خُدَّام دِيْن آرگنائزیشن بحرین سواتkdo

خُدَّام دِيْن آرگنائزیشن بحرین سواتkdo Welfare Organization

الحمدللہچند روز قبل ایک بچہ اچانک گر کر شدید زخمی ہوگیا تھا اور ڈاکٹروں نے فوری آپریشن تجویز کیا تھا حالات کافی تشویشناک...
13/06/2026

الحمدللہ
چند روز قبل ایک بچہ اچانک گر کر شدید زخمی ہوگیا تھا اور ڈاکٹروں نے فوری آپریشن تجویز کیا تھا حالات کافی تشویشناک تھے لیکن خدامِ دین کے ساتھیوں نے اپنی استطاعت کے مطابق بھرپور کوششیں کیں اہل خیر نے تعاون کیا
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم رحمت اور مہربانی سے بچے کا کامیاب آپریشن ہو چکا ہے اس موقع پر ہم اپنے تمام معاونین مخیر حضرات اور دعا کرنے والوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اللہ تعالیٰ ان سب کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائے ان کے مال و جان میں برکت نصیب فرمائے

12/06/2026

الحمد للہ آج آئس اور چرس کی لت میں مبتلا تیسرے مریض کو چار ماہ کے علاج اور بحالی کے لیے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا

آئیے ہم سب مل کر بحرین کو منشیات اور نشہ آور اشیاء سے پاک کرنے کا عزم کریں آئس چرس اور دیگر نشہ آور چیزیں ہماری نوجوان نسل اور معاشرے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں ہمیں چاہیے کہ نہ صرف ان برائیوں کے خاتمے کے لیے جدوجہد کریں بلکہ جو لوگ ان کے عادی ہو چکے ہیں ان کی بحالی اور علاج میں بھی بھرپور تعاون کریں۔ یہ صرف دینی اور اسلامی ذمہ داری ہی نہیں بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہے آئیں مل کر اس مہم میں اپنا کردار ادا کریں، لوگوں میں شعور بیدار کریں اور معاشرے کو اس ناسور سے پاک بنانے کے لیے بھرپور محنت کریں۔ اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے آمین

الحمدللہ خدام دین آرگنائزیشن کی جانب سے تقریباً 30 بچوں کے لیے عیدالاضحیٰ کی شاپنگ مکمل کی گئی اس کارگزاری کو تاخیر سے ش...
11/06/2026

الحمدللہ خدام دین آرگنائزیشن کی جانب سے تقریباً 30 بچوں کے لیے عیدالاضحیٰ کی شاپنگ مکمل کی گئی اس کارگزاری کو تاخیر سے شیئر کرنے کی وجہ یہ تھی کہ دکاندار کے ساتھ حساب کتاب مکمل طور پر طے نہیں ہوا تھا اللہ تعالیٰ تمام معاونین، مخیر حضرات اور اس کارِ خیر میں تعاون کرنے والے ہر فرد کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کے رزق عمر اور برکت میں اضافہ فرمائے آمین

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہالحمد للہ گزشتہ روز خدامِ دین آرگنائزیشن کا جنرل مشورہ منعقد ہوا جس میں پورے سال کی کارکر...
06/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ گزشتہ روز خدامِ دین آرگنائزیشن کا جنرل مشورہ منعقد ہوا جس میں پورے سال کی کارکردگی پیش کی گئی اور آئندہ کے لیے کابینہ کا انتخاب بھی عمل میں آیا
مشورے کے دوران بعض ضروری رد و بدل کے ساتھ سابق امیر صاحب کو بدستور اپنی ذمہ داری پر برقرار رکھا گیا مزید یہ کہ مولانا اسماعیل صاحب کو نائب امیر مقرر کیا گیا مولانا جواد بدستور خزانچی کی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے جبکہ مولانا کاشف صاحب کو نائب خزانچی کی ذمہ داری سونپی گئی اسی طرح مولانا زکریا صاحب اور مولانا حسین صاحب کو شوریٰ کے اراکین میں شامل کیا گیا
الحمد للہ خدام دین آرگنائزیشن نے گزشتہ ایک سال کے دوران ایک کروڑ روپے (10000000) سے زائد فلاحی تعلیمی اور دینی خدمات سرانجام دیں جن کی تفصیلی رپورٹ جنرل مشورے میں پیش کی گئی
اور آئندہ کے لیے تمام ساتھیوں نے دل و جان سے خدمت دین اور خدمت خلق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عزم کیا
اللہ تعالیٰ تمام معاونین ذمہ داران اور کارکنان کی کاوشوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اس مبارک سلسلے کو مزید ترقی و استحکام نصیب فرمائے آمین

04/06/2026

السلام علیکم
خدامِ دین آرگنائزیشن کی اہم جنرل میٹنگ ان شاء اللہ کل بروز جمعہ بوقت 2:30 بجے بلال مسجد میں منعقد ہوگی
میٹنگ میں گزشتہ مدت کی کارکردگی مالی رپورٹ اور آئندہ کے منصوبوں پر گفتگو کی جائے گی تمام معاونین اور احباب سے شرکت کی درخواست ہے آپ اپنی دی گئی رقم اور تعاون کا مکمل حساب بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں
تشریف آوری کا منتظر خدامِ دین آرگنائزیشن
جزاکم اللہ خیراً

04/06/2026

خدام الدین آرگنائزیشن صرف ایک رفاہی ادارہ نہیں ہے جو ہنگامی حالات میں لوگوں کی مدد اور تعاون کرے بلکہ ان تمام خدمات کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ معاشرے میں محبت اخوت اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے بھی سرگرم عمل ہے
لوگوں کے درمیان پیدا ہونے والی ناراضگیوں اختلافات اور رنجشوں کو ختم کرکے صلح و صفائی کرانا بھی اس کے اہم مقاصد میں شامل ہے الحمدللہ ادارے نے بے شمار افراد اور خاندانوں کے درمیان صلح کرا کر ٹوٹتے ہوئے رشتوں کو جوڑا اور نفرتوں کو محبتوں میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے
اسی لیے خدام الدین آرگنائزیشن صرف ایک رفاہی ادارہ نہیں بلکہ انسانیت محبت بھائی چارے اور معاشرتی اصلاح کا ایک مؤثر ذریعہ ہے

الحمد للہ خدام الدین آرگنائزیشن کی کوششوں سے مسجد ابوبکر صدیق رض جگاہ میں نمازیوں کی سہولت اور آسانی کے لیے کارپٹ کا انت...
25/05/2026

الحمد للہ خدام الدین آرگنائزیشن کی کوششوں سے مسجد ابوبکر صدیق رض جگاہ میں نمازیوں کی سہولت اور آسانی کے لیے کارپٹ کا انتظام کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے اور اسے صدقۂ جاریہ بنائے

18/05/2026

خدام الدین آرگنائزیشن والے عید الفطر میں تقریباً تمام بچوں کے لیے شاپنگ کا اہتمام کرتے ہیں عید الاضحیٰ کے موقع پر ہم ہر سال خصوصاً مدرسے کے طلباء کے لیے شاپنگ کرواتے ہیں
لہٰذا آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اس کارِ خیر میں ہمارا تعاون فرمائیں جو احباب طلباء کی شاپنگ میں حصہ لینا چاہتے ہوں وہ اپنی استطاعت کے مطابق تعاون کرکے صدقۂ جاریہ حاصل کریں
ایزی پیسہ نمبر 03479394104 اسرار خان
بینک اکاؤنٹ
الائٹ بینک
اسرار خان
PK38ABPA0010090604760018

14/05/2026

اگر کسی مریض کو ٹی بی یا سینے کی کوئی بیماری ہو تو وہ طوروال پلازہ بحرین کے قریب تشریف لائے یہاں ڈاکٹر صاحبان موجود ہیں جہاں ٹیسٹ ایکسرے اور ادویات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی
رابطہ نمبر نمائندہ خدام الدین آرگنائزیشن 03119646552

09/05/2026

الحمدللہ
خدام الدین آرگنائزیشن کی کاوشوں کے نتیجے میں ایک اور مسجد کے لیے ایک لاکھ روپے کا تعاون پیش کیا گیا اللہ تعالیٰ اس صدقۂ جاریہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور تعاون کرنے والے احباب کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائے آمین

Address

Bahrain

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خُدَّام دِيْن آرگنائزیشن بحرین سواتkdo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to خُدَّام دِيْن آرگنائزیشن بحرین سواتkdo:

Share