Khattar's The Royal Kings

Khattar's The Royal Kings Welcome to Khattar's The Royal Kings - Global Tribe Connection! 👑🌍 All Khattar's join us and make sure your self united as a family.

welcome Khattar's from all around the world.

یہ مضمون مظھر علی خان کھٹڑ کی جانب سےDaily Khattar News FatehJangروزنامہ کھٹڑ نیوز، فتح جنگچیف ایڈیٹر: مظھر علی کھٹڑجلد:...
15/01/2026

یہ مضمون مظھر علی خان کھٹڑ کی جانب سے
Daily Khattar News FatehJang
روزنامہ کھٹڑ نیوز، فتح جنگ
چیف ایڈیٹر: مظھر علی کھٹڑ
جلد: 01، شمارہ: 32
جمعرات: 15 جنوری 2026ء
میں شائع کیا گیا۔
موضوع:۔
سردار لعل خان کھٹڑ
(رئیس اعظم اکھوڑی)

لکھاری:۔
سید حبدار قائم

مجھے اپنی کتاب کے سلسلہ میں اٹک کے معروف ادیب طاہر اسیر کے پاس جانا ہوا۔ وہاں سردار لعل خان کھٹڑ کے متعلق بات چیت ہوئی، جس کے نتیجہ میں مجھے یہ معلومات طاہر اسیر صاحب سے ملیں جو قارئین کی نذر کر رہا ہوں۔

سردار لعل خان کھٹڑ 1890 میں سردار اللہ یار خان کھٹڑ کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کی والدہ ماجدہ کا نام بی بی صاحباں تھا۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ کیمبل پور (ریونیو ریکارڈ بابت 1900) کے مطابق برٹش سرکار کے عہد میں سردار اللہ یار خان کھٹڑ پندرہ ہزار کنال اراضی کے مالک تھے۔ 1917 میں جب سردار اللہ یار خان کھٹڑ اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے تو سردار لعل خان کھٹڑ جانشین مقرر ہو گئے، تب آپ کی عمر 26 سال تھی۔

1918 میں برطانوی حکومت نے مزید گیارہ ہزار کنال زمین سردار لعل خان کھٹڑ کی عملداری میں دے دی، یوں موضع بوٹا اور موضع اکھوڑی کے علاوہ موضع بولیانوال، تربیٹھی، بھدری اور پنڈ تریڑ تک ملکیت کا پھیلاؤ ہو گیا۔ برطانوی عہدِ حکومت میں حالات کے پیش نظر اپنے علاقے کے تمام فیصلے سردار لعل خان کھٹڑ ہی کرتے تھے۔

آپ کو 1938 میں حج کی سعادت نصیب ہوئی تو مع سات ملازمین حجازِ مقدس پہنچے۔ سردار لعل خان کھٹڑ خدا ترس اور نیک دل شخصیت کے مالک تھے، یہی وجہ ہے کہ موضع بوٹا کے نہایت پسے ہوئے طبقے کے افراد کو سیکڑوں کنال اراضی مفت دے دی۔ سردار لعل خان کھٹڑ نے اپنی رہائش گاہ کے عین سامنے ایک بڑی مسجد تعمیر کروائی جو آج بھی آپ کی یادگار ہے۔

سردار لعل خان کھٹڑ نے تین شادیاں کیں اور تینوں بیویوں سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو تین فرزند
(سردار محمد حیات خان کھٹڑ، سردار محمد نواز خان کھٹڑ، سردار محمد اقبال خان کھٹڑ) عطا کیے۔

آپ کے دیرینہ اور مخلص ساتھیوں میں سردار عمر حیات خان (فتح جنگ)، سردار سکندر حیات خان (واہ)، سردار دوست محمد خان گکھڑ، سردار محمد اکبر خان (ڈھوک شرفا)، سردار محمد اسلم خان (ناوہ) اور سردار شیراحمد خان (جسیاں) قابلِ ذکر ہیں۔

سردار لعل خان کھٹڑ کا انتقال 24 مئی 1971ء کو ہوا۔ آپ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان اکھوڑی میں دفن کیا گیا۔
ہمارے ضلع اٹک میں سخی اور فیاض لوگوں کی کمی نہیں، اسی لیے میں اپنے ضلع پر فخر کرتا ہوں۔

کھٹڑ قوم کے نام ایک پیغامکھٹڑ سردار ہونا صرف پگڑی باندھ لینے یا نام کے ساتھ “سردار” لگانے کا نام نہیں،بلکہ یہ ایک بھاری ...
22/12/2025

کھٹڑ قوم کے نام ایک پیغام

کھٹڑ سردار ہونا صرف پگڑی باندھ لینے یا نام کے ساتھ “سردار” لگانے کا نام نہیں،
بلکہ یہ ایک بھاری ذمہ داری، امانت اور کردار ہے۔

ایک حقیقی کھٹڑ سردار میں یہ خوبیاں ہونی چاہئیں:

🔹 ایمان اور کردار
اللہ سے مضبوط تعلق، سچائی، دیانت اور خوفِ خدا — کیونکہ جو خود کو نہ سنبھال سکے وہ قوم کو کیسے سنبھالے گا۔

🔹 عدل و انصاف
اپنے اور پرائے میں فرق کیے بغیر فیصلہ کرنے کی ہمت،
کیونکہ سردار وہ ہے جو طاقتور کے سامنے بھی حق کا ساتھ دے۔

🔹 علم اور شعور
صرف بہادری نہیں، عقل، سمجھ اور حالات کو پڑھنے کی صلاحیت بھی ضروری ہے۔

🔹 برداشت اور صبر
قوم کے مسائل سننے، اختلاف برداشت کرنے اور تحمل سے فیصلے کرنے کا حوصلہ۔

🔹 خدمتِ خلق
کھٹڑ سردار وہ ہے جو قوم پر بوجھ نہ بنے بلکہ
قوم کے لیے ڈھال بنے، سہارا بنے۔

🔹 قربانی اور مثال
جو خود مشکل وقت میں آگے کھڑا ہو،
قربانی دے اور دوسروں کے لیے مثال بنے۔

🔹 اتحاد کی علامت
قوم کو توڑنے والا نہیں، جوڑنے والا ہو،
نفرت نہیں، بھائی چارہ پھیلانے والا ہو۔

یاد رکھیں!
کھٹڑ قوم کو نام کے سردار نہیں، کردار کے سردار چاہئیں۔
جو بات کرے تو عمل کے ساتھ کرے،
اور جو وعدہ کرے اسے نبھائے۔

اللہ ہمیں سچے، باکردار اور غیرت مند کھٹڑ سردار عطا فرمائے۔
آمین۔

— ✍️ تحریر: سردار وسیم خان کھٹڑ

کھٹڑ قبیلہ اتحادعزم، غیرت اور بھائی چارے کی پہچان ✨⚔️ ہم اپنے آبا و اجداد کی بہادری، سچائی اور اتحاد کو زندہ رکھے ہوئے ہ...
14/08/2025

کھٹڑ قبیلہ اتحاد
عزم، غیرت اور بھائی چارے کی پہچان ✨⚔️

ہم اپنے آبا و اجداد کی بہادری، سچائی اور اتحاد کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارا اتحاد ہماری طاقت ہے، اور ہماری طاقت ہمارے اتحاد میں ہے۔

کھٹڑ کبھی جھکا نہیں، کھٹڑ کبھی بکا نہیں!
آؤ! اپنی نسلوں کو بھی یہی سبق دیں کہ اتحاد ہی کامیابی کی کنجی ہے۔








#بہادری
#وفاداری



🟤🟢⚪⚫ Proud Moment for Khattar Tribe – Breaking News from Attock 🟤🟢⚪⚫اٹک سے تازہ خبرہمیں فخر ہے کہ ہمارے قبیلے کے قابل فخ...
29/07/2025

🟤🟢⚪⚫ Proud Moment for Khattar Tribe – Breaking News from Attock 🟤🟢⚪⚫

اٹک سے تازہ خبر
ہمیں فخر ہے کہ ہمارے قبیلے کے قابل فخر سپوت انسپکٹر طاہر اقبال کھٹڑ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک اور اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

چیف سیکیورٹی آفیسر انسپکٹر طاہر اقبال کھٹڑ کو اب ڈی پی او آفس اٹک میں پبلک ریلیشن آفیسر (PRO) کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

انسپکٹر طاہر اقبال کھٹڑ ایک لاء گریجویٹ ہیں اور اس سے قبل بھی مختلف اوقات میں اس اہم منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔
یہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت، ایمانداری اور عوامی تعلقات میں مہارت کا اعتراف ہے۔

بھائی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اللہ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے، آمین۔

✍️ Khattar Tribe is proud of you!
















اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْهِ رَاجِعُوْنانتہائی افسوسناک خبرتھٹہ جنڈسابق تحصیلدار جنڈ سردار حاجی آصف حیات خان کے جواں...
23/07/2025

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْهِ رَاجِعُوْن

انتہائی افسوسناک خبر

تھٹہ جنڈ

سابق تحصیلدار جنڈ سردار حاجی آصف حیات خان کے جواں سال بھتیجے
منصور حیات خان ولد سردار رفعت حیات خان
بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔

ان کی نمازِ جنازہ گزشتہ رات 10 بجے ان کے آبائی گاؤں تھٹہ جنڈ میں ادا کی گئی۔

اللّٰہ ربّ العزّت سے دعا ہے کہ:
وہ منصور حیات خان کی کامل مغفرت فرمائے،
ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے،
ان کے درجات بلند فرمائے،
اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے — آمین۔

اللّٰہ تعالٰی ان کی قبر کو نور سے منور کرے،
اسے جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے،
اور ان پر اپنی خاص رحمتوں کا نزول فرمائے — آمین یا ربّ العالمین۔

ہم دلی تعزیت و افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور
مرحوم کے تمام اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

اللّٰہ تعالٰی آپ سب کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے
اور مرحوم کے لیے صدقۂ جاریہ کا ذریعہ بنائے — آمین۔


#تعزیت








اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْهِ رَاجِعُوْنانتہائی افسوس اور گہرے دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے محترم، بے حد محب...
23/07/2025

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْهِ رَاجِعُوْن

انتہائی افسوس اور گہرے دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے محترم، بے حد محبت کرنے والے، نرم دل، دوسروں کا درد محسوس کرنے والے قربان علی خان مٹھیال والے لاہور میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں وفات پا گئے ہیں۔

🌹 اللہ تعالیٰ اُن کی کامل مغفرت فرمائے، اُن کی لغزشوں کو معاف فرمائے، اور انہیں بغیر حساب کتاب کے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
🌹 بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدؐ۔

قربان بھائی، آپ کی اچانک جدائی کا صدمہ ہمارے دلوں کو چیر گیا ہے۔
اللہ پاک آپ سے راضی ہو، اپنی بے پایاں رحمت کے سائے میں رکھے، اور آپ کو ابدی سکون نصیب فرمائے۔

اللہ کے حوالے قربان بھائی... آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

📍 نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے اُن کے آبائی گاؤں "مٹھیال" میں ادا کی جائے گی۔
تمام احباب سے شرکت کی درخواست ہے۔


#مٹھیال









We Khattar's are Everywhere محمد سہیل خان کھٹڑ — ہمارا فخر، ہمارا ہیرو(گاؤں بسال شریف، ضلع اٹک)ہمیں اپنے قابلِ فخر نوجوا...
20/07/2025

We Khattar's are Everywhere

محمد سہیل خان کھٹڑ — ہمارا فخر، ہمارا ہیرو

(گاؤں بسال شریف، ضلع اٹک)

ہمیں اپنے قابلِ فخر نوجوان محمد سہیل خان کھٹڑ پر نہایت فخر ہے، جنہوں نے پاک فضائیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے برطانیہ میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے اور معروف ایئر شو Royal International Air Tattoo (RIAT) 2025 میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

سینئر ٹیکنیشن کی حیثیت سے محمد سہیل خان کھٹڑ نے پاک فضائیہ کی اُس تکنیکی ٹیم کا حصہ بنے، اور PAF کی اس پوری ٹیم کی محنت سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن ہوا:

✈️ JF‑17 Thunder Block‑III کو "Spirit of the Meet" کا اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا
✈️ C‑130H Hercules نے "Concours d’Elegance" ٹرافی اپنے نام کی

یہ کامیابیاں نہ صرف پاک فضائیہ بلکہ پورے پاکستان اور کھٹڑ قبیلہ کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں۔

محمد سہیل خان جیسے نوجوان ہمارے معاشرے کے حقیقی ہیرو ہیں، جو خاموشی سے اپنی مہارت، محنت اور لگن کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو کوئی بھی منزل دور نہیں۔

ان کی یہ کامیابی نئی نسل کے لیے ایک مثال اور حوصلے کا سرچشمہ ہے، خاص طور پر کھٹڑ قبیلہ کے نوجوانوں کے لیے جو دنیا کے کسی بھی میدان میں اپنی قابلیت سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

🤝 کھٹڑ قبیلہ کا ہر فرد آج محمد سہیل خان کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں بھیج رہا ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزتیں اور رفعتیں عطا فرمائے، اور آپ جیسے باصلاحیت نوجوانوں کے ذریعے پاکستان ہمیشہ دنیا میں سربلند رہے۔ آمین۔

کھٹڑ قبیلہ زندہ باد!
پاکستان پائندہ باد! 🇵🇰














کھٹڑ فیملی کا فخر:مٹھیال پوسٹ پہ تعینات کھٹڑ فیملی کے جوان:(دائیں سے بائیں):1. عامر شہزاد خان کھٹڑ گڑھی2. عدنان عارف خان...
21/01/2025

کھٹڑ فیملی کا فخر:

مٹھیال پوسٹ پہ تعینات کھٹڑ فیملی کے جوان:

(دائیں سے بائیں):

1. عامر شہزاد خان کھٹڑ گڑھی
2. عدنان عارف خان کھٹڑ بسال
3. ارشد سلیمان خان کھٹڑ پنڈ سلطانی
4. محمد عابد خان کھٹڑ گڑھی
5. غلام علی خان کھٹڑ اکھوڑی

سردار سر نواب محمد حیات خان کھٹڑ اور ان کے بیٹے سردار سر سکندر حیات خان کھٹڑسردار سر نواب محمد حیات خان کھٹڑ نے برطانوی ...
19/12/2024

سردار سر نواب محمد حیات خان کھٹڑ اور ان کے بیٹے سردار سر سکندر حیات خان کھٹڑ

سردار سر نواب محمد حیات خان کھٹڑ نے برطانوی راج کے دوران مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں، جن میں پولیس آفیسر، تحصیلدار، ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ، ڈسٹرکٹ جج، اور پنجاب بورڈ آف ریونیو کے رکن شامل تھے۔ وہ 1901 میں وفات پا گئے، اس وقت ان کے بیٹے سردار سر سکندر حیات خان کھٹڑ کی عمر صرف 9 سال تھی۔

سردار سر سکندر حیات خان کھٹڑ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں میڈیکل کی تعلیم کے لیے کنگز کالج لندن گئے۔ تاہم، خاندانی وجوہات کی بنا پر وہ 1915 میں واپس ہندوستان آ گئے۔

خدمات کا خلاصہ:

✨ 1915: پہلی جنگ عظیم کے بعد، سردار سر سکندر حیات خان کھٹڑ نے اٹک میں برطانوی فوج کے لیے بھرتی ایجنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔
✨ 1916: سردار سر سکندر حیات خان کھٹڑ نے کنگز کمیشن حاصل کیا اور برٹش انڈین آرمی کے پنجاب رجمنٹ میں شامل ہوئے۔
✨ 1920: فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد سردار سر سکندر حیات خان کھٹڑ نے خود کو انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دیا اور کئی اداروں کو مستحکم اور ترقی دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

مضبوط کیے گئے اہم ادارے:

✨ واہ ٹی اے اسٹیٹ
✨ امرتسر-قصور ریلوے کمپنی
✨ پیپلز بینک آف ناردن انڈیا
✨ سیالکوٹ-ناروال ریلوے
✨ اے سی سی واہ پورٹ لینڈ سیمنٹ فیکٹری
✨ واہ اسٹون اینڈ لائم کمپنی
✨ میسرز روون رابرٹس
✨ پنجاب شوگر کارپوریشن
✨ لاہور الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی

سیاسی و قیادت میں کردار:

✨ 1920: سردار سر سکندر حیات خان کھٹڑ نے کسی سیاسی پارٹی کی حمایت کے بغیر اٹک سے بطور مسلم رہنما الیکشن جیتا۔
✨ 1923: سردار سر سکندر حیات خان کھٹڑ سر فضلِ حسین کی قیادت میں یونینسٹ پارٹی کے بانی رکن بنے اور اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
✨ 1930: سردار سر سکندر حیات خان کھٹڑ پنجاب کے ریونیو وزیر مقرر ہوئے۔
✨ 1933-1935: سردار سر سکندر حیات خان کھٹڑ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) کے صدر رہے اور RE گرانٹ گوون کے بعد دوسرے صدر اور تاریخ کے پہلے ایشیائی صدر بنے۔
✨ 1934: جب ریزرو بینک آف انڈیا قائم ہوا تو سردار سر سکندر حیات خان کھٹڑ پہلے ڈپٹی گورنر مقرر ہوئے۔
✨ 1936: سر فضلِ حسین کی وفات کے بعد یونینسٹ پارٹی کی قیادت سردار سر سکندر حیات خان کھٹڑ کے سپرد کی گئی۔
✨ 1937: سردار سر سکندر حیات خان کھٹڑ الیکشن جیت کر 5 اپریل 1937 کو متحدہ پنجاب کے پہلے وزیرِاعظم منتخب ہوئے۔
✨ 13 اکتوبر 1937: جناح-سکندر معاہدہ طے پایا۔

سردار سر سکندر حیات خان کھٹڑ کی قیادت میں مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی ہوئی۔ انہوں نے اپنی زندگی خدمت، قیادت اور ترقی کے لیے وقف کر دی اور ایک شاندار ورثہ چھوڑا۔

تحقیق: سردار وسیم خان کھٹڑ🦅

Lolwah Rashid Mohammed Al-Khater Minister of Education and Higher EducationFrom: Qatarhttps://en.wikipedia.org/wiki/Lolw...
19/12/2024

Lolwah Rashid Mohammed Al-Khater
Minister of Education and Higher Education
From: Qatar

https://en.wikipedia.org/wiki/Lolwah_Al-Khater

Lolwah Rashid Mohammed Al-Khater (born in Doha, Qatar) is the Qatari Minister of Education and Higher Education since 12 November 2024.[1][2] She is a diplomat, who was the first Qatari woman to hold the position of Spokesperson for the Qatari Ministry of Foreign Affairs and Assistant Foreign Minister of Qatar.[3][4][5] Between March 2023 and November 2024, she had served as Minister of State for International Cooperation at the Ministry of Foreign Affairs.[6][7]

Career

Lolwah Al-Khater holds a master's of science in computing and initially worked as an engineer in the field of oil and gas.[8][9] She pursued a master's of arts in public policy, with a focus on public policy and Islam.[9][10] According to her biography, she is a part-time lecturer at the Doha Institute for Graduate Studies and a research associate at The Oxford Gulf and Arabian Peninsula Forum at St Antony's College at the University of Oxford.[10] According to her biography, she is a DPhil Candidate at the University of Oxford in the area of Oriental Studies,[11] examining Islam and Modernity in the context of the Arab Nahda.[12][13]

Al-Khater entered the Qatari ministry of foreign affairs as a minister plenipotentiary.[10] She was Director of Planning and Quality at Qatar Tourism Authority and a Research Project Manager at Qatar Foundation for Education, Science and Community Development.[10][14] In 2017, Al-Khater was appointed the Spokesperson of the Ministry of Foreign Affairs by Mohammed bin Abdulrahman Al Thani,[10] the first woman to hold this post.[3][15] This appointment has been cited as an important advance in women's representation in the Qatari government.[8] In this role, she was "one of the most prominent voices" advocating for Qatar during the 2017 Qatar diplomatic crisis, according to Al Khaleej, and pushed for "a meaningful solution" to the Syrian civil war.[8][9][14][16] In 2019, she was appointed Assistant Minister of Foreign Affairs by Emir Tamim bin Hamad Al Thani.[10][14]

She is Spokesperson for the Supreme Committee for Crisis Management in Qatar. In this role, she delivered daily briefings to the public on Qatar TV during the COVID-19 pandemic.[3][17][18][19]

She is a member of the Advisory Board of the Georgetown University in Qatar.[20][21]

In March 2023, Emir Tamim bin Hamad Al Thani appointed Al-Khater Minister of State for International Cooperation at the Ministry of Foreign Affairs.[22][23]

Following the outbreak of the 2023 Israel–Hamas war, Al-Khater was the first foreign official to visit the besieged Gaza Strip on 26th of November. There she surveyed the disputed influx of aid, met wounded Palestinians and spoke with Wael Al-Dahdouh, Gaza bureau chief of Qatari-funded Al Jazeera, who lost his wife, son and grandchild in an Israeli airstrike. [24] Over and above that, discussions on bilateral cooperation took place in October between HE Al Khater, and HE Tim Watts, Assistant Minister for Foreign Affairs of Australia, which included topics such as developments in the Gaza Strip and strategies for joint humanitarian aid efforts in the region. Watts also appreciated Qatar's initiatives focused on de-escalation and protecting civilians.[25]

In March 2024, following successful mediation efforts by Qatar to reunite children with their families amid the Russia-Ukraine conflict, HE Al-Khater expressed nation's gratitude to Russia and Ukraine for their cooperation and commitment to the children's safety and well-being. She highlighted Russia's provision of care and treatment for the children during their stay and thanked Children's Rights Commissioner Maria Lvova-Belova and Ukrainian Parliament Commissioner for Human Rights Dmytro Lubinets for their significant contributions to the successful family reunifications.[26][27]

At the "Women for Palestine" conference in Doha on May 11, 2024, HE Al Khater praised Palestinian women and children as embodiments of resilience. Her remarks spurred a global awakening, prompting a reassessment of Western norms like freedom, equality, and women's liberation. Moreover, Qatar has played a crucial role in mediating the release of captives from Gaza and advocating for a ceasefire in the embattled region.[28]

On 12 November 2024, Al Khater was appointed as Minister of Education and Higher Education.[1][7]

Sardar Sir Nawab Muhammad Hayat Khan Khattar and His Son Sardar Sir Sikandar Hayat Khan Khattar.Sardar Sir Nawab Muhamma...
18/12/2024

Sardar Sir Nawab Muhammad Hayat Khan Khattar and His Son
Sardar Sir Sikandar Hayat Khan Khattar.

Sardar Sir Nawab Muhammad Hayat Khan Khattar served in various important positions during the British Raj, including Police Officer, Tehsildar, Extra Assistant Commissioner, Assistant Political Agent, District Judge, and member of the Punjab Board of Revenue. He passed away in 1901, at which time his son, Sardar Sir Sikandar Hayat Khan Khattar, was only 9 years old.

Sardar Sir Sikandar Hayat Khan Khattar pursued his education at Aligarh Muslim University and later went to King's College London for medical studies. However, due to family reasons, he returned to India in 1915.

Summary of Services:

✨. 1915: After the First World War, Sardar Sir Sikandar Hayat Khan Khattar worked as a recruitment agent for the British Army in Attock.

✨. 1916: He received the King’s Commission and joined the Punjab Regiment of the British Indian Army.

✨. 1920: After retiring from the army, he dedicated himself to serving humanity and played a pivotal role in stabilizing and developing several institutions.

Some Key Institutions Strengthened:

✨. Wah TA State
✨. Amritsar-Kasur Railway Company
✨. The Peoples Bank of Northern India
✨. Sialkot-Narowal Railway
✨. ACC Wah Portland Cement Factory
✨. Wah Stone and Lime Company
✨. Messrs. Roven Roberts
✨. The Punjab Sugar Corporation
✨. Lahore Electricity Supply Company

Political and Leadership Contributions:

✨. 1920: Sir Sikandar Hayat Khan was elected from Attock as a Muslim leader without the support of any political party.
✨. 1923: Became a founding member of the Unionist Party under the leadership of Sir Fazl-e-Hussain, playing a significant role in its development.
✨. 1930: Appointed Revenue Minister of Punjab.
✨. 1933-1935: Served as President of the Board of Control for Cricket in India (BCCI) for two years. After RE Grant Govan, Sir Sikandar Hayat Khan Khattar became the second president of the cricket board and the first Asian in history to hold this prestigious position.
✨. 1934: Appointed the first Deputy Governor of the Reserve Bank of India when it was established.
✨. 1936: After the death of Sir Fazl-e-Hussain, he was entrusted with the leadership of the Unionist Party.
✨. 1937: Won the elections and was elected as the first Prime Minister of United Punjab on 5 April 1937.
✨. 13 October 1937: The Jinnah-Sikandar Pact was signed.

Under Sardar Sir Sikandar Hayat Khan Khattar's leadership, significant progress was achieved in various sectors. He devoted his life to service, leadership, and development, leaving a lasting legacy.

Address

Attock City, Punjab
Attock City
43600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khattar's The Royal Kings posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share