The Friends Organization, Alipur

The Friends Organization, Alipur The Friends Organization (Reg) is a non profit community organization established in 2006 with aim to serve people in field of welfare and social issues

تحصیل علی پور میں بار ایسوسی ایشن علی پور کا احتجاجی دھرنا ساتویں روز میں داخل احتجاج میں علی پور کی معروف سماجی تنظیم ’...
17/02/2026

تحصیل علی پور میں بار ایسوسی ایشن علی پور کا احتجاجی دھرنا ساتویں روز میں داخل احتجاج میں علی پور کی معروف سماجی تنظیم ’’دی فرینڈز آرگنائزیشن رجسٹرڈ‘‘ کے وفد نے بھرپور شرکت کی۔ وفد کی قیادت صدر دی فرینڈز کاشف انوار صدیقی اور جنرل سیکرٹری راؤ عبدالرحمٰن خاں کر رہے تھے۔ صدر بار محمد اسماعیل خان گبول، جنرل سیکریٹری صدام پنوہاں اور وکلاء نے بھرپور انداز میں وفد کا استقبال کیا۔دی فرینڈز کے سابق صدر سید شاکر حسین کاظمی اور امیر محمد خان نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی پور کی سول سوسائٹی اور عوام وکلاء کے اس جائز مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر قسم کے پلیٹ فارم پر تعاون کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتوں کی پرانی جگہ پر عدلیہ کے اہلکاروں کے لیے زیر تعمیر کوارٹرز کا منصوبہ فوری طور پر روکا جائے اور بار کے تحفظات دور کیے جائیں۔
یاد رہے کہ علی پور بار کی جانب سے شہر کے وسط میں قائم عدالتوں کی پرانی عمارت کی جگہ عدلیہ کے اہلکاروں کے لیے کوارٹرز کی تعمیر کے خلاف گزشتہ ایک ہفتے سے احتجاجی دھرنا جاری ہے، جس کے باعث شہر کا مین اقبال چوک بند کر دیا گیا ہے

19/10/2025

*خدمتِ انسانیت کا سفر جاری ہے*
ہماری ٹیم کی جانب سے موضع مسن کوٹ بھوآ اور ارلا کی مختلف بستیوں میں سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپس منعقد کیے گئے۔

🔹 سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا
🔹 ضروری ادویات اور وٹامنز تقسیم کیے گئے
🔹 بچوں، خواتین اور بزرگوں کے لیے خصوصی معائنے کیے گئے
🔹 صفائی اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی گئی

اس وقت سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا اور دیگر وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں اسپرے مہم شروع کرنے اور مستقل میڈیکل یونٹس قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس خطرناک صورتِ حال پر بروقت قابو پایا جا سکے۔

ہم تمام فلاحی تنظیموں، حکومتی اداروں اور مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کریں۔ متاثرین کی بحالی اور صحت کی بحفاظت کے لیے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں۔

11/10/2025

تحصیل علی پور کے علاقے خان گڑھ دومہ کی بدنصیب نواحی بستی "رقبہ" — جہاں نہ کوئی در و دیوار باقی تھی، نہ ہی سروں پر کوئی سایہ۔ ہر چہرے پر مایوسی کے آثار اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ یہ بستی حسرت و یاس کا ایسا منظر پیش کر رہی تھی گویا یہاں کوئی قیامتِ صغریٰ برپا ہو چکی ہو۔
ہم نے کئی متاثرہ علاقوں کا سروے کیا، مگر جو المناک مناظر اس بستی میں دیکھے، وہ کہیں اور نظر نہ آئے۔
الحمدللہ، یہاں میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا اور تفصیلی سروے بھی کیا گیا ہے۔ ان شاء اللہ، آئندہ مرحلے میں مزید امداد کے ذریعے ان کی داد رسی کی بھرپور کوشش کی جائے گی

05/10/2025

علی پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ صاف پانی کی فراہمی ہے۔ سیلابی ریلوں نے بیشتر نلکے اور پانی کے ذخائر تباہ کر دیے ہیں۔ جو چند نلکے ابھی کام کر رہے ہیں، ان کا پانی بھی مضرِ صحت ہے صاف پانی میسر نہ ہونے کے باعث لوگ مجبوری میں آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے ہیضہ، اسہال، پیٹ کی بیماریاں، بخار اور جلدی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔
اگر فوری اقدامات نہ ہوئے تو یہ صورت حال صحت عامہ کے بحران کی شکل اختیار کر سکتی ہے

03/10/2025

After the devastating floods, Tehsil Alipur is facing multiple health issues. Along with other essential relief, medical assistance for the flood-affected people is also ongoing. Several medical camps have been organized so far, where thousands of patients have been examined and provided with free medicines.

26/09/2025

The children are also filled with the spirit of helping the flood victims. Understanding the needs of their flood-affected brothers and sisters, they bought biscuits, chocolates, and other items with their pocket money and distributed them. This spirit is an example for all of us.

Send a message to learn more

20/09/2025

Though the hands be small, the heart is vast — a shining light for all of humanity

Address

Alipur

Telephone

+923337675555

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Friends Organization, Alipur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to The Friends Organization, Alipur:

Share