09/05/2026
مورخہ 8مئی بروز جمعہ المبارک گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور میں پاکستان طبی کانفرنس ڈویژن بہاولپور کے زیرِ انتظام بہاولپور ڈویژن کےجید اطباء کااجلاس جناب حکیم سید محمد عاقل علی رضوی رکن مرکزی مجلس عاملہ پاکستان طبی کانفرنس سابق پرنسپل گورنمنٹ طبیہ کالج کی زیرِ صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی صدر نیشنل کونسل فارطب وصدر پاکستان طبی کانفرنس پنجاب مہمان خصوصی تھے ۔جناب حکیم حافظ فرید یونس چیئرمین سلیبس کمیٹی نیشنل کونسل فارطب و جنرل سیکریٹری پاکستان طبی کانفرنس پنجاب اورجناب حکیم ذوالفقار علی ملک ترجمان نیشنل کونسل فارطب سیکریٹری اطلاعات و نشریات پاکستان طبی کانفرنس پنجاب مہمانان اعزاز تھے۔اجلاس میں جناب حکیم سید ہاشم علی بخآری پرنسپل گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور ،جناب حکیم محمد حسن سابق پرنسپل گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور ،جناب حکیم خورشید عالم،جناب حکیم نعیم احمد چوہدری سابق پرنسپل گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور ،جناب حکیم محمد یار رکن مرکزی مجلس عاملہ پاکستان طبی کانفرنس،جناب حکیم ڈاکٹر اختر علی چوہدری رجسٹرار گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور و صدر پاکستان طبی کانفرنس ڈویژن بہاولپور ،جناب حکیم ڈاکٹر خالد محمود احسان مرکزی رہنماء پاکستان طبی کانفرنس،جناب حکیم محمد ارشاد، جناب حکیم ڈاکٹر بشیر احمد ملک،اراکین سٹاف کونسل گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور جناب حکیم عرفان اسلم،جناب حکیم محمد عباس، جناب حکیم محمد سہیل چغتائی، جناب حکیم عبدالرحیم ہاشمی، جناب حکیم قاری عبدالوحید، پاکستان طبی کانفرنس کے رہنماؤں جناب حکیم جمیل اصغرجاوید(چشتیاں)، جناب حکیم حافظ محمد نسیم اقبال (بہاولپور)،جناب حکیم ملک امیراحمد ڈیپال(جلال پور پیر والہ)،جناب حکیم میاں یونس ساجد(دنیاپور)،جناب حکیم محمد ریاض سومرو (رحیم یارخان), جناب حکیم حافظ عاطف جاوید(خانپور),جناب حکیم ڈاکٹر نجم الحسن نجم(لیاقت پور), جناب حکیم محمد اصغر سراج(احمد پور شرقیہ)،جناب حکیم عبدالحمید ثاقب(احمد پور شرقیہ),جناب حکیم میاں محمد ظفر اللّٰہ قادری(یزمان),جناب حکیم اسامہ عرفان(یزمان), جناب حکیم رحمان مصطفیٰ کمال ججہ(بہاولپور),جناب حکیم ملک محمد شاہجہاں (بہاولپور),جناب حکیم میاں عمران شاہد(بہاولپور),جناب حکیم میاں محمد زبیر (بہاولپور), جناب حکیم جہانگیر اشرف(بہاولپور),جناب حکیم میاں ضیاء محمد(خیر پور ٹامیوالی),جناب حکیم احمد رضا بھٹہ(حاصل پور),جناب حکیم سید زاہد رضاکاظمی(حاصل پور),جناب حکیم مبشر حسن سحر(حاصل پور),اورجناب حکیم محمد فاروق سومرو(منچن آباد)نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان طبی کانفرنس کے مرکزی رہنما جناب حکیم سید خلیق الرحمان اور جنوبی پنجاب کے معروف طبیب جناب حکیم حامد نور نظامی کی طبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انکی مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی گئی۔جناب حکیم ڈاکٹر اختر علی چوہدری صدر پاکستان طبی کانفرنس ڈویژن بہاولپور نے استقبالیہ کلمات سے میٹنگ کا آغاز کیا۔
حکیم ذوالفقار علی ملک ترجمان نیشنل کونسل فارطب و سیکریٹری اطلاعات و نشریات پاکستان طبی کانفرنس پنجاب نے نیشنل کونسل فارطب کی کارکردگی میں پاکستان طبی کانفرنس کے کردار پر رپورٹ پیش کی جس پر شرکاء نے سیر حاصل بحث کی
جناب حکیم حافظ فرید یونس چیئرمین سلیبس کمیٹی نیشنل کونسل فارطب و جنرل سیکریٹری پاکستان طبی کانفرنس پنجاب نے سلیبس میں کی گئی تبدیلیوں ، آئی یو اے ایس ایم کے منظور شدہ سلیبس اور اے ڈی پی کے مجوزہ سلیبس پر شرکاء کو بریف کیا جسے شرکاء نے سراہا۔
صدر نیشنل کونسل فارطب محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی نے شرکاء کو مجوزہ ٹی کیم ایکٹ کا پس منظر،نیشنل کونسل فارطب کی ڈریب،ہیلتھ کیئر کمیشنز و دیگر اداروں کے ساتھ ہونیوالی مشاورتوں کے سلسلہ میں شرکاء کو آگاہ کیا اور شرکاء کی طرف سے ان اداروں اور بالخصوص پنسار سٹورز کی ریگولیشنز کے متعلق کیئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔
اجلاس میں جناب حکیم سید ہاشم علی بخآری پرنسپل گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور ،جناب حکیم محمد حسن سابق پرنسپل گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور ،جناب حکیم ڈاکٹر خالد محمود احسان,جناب حکیم ڈاکٹر نجم الحسن نجم ودیگر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں نیشنل کونسل فارطب اور پاکستان طبی کانفرنس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سراہا گیا اور مزید بہتری کیلیئے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
حکیم ذوالفقار علی ملک (سیکریٹری اطلاعات و نشریات پاکستان طبی کانفرنس پنجاب)