08/02/2026
نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان ، ڈویژن بنوں شاخ کے زیرنگرانی اور لیگل ایڈوائزر جناب اعجاز خان ایڈووکیٹ اور اس کی ٹیم کے مرہون منت ضلع بنوں کی زرخیز سرزمین پر نوجوان نسل کے فکری و تعلیمی افق کو روشن کرنے کے لیے ایک مطالعہ گاہی حلقہ (Study Circle) کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ اس حلقے کا پہلا سیشن " آئین پاکستان میں بنیادی حقوق" کے موضوع پر خوشگوار علمی فضا میں منعقد ہوا، جس میں مقامی طلبہ کے ساتھ ساتھ جامعہ پنجاب لاہور، جامعہ پشاور، اسلامیہ کالج پشاور، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل احباب نے شرکت کی۔ نشست کے دوران مطالعہ گاہی حلقے کی افادیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اس امر پر زور دیا گیا کہ ایسے علمی حلقے سوال اٹھانے، سوچ کو جِلا بخشنے اور اجتماعی فہم کو وسعت دینے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ محض گفتگو کا فورم نہیں بلکہ سیکھنے، سننے اور سمجھنے کی ایک سنجیدہ روایت ہے، جہاں علم کو رائے، دلیل اور شعور کے ساتھ برتا جاتا ہے۔ امید ہے کہ آنے والے سیشنز نوجوانوں کے اندر مطالعے کی رغبت، فکری اعتماد اور تعلیمی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کریں گے، اور یہ مطالعہ گاہی حلقہ (Study Circle) بنوں کے علمی منظرنامے میں ایک بامعنی اضافہ ثابت ہو گا۔
دئیے کی آنکھ میں آنسو نہیں اجالا ہے
میڈیا کوآرڈینیٹر: طفیل خان