Agra youth organization

Agra youth organization Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Agra youth organization, Community Organization, Agra Kuz.

!
✍️!آگرہ یوتھ آرگنائزیشن کا سب سے اہم اور بنیادی مقصد لوگوں کے درمیان اتفاق و اتحاد کو فروغ دینا ہے، تاکہ ہم اپنے علاقے کے تمام مسائل کا پرامن حل تلاش کر سکیں۔..۔
#اتفاق و اتحاد
#امن۔۔
#تعلیم۔۔
#مینہ۔
#محبت۔۔۔۔۔۔۔۔....آگرہ یوتھ آرگنائزیشن!!!!!!!!

28/09/2026

"آج کے نوجوان قوم کا مستقبل اور ترقی کا اصل سرمایہ ہیں۔ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں، محنت کو اپنا شعار بنائیں اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔ آپ ہی وہ طاقت ہیں جو دنیا بدل سکتے ہیں!"

🌿 آگرہ یوتھ آرگنائزیشن — ہمارا پیغامہماری منزل ایک، ہمارا مقصد ایک!آگرہ یوتھ آرگنائزیشن آگرہ کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فار...
28/09/2026

🌿 آگرہ یوتھ آرگنائزیشن — ہمارا پیغام

ہماری منزل ایک، ہمارا مقصد ایک!

آگرہ یوتھ آرگنائزیشن آگرہ کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے، علاقے میں تعلیم، صحت، روزگار، امن، بھائی چارے اور ترقی کے لیے اجتماعی آواز بلند کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ آگرہ کا ہر نوجوان اپنی صلاحیتوں کو مثبت کاموں میں استعمال کرے، اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے اور ایک دوسرے کا ساتھ دے۔

نوجوان متحد ہوں گے تو آگرہ ترقی کرے گا۔
اتحاد • خدمت • امن • تعلیم • ترقی

ہمارا عزم — خوشحال اور پُرامن آگرہ
آگرہ یوتھ آرگنائزیشن

اگره او د اگرې درنو ځوانانو!دوه ورځې وړاندې چې په اگره کې کومه ناخوښه پېښه شوې ده، د هغې په اړه د اگرې په تاڼه کې زموږ م...
27/09/2026

اگره او د اگرې درنو ځوانانو!

دوه ورځې وړاندې چې په اگره کې کومه ناخوښه پېښه شوې ده، د هغې په اړه د اگرې په تاڼه کې زموږ مشران موجود دي او د مسئلې د حل لپاره هڅې روانې دي.

له ټولو مور او پلارونو څخه په درنښت هیله کوم چې پر خپلو اولادونو نظر وساتي او هغوی له داسې حالاتو څخه وساتي، چې د کورنۍ، سیمې او ټولنې لپاره ستونزې جوړوي.

ګرانو ځوانانو! د خپلو مشرانو عزت، وقار او پت وساتئ او هڅه وکړئ چې په راتلونکي کې د داسې مسئلو د رامنځته کېدو مخه ونیول شي. زموږ سیمه امن، اتفاق او ورورولۍ ته اړتیا لري.

له اړوندې ادارې او انتظامیې څخه هم هیله کوو چې په سیمه کې د امن او امان د ساتلو لپاره لازم اقدامات وکړي.

راځئ چې د خپل کلي د عزت، امن او راتلونکي لپاره په ګډه کار وکړو.

ذاھداللہ

26/09/2026

❤️ تمام آنے والے دوستوں کے نام ایک چھوٹی سی گزارش ❤️
ہم کسی کو سیر و تفریح سے منع نہیں کرتے، یہ علاقہ آپ سب کا ہے۔ آئیں، یہاں کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیں اور اچھے طریقے سے انجوائے کریں۔ 🏔️✨
بس ہماری گزارش ہے کہ ہمارے پرامن علاقے کے ماحول کو خراب نہ کریں۔ یہاں کسی قسم کا نشہ نہ کریں، آپس میں جھگڑے اور لڑائی سے گریز کریں اور امن و سکون کو برقرار رکھیں۔
یہ ہمارا خوبصورت اور پرامن علاقہ ہے، اسے پرامن رہنے دیں۔ 🤝❤️
خوش رہیں، انجوائے کریں، مگر امن کا خیال ضرور رکھیں۔

26/09/2026

🕊️ آگرہ بازارگئی — امن، خوبصورتی اور سیاحت کا مرکز
کل بازارگئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد بعض نوجوانوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر علاقے کے امن کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کے بعد خوف یا بدامنی کو فروغ دینے کے بجائے امن، بھائی چارے اور ذمہ داری کا پیغام عام کریں۔
ان شاء اللہ، اسفور کنڈاو اور بازارگئی میں روازنہ پستول و اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کے خلاف قانون کے مطابق نگرانی، ناکہ بندی اور چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے متعلقہ حکام اور ذمہ دار افراد سے تعاون کیا جائے گا۔
🌿 آگرہ بازارگئی ایک خوبصورت اور پُرامن پکنک اسپاٹ ہے۔
ہم کسی کو بھی یہاں کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہر ذمہ دار شہری سے اپیل کرتے ہیں کہ علاقے کے امن اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
📸 آئیں! آگرہ بازارگئی کی خوبصورتی، قدرتی مناظر اور پُرامن ماحول کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں۔
🤝 امن ہوگا تو سیاحت بڑھے گی، سیاحت بڑھے گی تو علاقہ ترقی کرے گا۔
آگرہ بازارگئی — امن، محبت اور سیاحت کا خوبصورت پیغام۔ 🕊️🌿

25/09/2026
25/09/2026

اگرہ یوتھ آرگنائزیشن

ان شاء اللہ بہت جلد اگرہ یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ایک اہم اور گرینڈ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں اگرہ کے معزز مشران، نوجوانان، علماء کرام، مختلف تنظیموں، انتظامیہ اور سماجی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

آج ہماری نوجوان نسل کے سامنے کئی اہم مسائل موجود ہیں۔ نوجوانوں کا سڑکوں اور چوراہوں پر بے مقصد گھومنا، منشیات، سگریٹ نوشی اور دیگر منفی سرگرمیوں کی طرف بڑھتا ہوا رجحان ہم سب کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

اس گرینڈ میٹنگ میں نوجوان نسل کے مستقبل، منشیات اور سگریٹ نوشی کی روک تھام، تعلیم، مثبت سرگرمیوں اور علاقے میں امن و بھائی چارے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی جائے گی۔

ہم اگرہ کے تمام معزز مشران، علماء کرام، مختلف تنظیموں، المدد تنظیم اور نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس اہم مقصد میں ہمارا ساتھ دیں۔

آئیں! اپنے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے سب ایک آواز بنیں، متحد ہوں اور مل کر عملی کردار ادا کریں۔

اگرہ یوتھ آرگنائزیشن
نوجوان ہمارا مستقبل ہیں — ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ذاھداللہ انزرگے

25/09/2026

الحمدللہ ❤️

وہ پہلا قدم، جو ہم نے آگرہ یوتھ آرگنائزیشن بنانے کے لیے اٹھایا تھا، آج بھی میرے لیے باعثِ فخر اور خوشی ہے۔ میں ہمیشہ سے یہ خواہش رکھتا تھا کہ اپنے علاقے کے لیے کچھ مثبت اور عملی کام کروں، اور نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے علاقے کی ترقی، خوشحالی، امن اور بھائی چارے کے لیے اپنا کردار ادا کروں۔

آج الحمدللہ، وہ چھوٹا سا قدم ایک مضبوط آگرہ یوتھ گروپ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ یہ ہمارے نوجوانوں کے اتحاد، محنت اور خلوص کا نتیجہ ہے۔

میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آگرہ یوتھ کو مزید مضبوط کرے اور ہمیں اپنے علاقے کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

خدمتِ علاقہ، اتحادِ نوجوانان اور روشن مستقبل ہمارا مقصد ہے۔

ذاھداللہ

🩺 عوامی سہولت کے لیے اہم اقدامملاکنڈ کے عوام کے لیے خوش آئند خبر!ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عرفان الدین کی جانب سے عوام کے...
16/09/2026

🩺 عوامی سہولت کے لیے اہم اقدام

ملاکنڈ کے عوام کے لیے خوش آئند خبر!

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عرفان الدین کی جانب سے عوام کے سوالات، مسائل اور تجاویز سننے کے لیے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

📅 پیر، 21 ستمبر 2026
⏰ صبح 11:00 بجے

علاقے کے عوام اپنے صحت سے متعلق مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست پیش کر سکتے ہیں۔

یہ اقدام عوام اور محکمۂ صحت کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔
رپورٹ: ذاھداللہ

16/09/2026

محترم ڈی ای او صاحب!

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول انزرگے میں سٹاف کی کمی کا مسئلہ فوری طور پر نوٹ کیا جائے۔ اس سکول میں دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں بچیاں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آتی ہیں، لیکن اساتذہ کی کمی کے باعث طالبات کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

ہم متعلقہ محکمہ تعلیم سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ سکول کی ضروریات کا جائزہ لے کر فوری طور پر مطلوبہ تدریسی سٹاف فراہم کیا جائے تاکہ ہماری بچیوں کو معیاری تعلیم کا حق مل سکے۔

تعلیم ہماری بچیوں کا بنیادی حق ہے۔

ذاھداللہ

Address

Agra Kuz

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Agra youth organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share