National HUMAN Rights Pakistan

National HUMAN Rights Pakistan NHR World Organization

صفدر خان مرحوم  ایک خوددار انسان کا سفرِ آخرتإِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَآج ہمارے محلے کا ایک ایسا انسان،...
20/08/2026

صفدر خان مرحوم ایک خوددار انسان کا سفرِ آخرت
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
آج ہمارے محلے کا ایک ایسا انسان، صفدر خان فانی اس دنیا سے رخصت ہو کر اپنے حقیقی سفر کی طرف روانہ ہو گیا جس نے غربت تنگ دستی اور زندگی کی بے شمار سختیاں تو برداشت کیں مگر اپنی خودداری کا دامن کبھی ہاتھ سے نہ چھوڑا ساری زندگی محنت مشقت اور مزدوری میں گزاری مگر کبھی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا ہر چھوٹے کو محبت سے بھائی، ہم عمر کو بھی بھائی بڑے کو بھائی جان اور بزرگ کو احترام سے چچا جی کہہ کر پکارنا ان کی خوبصورت عادت تھی سادگی شرافت محنت اور عزتِ نفس ان کی شخصیت کی پہچان تھی گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے، برین ہیمرج کے باعث طبیعت مسلسل ناساز رہی یہاں تک کہ آج صبح سحری کے وقت اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ہمیں اپنے ربِ کریم کی رحمت سے کامل امید ہے کہ وہ اپنے اس بندے کی تمام لغزشوں سے درگزر فرمائے گا، ان کی نیکیوں کو شرفِ قبولیت بخشے گا اور ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے گا۔ آمین یا رب العالمین۔
اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ، وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ، وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ، وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ، وَاجْعَلْ قَبْرَهُ رَوْضَةً مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ۔ آمین تمام احباب سے گزارش ہے کہ صفدر خان مرحوم اور تمام مرحومینِ اُمتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا فرمائیں اور جو احباب گاؤں میں موجود ہیں، وہ نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر مرحوم کے حق میں اپنی محبت اور دینی بھائی چارے کا ثبوت دیں۔
اللہ تعالیٰ صفدر خان مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے قبر کو نور سے بھر دے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین۔ 🤲
عادل حیدر گجر

قومی ترقی تعاون تحریک پاکستان کی عوامی و سماجی جدوجہد کو خراجِ تحسینقومی ترقی تعاون تحریک پاکستان کو ایک مؤثر سیاسی، سما...
19/08/2026

قومی ترقی تعاون تحریک پاکستان کی عوامی و سماجی جدوجہد کو خراجِ تحسین

قومی ترقی تعاون تحریک پاکستان کو ایک مؤثر سیاسی، سماجی اور فلاحی فورم کی صورت میں منظم کرنے اور مظلوم و محروم عوام کی مؤثر آواز بننے پر نیشنز ہیومن رائٹس ورلڈ آرگنائزیشن (NHR) کی چیئرپرسن محترمہ طاہرہ اعجاز نے سید جعفر حسین شاہ کی عوامی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محترمہ طاہرہ اعجاز نے کہا کہ عوامی حقوق، انصاف، انسانی خدمت اور معاشرتی بہتری کے لیے عملی جدوجہد ایک قابلِ تحسین اور قابلِ قدر عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے مظلوم، محروم اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ایک اہم سماجی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ترقی تعاون تحریک پاکستان عوام کے بنیادی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے، عوامی حقوق کے تحفظ اور مظلوم طبقات کی آواز بننے کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید منظم اور مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔

محترمہ طاہرہ اعجاز نے سید جعفر حسین شاہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت اور فلاحِ انسانیت کے اس سفر میں کامیابی، استقامت اور مزید عوامی پذیرائی ان کا مقدر بنے۔

🌹 طاہرہ اعجاز — ایک شخصیت، ایک سوچ، ایک جدوجہدکچھ لوگ عہدوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، لیکن کچھ لوگ اپنے کردار، سوچ اور ...
17/08/2026

🌹 طاہرہ اعجاز — ایک شخصیت، ایک سوچ، ایک جدوجہد

کچھ لوگ عہدوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، لیکن کچھ لوگ اپنے کردار، سوچ اور مسلسل جدوجہد کی وجہ سے۔

طاہرہ اعجاز ایسی ہی شخصیات میں سے ایک ہیں۔

ان کی شخصیت کو قریب سے سمجھنے پر سب سے نمایاں چیز جو سامنے آتی ہے، وہ ہے انسانوں کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ۔ وہ صرف بات کرنے والی نہیں بلکہ راستے تلاش کرنے، مسائل کو سمجھنے اور اپنے حصے کا کردار ادا کرنے پر یقین رکھنے والی خاتون ہیں۔

ان کے اندر ایک طرف قیادت کا حوصلہ ہے تو دوسری طرف لوگوں کے دکھ اور مسائل کو محسوس کرنے والا دل بھی۔ اپنی ٹیم کے لوگوں کو آگے بڑھانا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں ان کی صلاحیت کے مطابق مقام دینا ان کی سوچ کا اہم حصہ ہے۔

طاہرہ اعجاز کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ وہ آسان راستہ تلاش کرنے کے بجائے اپنے مقصد کے ساتھ کھڑے رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ مشکلات آئیں، راستے مشکل ہوں یا حالات توقع کے مطابق نہ ہوں، ان کے اندر دوبارہ کھڑے ہو کر آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے۔

وہ ایک ایسی عورت ہیں جو خود بھی سیکھتی ہیں اور دوسروں کو بھی سکھانے کی کوشش کرتی ہیں۔ ان کے لیے علم صرف ڈگری کا نام نہیں بلکہ زندگی کو بہتر سمجھنے اور دوسروں کے کام آنے کا ذریعہ ہے۔

ان کی گفتگو میں کبھی سختی نظر آ سکتی ہے، کبھی بے تکلفی، کبھی جذبات اور کبھی بہت مضبوط فیصلہ سازی—مگر ان سب کے پیچھے ایک چیز مستقل دکھائی دیتی ہے:

اپنے لوگوں کے لیے فکر اور اپنے مقصد کے لیے اخلاص۔

انسانی حقوق اور سماجی خدمت کے میدان میں ان کی وابستگی اس سوچ کی عکاس ہے کہ معاشرے کو صرف تماشائی نہیں بلکہ Fasilitators کی ضرورت ہے—ایسے لوگ جو دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور ضرورت مند انسان تک آواز پہنچانے کی کوشش کریں۔

طاہرہ اعجاز کو صرف ایک عہدے یا نام سے بیان کرنا شاید ان کی شخصیت کے ساتھ انصاف نہ ہو۔

وہ ایک خواب دیکھنے والی، سوال کرنے والی، سیکھنے والی، لڑنے والی اور پھر دوبارہ مسکرا کر آگے بڑھنے والی شخصیت ہیں۔

اور شاید ان کی شخصیت کی سب سے خوبصورت تعریف یہی ہے:

"وہ خود راستہ تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کے لیے بھی راستے بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔"

🌹 طاہرہ اعجاز — نام سے بڑھ کر ایک سوچ، عہدے سے بڑھ کر ایک کردار، اور شخصیت سے بڑھ کر ایک جدوجہد۔








16/08/2026

یادیں یادیں رہ جاتی ہیں… الحمدللہ! 💧✨
​یہ تصویر 8 اگست 2023 کی ہے، جو انسانی خدمت اور ایک خوبصورت مقصد کے سفر کی یاد دلاتی ہے۔
​الحمدللہ! ہم نے یو سی دکھنیر (محلہ صلاح الدین، پی پی ایل روڈ) میں ایک تالاب کے پیچھے یہ کنواں کھودا تھا۔ اللہ کے فضل سے محض 7 فٹ کی گہرائی پر ہی میٹھا اور صاف پانی نکل آیا تھا۔
​اس وقت اس کنویں میں سیمنٹ کی رنگیں لگا کر اسے محفوظ بنایا گیا، اور آج بھی مقامی آبادیاں اس کنویں سے صاف، شفاف اور فلٹر شدہ پانی مستفید کر رہی ہیں۔
​خدمتِ خلق کا یہ چھوٹا سا عمل آج بھی لوگوں کی پیاس بجھا رہا ہے۔ سچ ہے، کام ختم ہو جاتے ہیں لیکن نیت اور یادیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔
​ #یادیں #الحمدللہ

16/08/2026
16/08/2026

کاشف الیاس چیئرمین این ایچ ار ضلع اٹک
بچوں کی پکڑ میں 😂😂😂😂

Address

KAMRA
Attock City
43600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National HUMAN Rights Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to National HUMAN Rights Pakistan:

Shortcuts

Share