Karab Kala Welfare Organization

کرب کلہ کے نوجوانوں نے گاؤں کے اتفاق و اتحاد کو مضبوط اور بحال رکھنے اور آپس میں اختلافات ختم کرنے کے حوالے سے ایک فکر شروع کی کہ کیوں ہم ایک دوسرے قبیلے سے اتنی نفرت کرتے ہے اور ایک دوسرے کے بیٹھک میں جانے سے کتراتے ہے اور ہمشیہ ٹھیڑی نگاہ سے ایک دوسرے سے گزرتے، خوشی اور غم کے وقت ایک دوسرے کا خیال نہیں رکھتے اس سوچ کو لیکر کچھ تین ،چار نوجوانوں نے خرکت شروع کی اور سب قبیلے کے نوجوانوں سے ملکر یہ

ہمیں کیا ہوگیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کیساتھ اٹھنے،بیٹھے کیلئے تیار نہیں جب ملاقاتیں ہوئی،ایک دوسرے کی خیر خبر لی گئی تو سب نوجوان اس بات پر متفق ہوگئے کہ کیوں نہ ہم اپنے گاؤں کی بہتر مفاد کی خاطر ایک ویلفئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ کرلیں جوکہ سپیشل گاؤں اور علاقے کے عوام کو خیر کا ذریعہ بنے اور ہر ایسے خاندانوں کی مدد کی جائے جو کہ مدد کے منتظر ہے اور ایسی فلاحی کاموں کو اجتماعی طور پر کیا جائے کہ سب کو اسکا خیر پہنچے۔ آخر کار ایک مہینے کی انتھک مخنت اور لگن سے کرب کلہ ویلفئر آرگنائزیشن کو وجود مل گیا۔ ان شاءاللہ یہ ویلفئر آرگنائزیشن اجتماعی کام اور انسانی مدد کو ہر جگہ ہر مقام پر ترجیح دینگی۔ اللہ پاک ہمارا حامی و ناصر ہو۔

آج بتاریخ *02جون 2024* بمقام حجرہ حاجی آفسراللہ صاحب کرب کلہ ویلفئیر آرگنائزیشن کی طرف سے امن جرگہ منعقد کیا گیا تھا جسم...
02/06/2024

آج بتاریخ *02جون 2024* بمقام حجرہ حاجی آفسراللہ صاحب کرب کلہ ویلفئیر آرگنائزیشن کی طرف سے امن جرگہ منعقد کیا گیا تھا جسمیں نزدیکی گاؤں بائیک خیل،زرخانی کلہ، سیفل خیل،کوٹکہ محمد خان،پرانہ عظیم کلہ اور کرب کلہ سے کثیر تعداد میں نوجوانوں اور مشرانوں نے شرکت کی اور ایک مشترکہ امن کمیٹی خاندر خانخیل تشکیل دی گئی، جسمیں مذکورہ گاؤں کے ممبران شامل کئے گئے جو کہ علاقے کے امن و امان کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ،پولیس کیساتھ ملکر امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے مثبت کردار ادا کرینگے۔
*امن کمیٹی خاندر خانخیل کےممبران*:
*کربکلہ:*
1۔حاجی افسر اللہ صاحب
2۔حاجی جانباز
3۔فدا اللہ
4۔فرہاد
5۔کمال خان
6۔میر قدام خان
*عمر خیل داخلی کرب کلہ*
1۔ڈاکٹر صفت اللہ
*بائیک خیل*
1۔ڈاکٹر ولیت خان
2۔حسن زمان
3۔اخترزمان
4۔ثناءالحق
*پرانہ عظیم کلہ(بی سی کلہ)*
1۔ملک جنید خان
*سیفل خیل*
1۔کفایت رسول وزیری
2۔خالد خان
3۔حکمت اللہ
*کوٹکہ محمد خان*
1۔چئیرمین امجد خان
*زرخانی کلہ پٹول خیل*
1۔محمد سعید
Deputy Commissioner Bannu
Commissioner Bannu Division
RPO BANNU
Bannu Police
Domail Ňews
Ihsan Wazir
Voice of Domail
Khyber Pakhtunkhwa Police

05/09/2023

ذاکر اللہ، اکبر اللہ، نادر اور حیات اللہ کرب کلہ
کے والد محترم خلیل خان انتقال کر چکے ہے
نماز جنازہ کل صبح بووقت 9بجے بروز بدھ بتاریخ 6 ستمبر 2023 کو آبائی قبرستان نزد گل داد کلہ میں ادا کی جائیگی

ایمرجنسی پوسٹگاؤں سیفل خیل یونین کونسل خاندر خانخیل تحصیل ڈومیل ضلع بنوں کے رہائشی قمر وزیر کے لختہ جگر نصیرالدین  انتہا...
28/08/2023

ایمرجنسی پوسٹ
گاؤں سیفل خیل یونین کونسل خاندر خانخیل تحصیل ڈومیل ضلع بنوں کے رہائشی قمر وزیر کے لختہ جگر نصیرالدین انتہائی علیل ہے۔

پچھلے دو مہینوں سے چارپائی پر پڑا ہے۔ جتنی جمع پونجی تھی وہ لگا دی اب تک تقریباً دو لاکھ پچاس ہزار روپے لگا چکا ہے لیکن بیماری کی کوئی معلومات نہیں ہورہا۔۔ ڈاکٹر صاحبان نے دماغ میں بیماری کا کہہ کر چلتا کیا ہے۔

تمام صاحب حثیت اور تمام ضلع بنوں کے ویلفیئر فاؤنڈیشن سے دلی اور ہمدردانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس بیمار بچے کی مدد میں اپنا کردار ادا کریں۔

اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین ثم آمین

رابط نمبر: 03315684719
ایزی پیسہ نمبر:03439638117 ( بصیر اللہ)
نوٹ ۔ والد کا ایزی پیسہ اکاؤنٹ نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً بصیر اللہ نے اپنا اکاؤنٹ نمبر دیا ہے۔ شکریہ

*جرگہ نمبر*  #7گاوں کرب کلہ مشیران ہمارہ مان اور فخر ہے گاؤں کے کچھ مسائل پر نوجوانوں کی بھر پور محنت پر مشیران نے نوجوا...
25/08/2023

*جرگہ نمبر* #7
گاوں کرب کلہ
مشیران ہمارہ مان اور فخر ہے

گاؤں کے کچھ مسائل پر نوجوانوں کی بھر پور محنت پر مشیران نے نوجوانوں کے ساتھ بیٹھ کر تمام مسائل پر تفصیلی بحث کی

مشیران نے کہا کہ نوجوان خوصلہ رکھے گاؤں کے تمام مسائل اتفاق سے حل کرینگے۔

مشیران نے نوجوانوں کی خوصلہ افزائی کی اور اتفاق کی بحالی پر نوجوانوں کو داد دیا۔

اللہ نوجوانوں کو مشیران کے سائے سے محروم نہ کریں

الحمداللہ نوجوانوں کی محنت رنگ لا رہا ہے ایک بار پھر بہت عرصے کے بعد نوجوانوں کے محنت سے مشیران گاؤں کے اتفاق کیلیے میدان میں آرہے ہیں

ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں کہ مشیران میدان میں آگے ہونگے اور نوجوان ان کے سنگ ہونگے

ہمارے گاؤں کے اتفاق کا ایک بڑا نام تھا اور ان شاءاللہ رہے گا۔

تحریر:جمشید خان

آج جرگے کی میں پٹول خیل قوم کیساتھ اگلے بدھ بوقت صبح 8 بجے بمقام ملک عابد ہوٹل جرگہ مقرر کیا گیا ہے۔اپنے گاؤں کا جرگہ ان...
23/08/2023

آج جرگے کی میں پٹول خیل قوم کیساتھ اگلے بدھ بوقت صبح 8 بجے بمقام ملک عابد ہوٹل جرگہ مقرر کیا گیا ہے۔
اپنے گاؤں کا جرگہ ان شاءاللہ بروز جمعہ بوقت عصر بمقام ماتولی پریشر پمپ کے قریب تمام گاؤں کے نوجوان اور مشران کا گرینڈ جرگہ ہوگا تاکہ انے والے سوموار کو بمقام خان بہادر ملک عالمگیر خان کے بیٹھک میں تمام خاندر خانحیل کا مشترکہ جرگے کیلئے لائحہ عمل طے ہوسکے۔
تمام گروپ ممبرز سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

تلاش گمشدگی۔اس بچے کا نام منیب والد امتیاز سکنہ ایوب خان کلہ۔کل اسلامی مدرسہ سے اپنے گھر واپس آرہا تھا۔کپڑا رنگ گرے کلر ...
09/07/2023

تلاش گمشدگی۔
اس بچے کا نام منیب والد امتیاز سکنہ ایوب خان کلہ۔
کل اسلامی مدرسہ سے اپنے گھر واپس آرہا تھا۔
کپڑا رنگ گرے کلر سر پہ سفید ٹوپی سرخ چپل چادر
اب تک وہ گھر نہیں پہنچا برائے کرم انکے والدین سخت پریشان ہیں ڈھونڈنے میں مدد کریں۔
0334 9484384

شمار سڑی پہ کار دی حو دا کار سڑی پہ کار دیبجلی بحالی میں ایک بار پھر کرب کلہ نوجوان پیش پیش ہےکل رات کو کرب کلہ نوجوانوں...
08/07/2023

شمار سڑی پہ کار دی حو دا کار سڑی پہ کار دی

بجلی بحالی میں ایک بار پھر کرب کلہ نوجوان پیش پیش ہے

کل رات کو کرب کلہ نوجوانوں نے بجلی بحالی میں رات ایک بجے تک محنت کی لیکن بد قسمتی سے تار کیبل کٹ گئی

جس کو صبح نوجوانوں نے پھر واپڈا کے ساتھ ملکر بجلی بحال کردی۔

رات کو جس طرح آصف خان اور کاشف خان نے کردار ادا کیا وہ قابل تعریف ہے۔

صبح کو عاقب، ارشد شہریار و دیگر نے اپنے حصہ کی محنت کی۔۔

اللہ سب کو اس کے بدلے دیں آمین

نوٹ: یہ مسلہ صرف کرب کلہ کی نہیں ہے یہ یہاں سب گاؤں کی مسلہ ہے کرب کلہ ویلفیئر آرگنائزیشن تمام گاؤں کے نوجوانوں کو اپنی مدد اپکے تحت مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں بنانے کی تجویز دیتا ہے

چیف میڈیا کوآرڈینیٹر جمشید وزیر

کرب کلہ نوجوانوں کو سلام نورشیر خان ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری کرب کلہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے قیادت میں کرب کلہ نوجوانوں کے ...
06/07/2023

کرب کلہ نوجوانوں کو سلام

نورشیر خان ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری کرب کلہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے قیادت میں کرب کلہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر گاؤں میں اپنے مدد آپ کے تحت بجلی مسائل خل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کرب کلہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے عہدیداران اور کرب کلہ نوجوانوں سمت سیفل خیل کے نوجوانوں نے ہمت کرکے اپنے مدد آپکے تحت آج و...
05/07/2023

کرب کلہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے عہدیداران اور کرب کلہ نوجوانوں سمت سیفل خیل کے نوجوانوں نے ہمت کرکے اپنے مدد آپکے تحت آج واپڈا لائن مین خسین کے ساتھ مل کر جو کھمبے گرے تھے

اسے اٹھائیے کرب کلہ ویلفئر آرگنائزیشن آپ نوجوانوں کی محنت کو سلام پیش کرتا ہے

اور اللہ سے دعا ہے کہ ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں اتفاق اتحاد سے رہوں۔۔۔ امین

شکریہ

التماس کرب کلہ اور سیفل خیل کے کچھ نوجوان لگے ہے بجلی بحالی میں واپڈا اہلکار کے ساتھ مدد کر ہے ہیںلیکن اب بھ کچھ نوجوانو...
05/07/2023

التماس

کرب کلہ اور سیفل خیل کے کچھ نوجوان لگے ہے بجلی بحالی میں واپڈا اہلکار کے ساتھ مدد کر ہے ہیں

لیکن اب بھ کچھ نوجوانوں کی ضرورت ہے کہ وہ وہاں جائیں اور مدد میں حصہ ڈالیں۔

جگہ ⁦:⁠-⁠\⁩ کرب کلہ قبرستان نزد لنک روڈ کوٹکہ محمد خان

3جولائی 2023(KKWO)ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بنوں جناب محمد سریر صاحب کیساتھ کر ب کلہ ویلفئر آرگنائزیشن کے صدر ...
03/07/2023

3جولائی 2023(KKWO)
ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بنوں جناب محمد سریر صاحب کیساتھ کر ب کلہ ویلفئر آرگنائزیشن کے صدر عادل خان وزیر اور ممبر عبدالقدوس آرگنائزیشن رجسٹریشن کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے ہے۔

کابینہ میٹنگ:آج بروز ہفتہ بوقت عصر صدر کر ب کلہ ویلفئر آرگنائزیشن عادل خان کی سربراہی میں کابینہ ممبران کی میٹنگ  منعقد ...
01/07/2023

کابینہ میٹنگ:
آج بروز ہفتہ بوقت عصر صدر کر ب کلہ ویلفئر آرگنائزیشن عادل خان کی سربراہی میں کابینہ ممبران کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جسمیں مندرجہ ذیل ممبران نے شرکت کی۔
1۔عادل خان صدر
2.عدنان جی ایس
3.حزب اللہ ڈپٹی سیکرٹری فنانس
4۔نورشیر ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری
5۔افضل خان (ممبر)
6۔نعیم خان (ممبر)
7۔نثار خان (ممبر)
8۔فیاض خان (ممبر)
9۔عبدالباسط (ممبر)
10۔عبدالواحد (ممبر)
11۔ذیشان (ممبر)
میٹنگ میں مختلف امور زیر بحث ہوئے،اور ذمہ داریاں سونپی گئی۔
1۔آرگنائزیشن پروفائل کی تکمیل اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹریشن۔
2۔خواص کیساتھ فنڈنگ کے حوالے سے ملاقاتیں کرنا۔
3۔ایسے افراد جو تنظیم سے بے خبر ہے انکے ساتھ خصوصی ملاقاتیں کرنا اور انکو تنظیم کے بنیادی مقصد سےآگاہ کرنا۔
4۔ آرگنائزیشن کے پروفائل کی تکمیل کیلئے گاؤں کی مکمل آبادی،امیر گھرانے،متوسط گھرانے،غریب گھرانے، گھروں کی تعداد،خواص،سرکاری ملازمین، بے روز گار افراد،ہنرمند افراد اور مختلف افراد کا ڈیٹا جمع کرنا۔
5۔قبرستان کے مقام پر سائن بورڈ کا تنصیب کرنا جس پر گاؤں کا نام اور آرگنائزیشن کا نام واضح طور پر لکھا ہوں۔
6۔گاؤں کے وہ افراد جو باہر ملکوں میں نوکریاں یا کاروبار کرتے ہے انکے ساتھ آرگنائزیشن کے حوالے سے رابطے کرنا اور آرگنائزیشن کے مقصد سے آگاہ کرنا۔ اور فنڈنگ میں مدد حاصل کرنا۔
7۔آرگنائزیشن کیلئے لوگو ڈیزائن کرنا،لیٹرپیڈبنانا،کیش بک،سٹاک رجسٹرار دیگر ضروری دستاویزات بنانا۔
8۔سوشل میڈیا ٹیم مضبوط کرنا،اور آرگنائزیشن کا فیس بک پیج فعال کرنا،یوٹیوب چینل بنانا،ٹیوٹر اکاؤنٹ،ٹیک ٹاک اکاؤنٹ،اور ای میل اکاؤنٹ بنانا،وغیرہ
مسقبل میں آرگنائزیشن کے نام پر ایک ایمبولینس خریدنا جوکہ اپنے علاقے سے بنوں تک مریضوں کو ہسپتال تک پہچانے کا کام کریگی۔
مندرجہ بالا امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور ہر امر کے لحاظ سے ذمہ داریاں سونپی گئی جو کہ اگلے اتوار بتاریخ 9 جولائی 2023 کو کارکردگی کی رپورٹ میٹنگ میں پیش کریگی۔

چیف میڈیا کوارڈینیٹر جمشید خان

Address

Www. Facebook. Com/KKWO
Bannu
25000

Telephone

+923365787192

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karab Kala Welfare Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Karab Kala Welfare Organization:

Share