19/06/2026
🚀 بنو قابل پروگرام – تحصیل جنڈ، ضلع اٹک
الحمدللہ! بنو قابل پروگرام کے تحت تحصیل جنڈ کے نوجوانوں کو مفت آئی ٹی اسکلز فراہم کرنے کے لیے مرکز بیت المکرم، کوہاٹ روڈ جنڈ میں جدید آئی ٹی لیب کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔
یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، فری لانسنگ، ڈیجیٹل اسکلز اور آئی ٹی کے مختلف کورسز مفت فراہم کرے گی، تاکہ وہ روزگار کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
ہم مخیر حضرات، تاجران، صنعتکاروں اور اہلِ خیر سے اپیل کرتے ہیں کہ اس تعلیمی و فلاحی منصوبے میں الخدمت فاؤنڈیشن کا دستِ تعاون بنیں اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔
آپ کا تعاون کسی نوجوان کی زندگی بدل سکتا ہے۔