26/04/2026
پریس کلب بہاولپور میں "شہداءِ ملت" کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں حسنات ذاکر (سابق صدر گلگت یوتھ) اور ممبر GB IUBians نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں زیرِ تعلیم گلگت بلتستان کے طلبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں عالمِ اسلام کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا اور مسلمانوں کو ایک ہونے کا پیغام دیا۔ مزید برآں، انہوں نے رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کی زندگی، جدوجہد اور قیادت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، اور نوجوانوں کو ان کی تعلیمات سے رہنمائی لینے کی تلقین کی۔