Minhaj-ul-Quran Women League UC Pattan Kalan ATD

Directions

Minhaj-ul-Quran Women League UC Pattan Kalan ATD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Minhaj-ul-Quran Women League UC Pattan Kalan ATD, Non-Governmental Organization (NGO), Pattan Kalan ATD, Abbottabad.

23/10/2026

حقیقت اخلاق کیا ہیں ؟

ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پٹن کلاں کے بچے بچے کے دل و دماغ میں مصطفوی فکر رچ بس جائے گی، محبتِ رسول ﷺ، اخلاص، خدمت ...
16/09/2026

ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پٹن کلاں کے بچے بچے کے دل و دماغ میں مصطفوی فکر رچ بس جائے گی، محبتِ رسول ﷺ، اخلاص، خدمت دین اور اتحادِ امت کا جذبہ ہماری نئی نسل کی پہچان بنے گا، اور یہی فکری و تربیتی بنیاد ایک پُرامن، باکردار اور مصطفوی معاشرے کی تشکیل کا نقطۂ آغاز ثابت ہوگی

Milad-un-Nabi ﷺ Conferences Schedule Minhaj-ul-Quran Women League proudly presents the Milad-un-Nabi ﷺ Conferences Serie...
10/09/2026

Milad-un-Nabi ﷺ Conferences Schedule

Minhaj-ul-Quran Women League proudly presents the Milad-un-Nabi ﷺ Conferences Series, celebrating the blessed life, sublime character, and teachings of the Holy Prophet Muhammad ﷺ.

🎙️ Special Speaker: Ms. Ayesha Mubashar (Member Coordination Council MWL)

Join us in commemorating the blessed arrival of the Beloved Prophet ﷺ and renewing our commitment to follow his Sunnah, noble character, and beautiful way of life.

ﷺ

جشنِ عید میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے موقع پر خواتین کے لیے خصوصی محفلربیعُ الاول کی پُرنور ساعتوں میں ذکرِ مصطفیٰ ﷺ، محبتِ رسول ﷺ...
09/09/2026

جشنِ عید میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے موقع پر خواتین کے لیے خصوصی محفل

ربیعُ الاول کی پُرنور ساعتوں میں ذکرِ مصطفیٰ ﷺ، محبتِ رسول ﷺ اور سیرتِ طیبہ سے اپنے دلوں کو منور کرنے کے لیے خواتین کی خصوصی میلادُ النبی ﷺ کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

خصوصی خطاب: محترمہ عائشہ مبشر صاحبہ، زونل ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے پی کے

خصوصی آمد: نیرہ نجم صاحبہ، ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ ہزارہ زون

خصوصی نعت: منہاج نعت کونسل (دف کے ساتھ)

📅 12 ستمبر، بروز ہفتہ
🕑 وقت: دن 2 بجے
📍 مقام: جامعہ عرفان القرآن، جباں پٹن کلاں، ایبٹ آباد

آئیے! محبتِ رسول ﷺ کے چراغ سے دلوں کو روشن کریں اور میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی اس بابرکت محفل میں شرکت کرکے اپنے ایمان و محبت کو تازگی بخشیں۔

زیرِ اہتمام: منہاج القرآن ویمن لیگ پٹن کلاں 🌹




ٰﷺ




اہلیان پٹن کلاں کے لیے خوشخبری پٹن کلاں کی سرزمین پر تشریف لا رہے ہیں دورِ حاضر کے عظیم علمی و فکری رہنما،جگر گوشۂ حضور ...
08/09/2026

اہلیان پٹن کلاں کے لیے خوشخبری

پٹن کلاں کی سرزمین پر تشریف لا رہے ہیں دورِ حاضر کے عظیم علمی و فکری رہنما،
جگر گوشۂ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صاحب
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل

📅 تاریخ: 18 اکتوبر، بروز اتوار

یہ دورہ محض ایک ملاقات نہیں بلکہ مصطفوی فکر، علم، تربیت اور دعوتِ دین کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچانے کی ایک اہم کڑی ہے۔

پٹن کلاں کے اہلِ علم، وابستگانِ منہاج القرآن، نوجوانان اور تمام عاشقان مصطفیٰ ﷺ سے بھرپور شرکت کی خصوصی گزارش ہے۔

آئیے! علم و محبت، فکر و عمل اور مصطفوی ﷺ معاشرے کی تشکیل کے اس سفر میں اپنا حصے کی شمع روشن کریں۔






ٰﷺ


استقبالِ ربیعُ الاوّل ﷺ — عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا خوبصورت اظہار حضور نبی اکرم ﷺ کی آمدِ باسعادت پر ماہِ ربیعُ الاوّل کا استقبال...
03/08/2026

استقبالِ ربیعُ الاوّل ﷺ — عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا خوبصورت اظہار

حضور نبی اکرم ﷺ کی آمدِ باسعادت پر ماہِ ربیعُ الاوّل کا استقبال دراصل محبتِ رسول ﷺ، شکرِ نعمتِ مصطفیٰ ﷺ اور عہدِ غلامی کی تجدیدِ کا اظہار ہے۔

اسی جذبۂ عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے تحت تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں کے زیرِ اہتمام تیسری سالانہ عظیم الشان استقبالِ ربیعُ الاوّل ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

📅 15 اگست 2026ء، بروز ہفتہ
🕙 صبح 11 بجے

ریلی کا آغاز اپر ڈنہ پٹن کلاں سے ہوگا، جبکہ اختتام ڈاکخانہ پٹن خورد کے مقام پر ہوگا۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء ریلی ان شاء اللہ تحریک منہاج القرآن پٹن خورد کے زیر اہتمام منعقدہ پیغامِ عشقِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ۔

اس بابرکت موقع پر معزز علماء و مشائخ کی شرکت اور خصوصی خطابات ہوں گے۔
آئیے! اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں اپنے گھروں، دلوں اور بستیوں کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے چراغوں سے منور کریں۔

آئیے، ربیعُ الاوّل کا استقبال کریں۔۔۔۔۔۔محبت سے، عقیدت سے، درود و سلام سے! 🌹

تمام عاشقانِ رسول ﷺ سے بھرپور شرکت کی مؤدبانہ دعوت ہے۔




ٰﷺ

ٰﷺ
ٰﷺ
ٰﷺ





ٰﷺ




ساتویں اور آخری خصوصی تربیتی نشستمقام: جامعہ عرفان القرآن، جباں پٹن کلاںخصوصی تربیتی نشستوں کے اس بابرکت سلسلے کی ساتویں...
30/07/2026

ساتویں اور آخری خصوصی تربیتی نشست

مقام: جامعہ عرفان القرآن، جباں پٹن کلاں

خصوصی تربیتی نشستوں کے اس بابرکت سلسلے کی ساتویں اور آخری نشست جامعہ عرفان القرآن، جباں پٹن کلاں میں منعقد ہوئی، جو اپنے فکری، روحانی اور تنظیمی پہلوؤں کے اعتبار سے نہایت مؤثر اور یادگار ثابت ہوئی۔

محترمہ باجی کلثوم طارق صاحبہ نے خواتین کو مصطفوی معاشرے کے قیام، مراکزِ علم کی اہمیت، حلقاتِ درود کے فروغ اور دعوت و تربیت کے میدان میں خواتین کی ذمہ داریوں کے حوالے سے خصوصی رہنمائی فراہم کی۔ آپ نے اس امر پر زور دیا کہ ایک صالح معاشرے کی تشکیل کے لیے خواتین کی فکری اور روحانی تربیت ناگزیر ہے۔

اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ پٹن کلاں کی تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے اور یونٹ سطح پر دعوتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ مصطفوی مشن کے فروغ کے لیے علم، محبت، اخلاص اور استقامت کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔

اللہ تعالیٰ ان تمام نشستوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں مصطفوی معاشرے کے قیام کی جانب ایک مؤثر سنگِ میل بنائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ۔

چھٹی خصوصی تربیتی نشستمقام: جامعہ للبنات، ڈاک خانہ پٹن خوردخصوصی تربیتی نشستوں کے سلسلے کی چھٹی نشست جامعہ للبنات، ڈاک خ...
30/07/2026

چھٹی خصوصی تربیتی نشست

مقام: جامعہ للبنات، ڈاک خانہ پٹن خورد

خصوصی تربیتی نشستوں کے سلسلے کی چھٹی نشست جامعہ للبنات، ڈاک خانہ پٹن خورد میں منعقد ہوئی۔

محترمہ باجی کلثوم طارق صاحبہ نے اپنے خطاب میں خواتین اور طالبات کو اصلاحِ احوال، عشقِ مصطفی ﷺ کے فروغ اور منہاج القرآن کے دعوتی و تربیتی مشن سے وابستگی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ آپ نے اس امر پر زور دیا کہ ایک باشعور اور باکردار خاتون نہ صرف اپنی ذات بلکہ پورے معاشرے کی تعمیر و اصلاح میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

شرکاء نے مراکزِ علم اور حلقاتِ درود کے ذریعے مصطفوی مشن کو گھر گھر پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پانچویں خصوصی تربیتی نشستمقام: جامعہ للبنات، مسینہ کلاںتحریک منہاج القرآن پٹن کلاں کے زیرِ اہتمام پانچویں خصوصی تربیتی ن...
30/07/2026

پانچویں خصوصی تربیتی نشست

مقام: جامعہ للبنات، مسینہ کلاں

تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں کے زیرِ اہتمام پانچویں خصوصی تربیتی نشست جامعہ للبنات، مسینہ کلاں میں منعقد ہوئی۔

محترمہ باجی کلثوم طارق صاحبہ نے طالبات اور معلمات سے خطاب کرتے ہوئے علم اور تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ مراکزِ علم کا قیام دراصل مصطفوی معاشرے کی علمی بنیادوں کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے۔ آپ نے طالبات کو حصولِ علم کے ساتھ ساتھ خدمتِ دین اور خدمتِ انسانیت کے جذبے سے آراستہ ہونے کی تلقین فرمائی۔

اس نشست میں بالخصوص نوجوان نسل کی فکری اور اخلاقی تربیت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا۔

چوتھی خصوصی تربیتی نشستمقام: رہائش گاہ محترمہ سائلہ امجد صاحبہخصوصی تربیتی نشستوں کے سلسلے کی چوتھی نشست محترمہ سائلہ ام...
30/07/2026

چوتھی خصوصی تربیتی نشست

مقام: رہائش گاہ محترمہ سائلہ امجد صاحبہ

خصوصی تربیتی نشستوں کے سلسلے کی چوتھی نشست محترمہ سائلہ امجد صاحبہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں خواتین نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

محترمہ باجی کلثوم طارق صاحبہ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ مصطفوی معاشرے کی تشکیل کا خواب اس وقت شرمندۂ تعبیر ہو سکتا ہے جب خواتین اپنے گھروں کو علم، محبت، تربیت اور اخلاقِ حسنہ کا گہوارہ بنائیں۔ آپ نے خواتین کو دعوتی و تنظیمی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں عملی میدان میں متحرک کردار ادا کرنے کی تلقین فرمائی۔

نشست کے اختتام پر شرکاء نے عزم کیا کہ وہ فکرِ مصطفوی کے فروغ اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

Address

Pattan Kalan ATD
Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj-ul-Quran Women League UC Pattan Kalan ATD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share