Youth Students Organization - YSO

Youth Students Organization - YSO UNITY PATRIOTISM EDUCATION LEADERSHIP

YSO Projects/Dept:
Events
Welfare
Education
Environment
Blood Motto/Mission
1.

Youth Students Organization
Allah Ksi Qoam ki halat us wakt tk nhi bdlta jb tk usy apni halt khud bdlny ka ehsas na ho. Mustahiq o zrort mand Afraad:
Ko "Blood" frham krna
Ramzan m Ramzan Pckg r Eid p Eid Pckg
Mustahiq Afrad ka Ijlaj krana

2. Zhen o mustahiq Tulab ky Talemi akhrjat m Muyawnat krna


Events ki munasbat sy Taqrebat ka Inaqad. Nojawano m Iqbal RA ka pegham pnchna r unko Ba-amal Pak

istani bnana r in m Watan se Muhabat, Ahsas e zimdari r Huriyat o Fikr peda krna

In Taqreebat sy Nojawano ko unkq Talent samny lany ky Moyaqy farhm krna jis m National, Religion & sports events shamil hin

Unity, Faith, Descipline, Help, Peace & Patriotism

8 محرم الحرام (4 جولائی 2025)اٹک، یوتھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بزمِ فکرِ حضرت امام حسین ؓ و شہادتِ حضرت عمر فار...
04/07/2025

8 محرم الحرام (4 جولائی 2025)
اٹک، یوتھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بزمِ فکرِ حضرت امام حسین ؓ و شہادتِ حضرت عمر فاروق ؓ کا انعقاد نگرانِ اعلیٰ ملک فیاض احمد بشیر کے ڈیرے پر ہوا۔ بزم کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سے حافظ عبداللہ نے کیا جبکہ عاقل علی قادری اور ارتضیٰ علی نے نعت و منقبت کی سعادت حاصل کی۔ بعد ازاں نگرانِ اعلیٰ ملک فیاض احمد بشیر نے شہداء کربلا کی لازوال قربانیوں کے حوالے سے پیغام دیا جبکہ بانی و سربراہ فیصل نیاز نے شہادت عمر فاروق ؓ پر روشنی ڈالی اور چیئرمین احسن فاروق نے نقابت کے فرائض سر انجام دیے۔
بزم میں نگرانِ اعلیٰ ملک فیاض احمد بشیر، بانی و سربراہ فیصل نیاز، چیئرمین احسن فاروق، معلم سر توصیف احمد، ویلفیئر ہیڈ عمار یاسر، سیکرٹری مالیات غلام عباس، سیکرٹری اطلاعات عاقل علی قادری، سابق چیئرمین ملک فیصل نواب، سپورٹس ہیڈ ملک دانش وقار، ایگزیکٹو ممبر عاقب طفیل، ممبر شعبہ ویلفیئر انصر بالی خان، مرزا سرکل سے عزیر علی، فیضان علی، عمر فاروق، حافظ عمران، کاروان اقبال سے ارتضیٰ علی، حافظ عبداللہ اور دیگر نے شرکت کی۔
بزم کے بعد کابینہ اجلاس ہوا جس میں یومِ آزادی کے حوالے سے آل اٹک ملی نغمہ و مقابلہ کلام اقبال کروانے پر مشاورت ہوئی جس پر رواں ہفتے کام کا آغاز کر دیا جاۓ گا۔ آگے بڑھو اٹک سپورٹس پروگرام سیزن 2 کو موسم کی شدت کے باعث ماہ آزادی میں نہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ اب رواں سال موسم سرما میں کرایا جاۓ گا۔ یوتھ نعت کانفرنس جے حوالے سے مشاورت ہوئی ان شاءاللہ ساتویں سالانہ کانفرنس 8 نومبر کو یوم اقبال کی مناسبت سے منعقد ہو گی۔
اجلاس کے بعد ویلفیئر ہید عمار یاسر اور ممبر ویلفیئر فیضان علی کی خدمات کے اعتراف میں الوداعی عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
رپورٹ: سیکرٹری اطلاعات و نشریات واۓ ایس او عاقل علی قادری

13/05/2025

بھارت کے 10 مئی حملے میں وطن پر جان نثار کرنے والے عظیم شہداء۔
ہو حلقۂ یاراں تو بریشم کی طرح نرم
رزم حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن (اقبال)

مرنا تو سب نے مگر اللہ پاک ہمیں قبول فرما لے اور ہمیشہ کے لیے امر ہو جائیں اس سے بڑی دنیا و آخرت کی کوئی کامیابی نہیں۔

اس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے اس جاں کی تو کوئی بات نہیں

شہداء کی تفصیلات
ایس ایس جی کمانڈو 1
پاک آرمی 4
پاک فضائیہ 5
رینجرز 1

پاکستان ذندہ باد
10/05/2025

پاکستان ذندہ باد

10/05/2025

اس پوری جنگ کی بہترین ویڈیو لائیو شوٹ کی گئی۔ جسے دیکھنے کے بعد دنیا کہنے پر مجبور ہوگئی کہ پاک فضائیہ ہی فضائوں کی بادشاہ ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ہمارے شاہین شیر دل پائلٹس اور ایم ایم عالم کے وارث دشمن کے ائیر ڈیفنس کے حملوں سے خود کو بچاتے ہوئے دشمن کی قیمتی ترین املاک کو تباہ کر رہے ہیں۔
اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور اس جزبے کو اور غائبانہ مدد کے انعامات جاری رکھے۔ آمین

ہم تیار ہیںپاکستان ذندہ باد افواج پاکستان پائندہ باد
08/05/2025

ہم تیار ہیں
پاکستان ذندہ باد
افواج پاکستان پائندہ باد

8 مئی 2025السلام آباد، بانی و سربراہ فیصل نیاز اور مینجنگ ڈائریکٹر علامہ عبد الواحد حبیب خٹک کی محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبد ...
08/05/2025

8 مئی 2025
السلام آباد، بانی و سربراہ فیصل نیاز اور مینجنگ ڈائریکٹر علامہ عبد الواحد حبیب خٹک کی محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان رحمۃ اللہ علیہ کی قبر پر حاضری، ملک و ملت کی سلامتی کے لیے دعا۔ اللہ پاک درجات بلند فرمائے۔ آمین

‏21 اپریل: یوم وفات دانائے راز، شاعر مشرق، حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبالؒصبح کے پانچ بجنے میں کچھ منٹ باقی تھے۔اذانیں...
21/04/2025

‏21 اپریل: یوم وفات دانائے راز، شاعر مشرق، حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبالؒ

صبح کے پانچ بجنے میں کچھ منٹ باقی تھے۔
اذانیں ہو رہی تھیں۔۔۔
صرف علی بخش ہی اقبالؒ کے پاس رہ گیا تھا۔

اسی اثناء میں اچانک اقبالؒ نے اپنے دونوں ہاتھ دل پر رکھے اور انکے منہ سے ہائے کا لفظ نکلا۔
علی بخش نے فورا" آگے بڑھ کر انہیں شانوں سے اپنے بازوؤں میں تھام لیا۔
فرمایا: دل میں شدید درد ہے اور قبل اس کے کہ علی بخش کچھ کر سکے،
انہوں نے" الله" کہا اور ان کا سر ایک طرف ڈھلک گیا.

۔۲۱ اپریل ۱۹۳۸ کو پانچ بجکر چودہ منٹ صبح کی اذانوں کی گونج میں اقبالؒ نے اپنے دیرینہ ملازم کی گود میں جان جانِ آفریں کے سپرد کر دی۔

خودی ہے زندہ تو ہے موت اک مقامِ حیات
کہ عشق موت سے کرتا ہے امتحانِ ثبات!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرودِ رفتہ باز آید کہ ناید؟
نسیمے از حجاز آید کہ ناید؟

سر آمد روزگارِ ایں فقیرے
دگر دانائے راز آید کہ ناید؟

علامہ محمد اقبالؒ

Please Boycott
08/04/2025

Please Boycott

7 اپریل 2025اٹک، فوجی گراؤنڈ میں بانی و سربراہ فیصل نیاز، سابق چیئرمین ملک فیصل نواب، صدر واۓ ایس سی سی جانی اعوان، سابق...
07/04/2025

7 اپریل 2025
اٹک، فوجی گراؤنڈ میں بانی و سربراہ فیصل نیاز، سابق چیئرمین ملک فیصل نواب، صدر واۓ ایس سی سی جانی اعوان، سابق ایگزیکٹو ممبر اور قومی اتھلیٹ ذیشان رفیق، ممبر سپورٹس یاسر علی اور واۓ ایس سی سی کے ممبران کے ساتھ آگے بڑھو اٹک سپورٹس پروگرام سیزن - || کے حوالے سے مشاورتی بیٹھک ہوئی۔ سیزن 2 میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جاۓ گا جس میں 8 علاقائی ٹیموں کو شامل کیا جاۓ گا۔ ایونٹ کی تاریخ، گراؤنڈ اور میچوں کی ترتیب پر بھی غور کیا گیام

Congratulations to Mr. Aqil Ali Qadri
07/04/2025

Congratulations to Mr. Aqil Ali Qadri

6 اپریل 2025اٹک، نگرانِِ اعلیٰ یوتھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملک فیاض احمد بشیر کی رہائش گاہ پر کابینہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں با...
07/04/2025

6 اپریل 2025
اٹک، نگرانِِ اعلیٰ یوتھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملک فیاض احمد بشیر کی رہائش گاہ پر کابینہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بانی و سربراہ فیصل نیاز، چیئرمین احسن فاروق، ویلفیئر ہیڈ عمار یاسر، ماحولیات ہیڈ حارث ندیم، سپورٹس ہیڈ ملک دانش وقار، مرزا ایگزیکٹو ممبر عمر فاروق، کاروانِ اقبال سے عاقل علی قادری اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں رمضان پیکج میں عاقل علی قادری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں سیکرٹری اطلاعات و نشریات کا عہدہ دے دیا گیا۔
ساتویں سالانہ فکرِ اقبال و یوتھ نعت کانفرنس کا انعقاد رواں سال 8 نومبر بروز ہفتہ کو ہوگا جس میں حسنِ قرآت اور نعت کے مقابلے بھی کیے جائیں گے۔
آگے بڑھو اٹک سپورٹس پروگرام سیزن 2 کا انعقاد اپریل کے آخری ہفتے میں کیا جاۓ گا، جس میں اتھلیٹکس کے مقابلوں میں 100 میٹر، 400 میٹر، 800 میٹر، 1600 میٹر، 3200 میٹر دوڑ، رسہ کشی، سلو سائکلنگ، کرکٹ، فٹبال شامل ہونگے۔

Address

Mohalla Muhammad Nagar Chongi No. 3
Attock

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth Students Organization - YSO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Youth Students Organization - YSO:

Share