10/07/2026
ندائے ریاڑ
قسط نمبر 2 وقارِ ریاڑ
ریاڑ ہو ریاڑ کا وقار بھی نبھائیے،
محبتوں کے دیے ہر دل میں جلائیے۔
نفرتوں سے کب کسی کے قافلے بنے ہیں،
اتفاق سے ہی اپنی منزلیں سجائیے۔
بزرگوں کی امانت ہے یہ رشتہ، یہ خاندان،
اسے اخلاص، وفا اور ادب سے بچائیے۔
نہ نام ہی پہ ناز ہو، عمل بھی بے مثال ہو،
ریاڑ ہونے کا حق کردار سے دکھائیے۔
طالبؔ یہی دعا ہے ربِ کریم سے،
ریاڑ کا وقار سدا یونہی بلند رہے۔
طالب دعاء
طالب حسین ریاڑ