Kamalpur Syedan - Kamal Pur Syedan - کامل پور سیداں

عشرہ محرم 1448 ( 2026 ) امام بارگاہ حسینیہ کامل پور سیداں اٹک
13/06/2026

عشرہ محرم 1448 ( 2026 ) امام بارگاہ حسینیہ کامل پور سیداں اٹک

10/06/2026

کامل پور سیداں ( چار چوکوں کے درمیان ) میں چھوٹی فیملی کے لیے مکان (گراؤنڈ فلور) کرائے پر چاہیے. علم ہو تو کمنٹ میں بتائیں

ضروری اطلاعسید امتیاز نقوی کی زوجہ ، سید حیدر نقوی اور سید حسین نقوی کی والدہ ، سید علی متقی نقوی اور سید اجرار نقوی کی ...
05/06/2026

ضروری اطلاع

سید امتیاز نقوی کی زوجہ ، سید حیدر نقوی اور سید حسین نقوی کی والدہ ، سید علی متقی نقوی اور سید اجرار نقوی کی بھابھی کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی نماز آج بروز جمعہ بتاریخ 5 جون 2026 کو شام 6 بجے کربلا حلیم میں ادا کی جاۓ گی

ضروری اطلاع انجمن حسینیہ کے سینئر رکن سید ہادی احمد نقوی ابن سید احمد علی شاہ نقوی کا انتقال ہو گیا ہے انکی نماز جنازہ آ...
04/06/2026

ضروری اطلاع
انجمن حسینیہ کے سینئر رکن سید ہادی احمد نقوی ابن سید احمد علی شاہ نقوی کا انتقال ہو گیا ہے انکی نماز جنازہ آج بروز جمعرات بتاریخ 4 جون 2026 کو شام 4 بجے کربلا سید حلیم شاہ میں ادا کی جائے گی

31/05/2026

Rizwan Qudoos | Attock City | Mari Mor

کل جب رضوان قدوس بھائی کو ماڑی موڑ پے فائرنگ کر کے شہید کیا گیا تو وہ اس موٹر سائیکل پر سوار تھے . دعا ہے کہ رضوان بھائی کے درجات بلند ہوں اور ظلم کرنے والے جہنم کا ایندھن بنیں

رضوان بھائی کا نماز جنازہ آج بروز اتوار 31 مئی 2026 کو شام 4 بجے مرکزی عید گاہ اٹک شہر میں ادا کیا جائے گا

میں چلا ہوں علی سے ملاقات کو
جسکی تھی آرزو وہ گھڑی آ گئی

فقہ جعفریہ - اٹک شہر و گرد و نواح میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات بشکریہ : ضیغم الطاف
26/05/2026

فقہ جعفریہ - اٹک شہر و گرد و نواح میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات

بشکریہ : ضیغم الطاف

24/05/2026

MOULA as sada saya salamat rakhain

ضروری اطلاع سید ضیافت حسین شاہ مرحوم کی بیوہ ، سید صفدر حسین شاہ مرحوم  کی دختر ، سید راحت نقوی و سید یاسر نقوی اور سید ...
17/05/2026

ضروری اطلاع
سید ضیافت حسین شاہ مرحوم کی بیوہ ، سید صفدر حسین شاہ مرحوم کی دختر ، سید راحت نقوی و سید یاسر نقوی اور سید مجتبی نقوی کی والدہ ، سید شوکت علی شاہ اور سید شاہد عباس مرحوم کی ہمشیرہ کا انتقال ہو گیا ہے . انکی نماز جنازہ آج بروز اتوار بتاریخ 17 مئی 2026 کو دن 2 بجے امام بارگاہ حسینیہ کامل پور سیداں میں ادا کی جائے گی

ایک خوددار، نڈر اور باوقار انسان کی داستانمرحوم سید ظفر عباس نقوی ابنِ سید باغ علی شاہتیرہ 13 مئی - برسی  سید ظفر عباس ن...
14/05/2026

ایک خوددار، نڈر اور باوقار انسان کی داستان
مرحوم سید ظفر عباس نقوی ابنِ سید باغ علی شاہ

تیرہ 13 مئی - برسی سید ظفر عباس نقوی ابنِ سید باغ علی شاہ

یہ وہ تاریخ ہے جس نے ہماری زندگی کی خوشیوں کو ہمیشہ کے لیے اداسی میں بدل دیا۔ عیدالفطر کی وہ صبح، جب ہر طرف مسکراہٹیں، دعائیں اور خوشیوں کی رونقیں تھیں، ہمارے گھر میں سکوت اور غم نے ڈیرہ جما لیا۔ دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے ہمارے سروں سے وہ سایہ اٹھ گیا جو ہمارے لیے صرف ایک باپ نہیں، بلکہ ایک محافظ، ایک رہنما، ایک حوصلہ اور ایک مکمل دنیا تھا۔

میرے والدِ محترم، سید ظفر عباس نقوی ابنِ سید باغ علی شاہ مرحوم، اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے، مگر اپنے کردار، اپنی غیرت، اپنی محنت اور اپنی بے مثال خودداری کی ایسی داستان چھوڑ گئے جو ہمیشہ زندہ رہے گی۔
وہ ایک ایسے انسان تھے جنہوں نے پوری زندگی سر جھکا کر نہیں، بلکہ سر اٹھا کر گزاری۔ ان کی شخصیت میں عجب وقار تھا۔ وہ حق بات کہنے سے کبھی نہ ڈرتے تھے، اور ظلم یا ناانصافی کے سامنے خاموش رہنا ان کی فطرت میں شامل نہ تھا۔

ناحق کے خلاف کھڑے ہونے کی ان کی بے شمار داستانیں ہیں، مگر ان میں سے ایک واقعہ ایسا ہے جو آج بھی اکثر لوگوں کی زبان پر سننے کو ملتا ہے۔
ابتدائی تعلیم انہوں نے ایف جی اسکول واہ کینٹ سے آٹھویں جماعت تک حاصل کی۔ اس کے بعد علم اور بہتر مستقبل کی تلاش انہیں کراچی لے گئی، جہاں انہوں نے اپنی میٹرک اور مزید تعلیم مکمل کی۔ کراچی میں انہوں نے اپنی ذہانت، نفاستِ گفتگو اور مضبوط شخصیت کی وجہ سے جلد ایک الگ پہچان بنا لی۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ واپس اپنے علاقے آئے اور سنجوال فیکٹری میں بطور فل ٹائم ملازم ملازمت اختیار کی. اسی دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے ان کی بہادری اور وفاداری کو ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔

وہ اکثر ماڑی کنجور کے ایک معزز شخصیت، ملک اکرم خان کا ذکر بڑے فخر سے کیا کرتے تھے، جنہیں وہ اپنا مخلص دوست مانتے تھے۔ ایک دن “وٹیر خان گروپ” نامی چند افراد نے ملک اکرم خان نیازی پر حملہ کر دیا اور انہیں بری طرح زخمی کر دیا۔ اس وقت میرے والد وہاں موجود نہ تھے، مگر جیسے ہی انہیں خبر ملی، وہ فوراً وہاں پہنچے۔ اپنے زخمی دوست کو اس حالت میں دیکھ کر ان کی غیرت جاگ اٹھی۔ انہوں نے تنِ تنہا اُن حملہ آوروں کا مقابلہ کیا، انہیں مار بھگایا اور اپنے دوست کو بچایا۔

یہ واقعہ صرف ایک لڑائی نہیں تھا، بلکہ ظلم کے خلاف کھڑے ہونے، دوستی نبھانے اور حق کا ساتھ دینے کی ایک زندہ مثال تھا۔

اس واقعے کے بعد ان پر انکوائری بھی شروع ہوئی، مشکلات آئیں، مگر مولا علی علیہ السلام کے کرم سے وہ دوبارہ بحال ہو گئے۔ لیکن ان کی خودداری ایسی تھی کہ بحالی کے اگلے ہی دن انہوں نے اپنی مرضی سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ عزتِ نفس پر سمجھوتہ کرنا نہیں جانتے تھے۔

اس کے بعد وہ دوبارہ کراچی چلے گئے۔ وہاں ان کی تعلیم، شخصیت، قابلیت اور میرے نانا محترم سید ذوالفقار علی شاہ المعروف قرار آجی مرحوم کی نیک نامی اور اعتماد کے باعث انہیں ایم سی بی بینک میں ملازمت حاصل ہوئی۔

انہوں نے اپنے بینکاری سفر کا آغاز سینئر اسسٹنٹ کی پوسٹ سے کیا، اور پھر اپنی انتھک محنت، ایمانداری اور قابلیت کے باعث ترقی کرتے گئے۔

بینکنگ کے دوران ان کی مختلف علاقوں میں پوسٹنگ رہی، جن میں کراچی، اٹک، پنڈی گھیب، رنگو، جنڈ اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ جہاں بھی گئے، اپنی خوش اخلاقی، اصول پسندی اور دیانتداری سے لوگوں کے دل جیت لیے۔
انہوں نے پوری زندگی اپنی محنت اور اپنے رب کے بھروسے پر گزاری۔ کبھی کسی کم ظرف انسان کے سامنے ہاتھ نہ پھیلایا۔ اللہ تعالیٰ کا ان پر خاص کرم تھا کہ سخت ترین حالات میں بھی وہ کسی کمینے کے محتاج نہ ہوئے۔
وہ خوددار تھے، اور خودداری ہی ان کی اصل پہچان تھی۔

پھر وہ غمگین دن آ پہنچا…
عیدالفطر، جو ہر گھر میں خوشیوں کی نوید لاتی ہے، ہمارے لیے ہمیشہ کے لیے ایک دردناک یاد بن گئی۔ وہ آواز، جو گھر میں زندگی بکھیرتی تھی، خاموش ہو گئی۔ وہ سایہ، جو ہر مشکل میں ڈھال بن جاتا تھا، ہمیشہ کے لیے ہم سے جدا ہو گیا۔

مگر آج بھی ان کا ذکر آتا ہے تو دل غم سے زیادہ فخر سے بھر جاتا ہے کہ ہم ایک ایسے بہادر، باوقار اور حق پرست انسان کی اولاد ہیں جس نے اپنی پوری زندگی عزت، غیرت اور خودداری کے ساتھ گزاری۔

اللّٰہ تعالیٰ میرے والدِ محترم سید ظفر عباس نقوی ابنِ سید باغ علی شاہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، اور انہیں محمد و آلِ محمد علیہم السلام کے صدقے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
۔
پروردگار! ان کی تمام محنتوں، قربانیوں اور نیکیوں کو قبول فرما، ان کی لغزشوں کو معاف فرما، اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرما

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ

از قلم سید تبریز حسن نقوی

گزشتہ دنوں کرنل سید شہزاد علی رضا نقوی ابن سید گلزار حسین شاہ مرحوم کا انتقال ہوا . دعا ہے کہ انکے درجات بلند ہوں اور قر...
10/05/2026

گزشتہ دنوں کرنل سید شہزاد علی رضا نقوی ابن سید گلزار حسین شاہ مرحوم کا انتقال ہوا . دعا ہے کہ انکے درجات بلند ہوں اور قرب معصومین ع نصیب ہو . سب سے بلندی درجات کی دعا کی درخواست ہے

Address

Kamal Pur Syedan
Attock City
43600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kamalpur Syedan - Kamal Pur Syedan - کامل پور سیداں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share