14/06/2025
🌙 عید الاضحیٰ 2025 – زریفا ویلفیئر ٹرسٹ 🌙
الحمدللہ! ہر سال کی طرح اس سال بھی زریفا ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت قربانی کا منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
قربانی کا گوشت مستحق خاندانوں، یتیم بچوں اور ضرورت مند افراد تک پہنچایا گیا، تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔
اس بابرکت عمل میں ہمارا ساتھ دینے والے تمام ڈونرز اور رضاکار لائقِ تحسین ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس کا اجر زریفا ویلفیئر ٹرسٹ کے محسنین کو، اور ان تمام افراد کو عطا فرمائے جو کسی بھی صورت میں اس کارِ خیر میں شامل رہے
"لَن يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَـٰكِن يَنَالُهُ ٱلتَّقْوَىٰ مِنكُمْ"
(الحج: 37)
ترجمہ: اللہ کو نہ ان کے گوشت پہنچتے ہیں اور نہ ان کا خون، بلکہ اُسے تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے۔
"جو شخص خوش دلی کے ساتھ قربانی کرے، اس کی قربانی اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔"
(ترمذی)
قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں، بلکہ اپنی انا، غرور اور خودغرضی کو مٹانے کا نام ہے۔
ہم دعاگو ہیں کہ ہمارا یہ عمل ﷲ کے ہاں قبول ہو اور یہ خدمت خلق کا سلسلہ ہمیشہ جاری و ساری رہے
آمین
ٰ #صدقہ