24/08/2026
Shame on Shameless Corrupt Badmash Officer LANAT be shumaar lantis 🤬😡😡
ایسے چند کرپٹ اور بدمعاش قسم کے افیسر ہمارے پورے فوج کے ادارے کو بدنام کرتے ہیں اور انہیں جان بوجھ کر چھوڑا جاتا ہے ایسے دنوں میں تاکہ اداروں کے مختلف افسران جو عوام کے لیے ہمدردی رکھتے ہیں ان کی توجہ ان معاملات پر دلائی جائے اور وہ عوام سے دور ہو جائیں عوام کے خلاف چلیں اچھے افیسر کو جانور بنانے کے لیے یہ طریقہ استعمال کیا جاتا ہے جیسے ایک وقت میں بہاول نگر میں بھی پولیس کا وقوع ہوا تھا ان جیسے واقعات کی ویڈیوز کے ذریعے اچھے افیسر کو بھڑکایا جاتا ہے تاکہ وہ عوام کے خلاف چلے۔۔۔
سچ جان کر جیو یہ سسٹم کے پرانے ہتھکنڈے ہیں جنہیں اب عوام کو جاننا چاہیے ایسے اکیلے تو ہمیں عام پبلک پلیس پر باوردی افیسر نظر نہیں اتے تو یہ کیسا نکل ایا یہ ایا نہیں لایا گیا ہے پروپگنڈا کرنے کے لیے ہی۔۔۔عوام کے دل میں اداروں کے لیے اور اداروں کے دل میں عوام کے لیے یہ کون نفرت پیدا کر رہا ہے اس کا بینیفیشری کون ہے یہ پورا سسٹم ہے کرپٹ اور بدمعاش لوگوں کا جنہوں نے اس ملک کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھ رکھا ہے جو اس ملک میں صرف لا قانونیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں بزدل ہیں وہ ذہنی مریض بزدل۔۔۔آزاد
پریس ریلیز
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان
سرحد یونیورسٹی میں طلبہ پر فائرنگ کی شدید مذمت
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان سرحد یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبہ پر پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ باوردی افسر کی جانب سے طلبہ پر فائرنگ نہایت تشویشناک، افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے۔
آئی ایس ایف پاکستان اپنے طلبہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔ کسی بھی یونیفارم، عہدے یا اختیار کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جا سکتا۔ طلبہ پر بلاجواز فائرنگ کے ذمہ داران کے خلاف قانون اور متعلقہ ضابطوں کے مطابق سخت اور بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہیے۔
آئی ایس ایف پاکستان سمجھتی ہے کہ طلبہ کسی بھی معاشرے کا مستقبل ہیں اور انہیں خوف یا طاقت کے بجائے محفوظ، پُرامن اور باوقار تعلیمی ماحول فراہم کرنا ریاست اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ طلبہ کے جائز تحفظات اور مسائل کو طاقت کے استعمال کے بجائے مکالمے، قانون اور ادارہ جاتی طریقہ کار کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے تحفظ، عزت اور بنیادی حقوق کے لیے اپنی آواز بھرپور انداز میں بلند کرتی رہے گی۔
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان