے کہ سیرتِ طیبہ کے اجتماعی کردار کو زیر بحث لایا جائے اور اس عظیم کردار کی روشنی میں آجکے جدید دور کے مسائل کا حل تلاش کر کے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کو آجکی جدید دنیا کے لیے قابل قبول بنایا جائے۔

سرمایہ دارانہ سیاست ، سودی معیشت، انگریز کے قانون پر مشتمل نظام عدالت، لارڈ میکالے کی فکر پر قائم نظام تعلیم و تربیت اور یورپین افکار کے زیر اثر پروان چڑھنے والے نظام سماج کی چھتری تلے اگر ایک مذہبی تہوار کو ثقافتی تہوار کا رنگ دے کر ماہ ربیع الاول کے ساتھ کھلم کھلا مذاق کرنا ہے تو پچھلے 300 سالہ دور زوال سے باہر نکلنا بہت مشکل کام ہے۔۔۔

پھر یہ شکوہ نہ کیا جائے کہ آج کے دور میں امت مسلمہ بالعموم اور ریاست پاکستان کے مسلمان بالخصوص ظلم و بربریت کی اس چکی میں کیوں پیسے جا رہے ہیں اور ہم پر اغیار کا نظام اور انکے رسم و رواج کیوں غالب ہیں۔۔

سوال تو سب سے بڑا یہ ہے کہ ہم نے دین اسلام کی تعلیمات کو حاصل کرنے کے لیے اپنے مطالعہ کو کتنا بڑھایا ہے ،ان امور پر کتنا غور و فکر کیا ہے اور سیرتِ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں اپنے سماج کے اجتماعی مسائل کو حل کرنے کا پروگرام کیا سوچ رکھا ہے۔۔۔

16/08/2026

Fishing in river swat

🍔 حیات فوڈ پوائنٹ کی شاندار پیش رفت🎉حیات فوڈ پوائنٹ نے اپنے کاروبار کو مزید وسعت دیتے ہوئے اپنا دوسرا برانچ بھی کھول لیا...
16/08/2026

🍔 حیات فوڈ پوائنٹ کی شاندار پیش رفت🎉
حیات فوڈ پوائنٹ نے اپنے کاروبار کو مزید وسعت دیتے ہوئے اپنا دوسرا برانچ بھی کھول لیا ہے۔ ❤️
نئی، بڑی اور کشادہ دکان کے ساتھ یہ نوجوان کاروباری میدان میں ایک اور قدم آگے بڑھا رہے ہیں، جو واقعی قابلِ تعریف بات ہے۔ 👏
اسی نئے برانچ کے لیے ایک خوش مزاج، خوش اخلاق اور ذمہ دار فوڈ پوائنٹ معاون کی ضرورت ہے، جو گاہکوں سے اچھے طریقے سے پیش آئے، کام میں دلچسپی لے اور اپنی ذمہ داری ایمانداری سے نبھائے۔
📍 لوکیشن: سیدو بی بی، مسجد برہ بانڈئی، سوات
📞 رابطہ:
0343-5747396
اگر آپ اس کام کے لیے موزوں ہیں یا کسی ایسے نوجوان کو جانتے ہیں جو یہ ذمہ داری اچھی طرح نبھا سکتا ہے، تو رابطہ کریں یا یہ پوسٹ متعلقہ شخص تک ضرور پہنچائیں۔ 🤝
حیات فوڈ پوائنٹ — دوسرا برانچ، نئی شروعات، مزید بہتر سروس🍔✨

Address

Bara Banda
19201

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bara Bandai Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Bara Bandai Swat:

Shortcuts

Share