25/03/2026
سکول کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں کا بند کرنا سراسر ذیادتی ہے۔ دفاتر ، شادی حال ، ہوٹل و ریسٹورنٹ پہلے کی طرح کھلے ہیں ۔ بازاروں میں رش اس طرح ہے۔ تعلیمی اداروں سے پہلے ان چیزوں پر فوکس کریں۔ بچے ہمارے قیمتی سرمایہ ہیں اور ہماری آنے والی نسل نے ہی اس ملک کو سنبھالنا ہے۔ آن لائن کلاسس کبھی بھی حل نہیں۔ دیگر ممالک میں بھی پٹرول اور گیس کا ایسے ہی مسئلہ ہے لیکن ان سب میں کسی نے بھی تعلیمی ادارے بند نہیں کیے گئے۔ حکومت خود اپنے اخراجات پر کنٹرول کرے ، پروٹوکول کو ختم کرے۔ عوام کو خود کفایت شعاری کرنی چاہیے غیر ضروری سفر سے اجتناب کرے۔ جہاں تک ہو سکے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔ ذخیرہ کرنے سے پٹرول کب تک چلے گا۔