Umeed Welfare Foundation

Umeed Welfare Foundation Umeed Welfare Foundation is a Non-Profit, Non-Government Local Organization. Umeed Welfare Foundation is working in the Rural area of District Abbottabad

🌙✨ رمضان المبارک 2026 – عثمان بن عفانؓ رمضان پیکج ✨🌙زیرِ اہتمام: Umeed Foundationرمضان المبارک رحمتوں، مغفرت اور جہنم سے...
18/02/2026

🌙✨ رمضان المبارک 2026 – عثمان بن عفانؓ رمضان پیکج ✨🌙
زیرِ اہتمام: Umeed Foundation

رمضان المبارک رحمتوں، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔ یہ وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں ہر نیکی کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ مگر افسوس کہ ہمارے اردگرد ایسے بے شمار خاندان موجود ہیں جو غربت اور تنگ دستی کے باعث سحری اور افطاری کا مناسب انتظام بھی نہیں کر پاتے۔

اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے Umeed Foundation کی جانب سے حضرت عثمان بن عفانؓ رمضان پیکج مستحق اور نادار خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا، تاکہ کوئی بھی غریب روزہ دار بھوکا نہ سوئے اور عزتِ نفس کے ساتھ رمضان گزار سکے۔

📦 رمضان پیکج میں شامل اشیاء:
✔ آٹا
✔ چاول
✔ دالیں
✔ چینی
✔ گھی/تیل
✔ چائے
✔ بیسن
✔ کھجور
✔ دیگر بنیادی اشیائے خوردونوش

🎯 ہمارا مقصد:
• مستحق خاندانوں کی باعزت مدد
• سفید پوش گھرانوں تک راشن کی فراہمی
• رمضان کی خوشیاں ہر گھر تک پہنچانا
• معاشرے میں بھائی چارہ اور ہمدردی کو فروغ دینا

🤲 آپ بھی اس کارِ خیر میں حصہ لے سکتے ہیں!
آپ کا تھوڑا سا تعاون کسی کے پورے مہینے کی سحری و افطاری کا انتظام بن سکتا ہے۔
آپ اپنی استطاعت کے مطابق مکمل پیکج، آدھا پیکج یا اپنی مرضی کی کوئی بھی رقم عطیہ کر سکتے ہیں۔

💝 آپ کے عطیات:
✔ مستحق خاندانوں تک شفاف طریقے سے پہنچائے جائیں گے
✔ مکمل رازداری اور عزتِ نفس کا خیال رکھا جائے گا
✔ آپ کے لیے صدقۂ جاریہ اور باعثِ اجر بن سکتے ہیں

رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا:
"جو کسی روزہ دار کو افطار کروائے گا، اسے بھی اتنا ہی اجر ملے گا جتنا روزہ رکھنے والے کو ملتا ہے۔"

آئیے اس رمضان ہم سب مل کر عہد کریں کہ اپنے اردگرد کسی کو بھوکا نہیں رہنے دیں گے۔
آپ کی ایک چھوٹی سی کوشش کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لا سکتی ہے۔ 🌸

📞 مزید معلومات اور عطیہ جمع کروانے کے لیے رابطہ کریں:
(یہاں اپنا رابطہ نمبر / اکاؤنٹ تفصیلات شامل کریں)

اللہ تعالیٰ ہمیں زیادہ سے زیادہ نیکی کرنے اور مستحقین کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤍

🌙✨ آئیے! اس رمضان امید، محبت اور آسانی بانٹیں۔ ✨🌙

✨ Umeed Welfare Foundation ✨Alhamdulillah!Under our program "Roshnai Sab Ke Liye" (Light for All), we have supported des...
04/09/2025

✨ Umeed Welfare Foundation ✨
Alhamdulillah!
Under our program "Roshnai Sab Ke Liye" (Light for All), we have supported deserving university students by paying their 65,000 PKR tuition fee. 🎓📚

Our mission is to ensure that no student’s education is stopped due to financial barriers, and every learner gets a chance to fulfill their dreams. 🌟

🤝 You too can be part of this noble cause and help brighten someone’s future.


الحمدللہ!
ہمارے پروگرام "روشنی سب کے لیے" کے تحت مستحق یونیورسٹی طلبہ کی 65 ہزار روپے فیس کی ادائیگی میں مدد فراہم کی گئی۔ 🎓📚

ہماری کوشش ہے کہ تعلیم کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور ہر طالب علم اپنے خواب پورے کر سکے۔ 🌟

🤝 آپ بھی اس کارِ خیر میں شریک ہو کر کسی کے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں۔

الحمد للہہمیشہ کی طرح امید ویلفیئر فاؤنڈیشن پھلکوٹ، ایبٹ آباد نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اور خدمت پیش کی۔ حال ہی...
12/01/2025

الحمد للہ
ہمیشہ کی طرح امید ویلفیئر فاؤنڈیشن پھلکوٹ، ایبٹ آباد نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اور خدمت پیش کی۔ حال ہی میں حفظِ قرآن مکمل کرنے والے بچوں میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے تاکہ ان کی محنت اور کامیابی کو سراہا جا سکے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان بچوں کو قرآنِ کریم پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری یہ کوشش ہمارے والدین اور ہم سب کے لیے ذریعہِ مغفرت بنائے۔
آمین یا رب العالمین

امید ویلفیئر فاؤنڈیشن آپ سب کے تعاون سے معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے کوشاں ہے۔

عمر بن عبدالعزیز انکم سپورٹ پروگرام۔04/12/2024اس پروگرام کے تحت پھلکوٹ کے مستحق خاندانوں میں نقد رقم تقسیم کر دی گئی ہے۔...
04/12/2024

عمر بن عبدالعزیز انکم سپورٹ پروگرام۔04/12/2024
اس پروگرام کے تحت پھلکوٹ کے مستحق خاندانوں میں نقد رقم تقسیم کر دی گئی ہے۔
یہ پروگرام الحمدللہ 2015 سے بلاتعطل جاری ہے اور اس پروگرام کے تحت تقریباً 12 مستحق خاندان رجسٹرڈ ہیں۔
اس پروگرام پر تقریباً 40 ہزار ماہانہ خرچ ہوتے ہیں جس کو امید ویلفیئر فاؤنڈیشن کے دو ڈونرز سپورٹ کر رہے ہیں۔
امید ویلفیئر فاؤنڈیشن پھلکوٹ ایبٹ آباد۔

عمر بن عبدالعزیز انکم سپورٹ پروگرام۔
اس پروگرام کے تحت پھلکوٹ کے مستحق خاندانوں میں نقد رقم تقسیم کر دی گئی ہے۔
یہ پروگرام الحمدللہ 2015 سے بلاتعطل جاری ہے اور اس پروگرام کے تحت تقریباً 12 مستحق خاندان رجسٹرڈ ہیں۔
اس پروگرام پر تقریباً 40 ہزار ماہانہ خرچ ہوتے ہیں جس کو امید ویلفیئر فاؤنڈیشن کے دو ڈونرز سپورٹ کر رہے ہیں۔
امید ویلفیئر فاؤنڈیشن پھلکوٹ ایبٹ آباد۔

18/10/2024

سلام عليکم سر ميرا تين ماہ کا بجلى بل ہے .آخرى نوٹس هے .بل جمع نہ کيا تو ميٹر أتار کر لے جاهيں گے.سر بہت پريشان ھو گيا هوں.اگر آپ کچھ کر سکتے ہيں تو الله واسطے نيکى هو گى 🙏2283روپے ہيں 🤲🏻
امید ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم کو یہ میسج موصول ہوا جس پر فوری عمل کرتے ہوئے امید کی ٹیم نے فوری طور پر بل ادا کر دیا۔
یہ بظاہر ایک چھوٹی سی رقم تھی مگر ایک مجبور انسان کے لیے جیسے کوئی پہاڑ ہو۔
یہی وہ بھروسہ اور امید ہے جس کی بدولت الحمدللہ اللہ کریم کی خاص مدد اور ڈونرز کا بے پناہ اعتماد امید ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ ہمیشہ سے ہے
جس کی بدولت امید ویلفیئر فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔
اللہ کریم مدد کرنے والوں کوشش کرنے والوں اور امید ویلفیئر فاؤنڈیشن کے خیر خواہوں کے لیے توشہ آخرت بنائے آمین
امید ویلفیئر فاؤنڈیشن پھلکوٹ ایبٹ

المعراج فوڈ پروگرام۔اس پروگرام کے تحت یومیہ 20 مزدور جبکہ ماہانہ 600 مستحق مزدور کھانا کھاتے ہیں۔اس پروگرام کو امید ویلف...
17/10/2024

المعراج فوڈ پروگرام۔
اس پروگرام کے تحت یومیہ 20 مزدور جبکہ ماہانہ 600 مستحق مزدور کھانا کھاتے ہیں۔
اس پروگرام کو امید ویلفیئر فاؤنڈیشن کا 1 ڈونرز سپورٹ کر رہا ہے۔
امید ویلفیئر فاؤنڈیشن پھلکوٹ ایبٹ آباد۔

15/10/2024

اک سفر جو جاری و ساری ہے

عمر بن عبدالعزیز انکم سپورٹ پروگرام۔اس پروگرام کے تحت پھلکوٹ کے مستحق خاندانوں میں نقد رقم تقسیم کر دی گئی ہے۔یہ پروگرام...
11/10/2024

عمر بن عبدالعزیز انکم سپورٹ پروگرام۔
اس پروگرام کے تحت پھلکوٹ کے مستحق خاندانوں میں نقد رقم تقسیم کر دی گئی ہے۔
یہ پروگرام الحمدللہ 2015 سے بلاتعطل جاری ہے اور اس پروگرام کے تحت تقریباً 12 مستحق خاندان رجسٹرڈ ہیں۔
اس پروگرام پر تقریباً 40 ہزار ماہانہ خرچ ہوتے ہیں جس کو امید ویلفیئر فاؤنڈیشن کے دو ڈونرز سپورٹ کر رہے ہیں۔
امید ویلفیئر فاؤنڈیشن پھلکوٹ ایبٹ آباد۔

الحمد للہ روشنی سب کے لیے پروجیکٹ کے تحت گورنمنٹ پرائمری سکول کٹلی اور گورنمنٹ پرائمری سکول پھلکوٹ کے بچوں میں سکول شوز ...
07/10/2024

الحمد للہ روشنی سب کے لیے پروجیکٹ کے تحت گورنمنٹ پرائمری سکول کٹلی اور گورنمنٹ پرائمری سکول پھلکوٹ کے بچوں میں سکول شوز اور سکول یونیفارم تقسیم کر دیے گئے۔
امید ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈونرز اور ٹیم کا شکریہ جن کی بدولت یہ پروجیکٹ مکمل کیا گیا۔
انشاءاللہ اگلے مرحلے میں یونین کونسل پھلکوٹ کے باقی سکولوں میں بھی یہ پراجیکٹ لگایا جائے گا
امید ویلفیئر فاؤنڈیشن پھلکوٹ ایبٹ

الحمدللہ دو دن پہلے امید فاؤنڈیشن پھلکوٹ ایبٹ کو ایک مریض کے لیے آکسیجن مشین کی درخواست آئی جو اللہ تعالٰی کی فضل اور ہم...
15/09/2024

الحمدللہ دو دن پہلے امید فاؤنڈیشن پھلکوٹ ایبٹ کو ایک مریض کے لیے آکسیجن مشین کی درخواست آئی جو اللہ تعالٰی کی فضل اور ہمارے ڈونرز کی بدولت آج اس مریض کے حوالے کر دی گئی ہے۔
منجانب امید ویلفیئر فاؤنڈیشن پھلکوٹ ایبٹ آباد

وی سی جھلگراں جندرباڑی کے ایک انتہائی مجبور و ضرورت مند دیہاڑی دار مزدور کو آکسیجن مشین کی اشد ضرورت ھے۔ مخیر حضرات و دو...
10/09/2024

وی سی جھلگراں جندرباڑی کے ایک انتہائی مجبور و ضرورت مند دیہاڑی دار مزدور کو آکسیجن مشین کی اشد ضرورت ھے۔
مخیر حضرات و دوست احباب ان کو آکسیجن مشین مہیا کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں
ان بھائی کی اکھڑتی سانسوں کو بحال رکھنے میں ہر درد مند اور استطاعت رکھنے والے دوست احباب ضرور مدد کریں ۔
اللہ تعالیٰ ہمیں دوسروں کیلئے آسانیاں تقسیم کرنے والا بنائے آمین ثم آمین۔
الحمدللہ امید ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اس مشن کا بیڑا اٹھایا ہے ہم اپنے مخیر حضرات سے پھر پور تعاون کی درخواست کرتے ہیں کہ ہمشہ کی طرح امید فاؤنڈیشن کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کسی مجبور کی لڑ کھڑاتی سانسوں کی ڈوری کو جوڑنے کا وسیلہ بنیں
اگر کسی بھائی کو ان مریض بھائی سے بات کرنے کی ضرورت محسوس کریں تو ان کے اس نمبر پر خود رابطہ کر سکتے ہیں ۔
رابطہ۔۔ 03369925839
اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین ۔
آپ اپنے عطیات صدقات اور زکوٰۃ کی رقوم امید ویلفیئر فاؤنڈیشن کے درجہ ذیل نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔
اکاؤنٹ نمبر
03090103186699
میزان بینک
ایزی پیسہ نمبر
0321 9595870
امید فاؤنڈیشن پھلکوٹ ایبٹ آباد

آج امید ویلفیئر فاؤنڈیشن کو ایک مزدور کی کال موصول ہوئی کہ گھر میں کھانے کو کچھ نہیں ہے 5 کلو آٹا لے دیں۔الحمد اللہ امید...
15/08/2024

آج امید ویلفیئر فاؤنڈیشن کو ایک مزدور کی کال موصول ہوئی کہ گھر میں کھانے کو کچھ نہیں ہے 5 کلو آٹا لے دیں۔
الحمد اللہ امید ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ایک رضا کار نے فوری طور پر 20 کلو آٹے کا تھیلا اور کچھ دودھ کے پیکٹ ان کے گھر تک پہنچا دیے
اور امید ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈونرز کو بے پناہ دعائیں دی گئی جو ہر وقت دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ہمشہ امید ویلفیئر فاؤنڈیشن کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں

Address

Phalkot
Abbottabad
24100

Telephone

+923135441829

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umeed Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Umeed Welfare Foundation:

Share