MA Digital Hazara

MA Digital Hazara Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MA Digital Hazara, Abbottabad.
(8)

18/08/2026

ہزارہ میں زلزلہ کے شدید جھٹکے
اللہ پاک تمام مسلمانوں کو اپنے حفظ و آمان میں رکھے اور ناگہانی آفت سے بچائے

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا۔وزیراعظم شہبازشریف سے گوگل کے وفد کی ملاقات بھی ہوئی جس م...
18/08/2026

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سے گوگل کے وفد کی ملاقات بھی ہوئی جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان گوگل کے لیے ایک اہم اور خوبصورت نئے سفر کا آغاز ہے اور گوگل کے لیے پاکستان میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
اس موقع پر گوگل کے نائب صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کے خواہاں ہیں، پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
گوگل کے نائب صدر نے اعلان کیا کہ جلد ہی پاکستانی طلبہ کو ایک سال کے لیے گوگل جیمینائی کی مفت سروس بھی فراہم کی جائے گی۔

نورین نیازی کی اڈیالہ جیل میں بھائی عمران خان سے ملاقات ہوگئینورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے 14 منٹ ملاقات ہوئی، نورین ...
18/08/2026

نورین نیازی کی اڈیالہ جیل میں بھائی عمران خان سے ملاقات ہوگئی
نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے 14 منٹ ملاقات ہوئی، نورین نیازی ایک عرصے بعد عمران خان کو دیکھ کر جذباتی ہوگئیں

فیروزوالہ میں 8 سالہ نور فاطمہ سے  درندگی، پھیری والے پر سنگین الزامات                                                  ...
18/08/2026

فیروزوالہ میں 8 سالہ نور فاطمہ سے درندگی، پھیری والے پر سنگین الزامات فیروزوالہ کے نواحی علاقے میں 8 سالہ بچی نور فاطمہ کے ساتھ ( ز ) کے معاملے نے اہلِ علاقہ کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
گلی محلوں میں پھیری لگانے والے بعض افراد کو آپ نے بلند آواز میں یہ کہتے ضرور سنا ہوگا کہ ’’کنگھی سے ٹوٹے بال بیچ دو‘‘۔ اسی طرح کامونکی کا رہائشی وسیم نامی پھیری والا فیروزوالہ کے ایک گاؤں میں موجود تھا، جہاں الزام ہے کہ اس نے 8 سالہ نور فاطمہ کو بہلا پھسلا کر مکئی کی فصل میں لے جانے کی کوشش کی۔
واقعے کے دوران کچھ دیہاتیوں نے وسیم کو نور فاطمہ کے ہمراہ کھیتوں کی جانب جاتے دیکھا اور اس کے پیچھے دوڑ پڑے۔ ملزم کو جب لوگوں کی جانب سے تعاقب کا اندازہ ہوا تو ب چی کو کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
بعدازاں گاؤں کے لوگوں نے ملزم کو پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے، جبکہ مقدمہ ( ز ) کی دفعات کے تحت درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب نور فاطمہ کے لواحقین کا الزام ہے کہ واقعے کو صرف ( ز ) کے مقدمے تک محدود کرنے کے بجائے بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے کھیتوں میں لے جانے اور ملزم کی جانب سے کیے گئے دیگر سنگین دعوؤں کی بھی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ مقدمے میں درست دفعات شامل نہ ہونے سے ان کا کیس متاثر ہو سکتا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ ملزم کی جانب سے بچی کے گردے نکالنے کے حوالے سے کیے گئے دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ بچی کے ساتھ ز کے شواہد کے حوالے سے بھی حتمی بات میڈ_ یکل اور تفتیشی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہوگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔

جب ہم مایوس ہوگئے تھے تب اللہ نے ہمیں انصاف فراہم کیا اللہ کا شکر ہے اب عمران خان کا چیک اپ اور علاج ہو گافیصلے پر ہم بہ...
18/08/2026

جب ہم مایوس ہوگئے تھے تب اللہ نے ہمیں انصاف فراہم کیا
اللہ کا شکر ہے اب عمران خان کا چیک اپ اور علاج ہو گا
فیصلے پر ہم بہت خوش ہیں، ججز کے بھی شکر گزار ہیں
علیمہ خان کا ردعمل

ٹک ٹاکر شمسو بی بی المعروف عائشہ گیلامنہ ق۔ت۔ل کیس میں بڑا انکشاف ۔۔۔۔ پولیس کی اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے ک...
18/08/2026

ٹک ٹاکر شمسو بی بی المعروف عائشہ گیلامنہ ق۔ت۔ل کیس میں بڑا انکشاف ۔۔۔۔ پولیس کی اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عائشہ مبینہ طور پر کاشی نامی ایک نوجوان کی محبت میں بری طرح گرفتار رہی اور انکے قریبی تعلقات رہے ہیں ، عائشہ اس شخص پر اپنی محبتوں کے ساتھ کمائی کا بڑا حصہ بھی خرچ کرتی تھی ۔ ان تعلقات میں پھر دراڑ آئی ۔ عائشہ نے کاشف سے دوری اختیار کر لی مگر اس پر خرچ کردہ لاکھوں روپے کی واپسی کا مطالبہ بھی شروع کردیا ، اطلاعات کے مطابق کاشف اس بات پر عائشہ کو کئی بار د۔ھمکیاں بھی دے چکا تھا مگر عائشہ نے ان د۔ھمکیوں کا ذکر کسی سے نہیں کیا ۔ وقوعہ کے وقت عائشہ کاشف کی کال آنے کے بعد بہن اور بھائی کو ساتھ لے کر گھر سے نکلی کیونکہ غالبا کاشف نے اسے پیسوں کی واپسی کے بہانے گھر سے بلایا ۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی بائیک سے شو۔ٹرز نے عائشہ کی گاڑی پرفا۔ئیرنگ کردی ، عائشہ کو گردن میں گو۔لی لگی جسکے بعد اسکی گاڑی بے قابو ہو کر ایک ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں خود عائشہ اور اسکا بھائی بھی زخمی ہو گئے ۔ عائشہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی ۔۔۔ پولیس اس کیس میں عائشہ کے بھائی اور بہن کے بیانات اور مدعی مقدمہ والد کی درخواست پر کارروائی میں مصروف ہے
راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیم نے تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا جو نامزد مفرور ملزمان سے رابطے میں تھے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق مشکوک افراد کو ٹیکسلا، اٹک اور کے پی علاقوں سے تحویل میں لیا گیا، مشکوک افراد نامزد ملزمان کاشی، کوثر اور جاوید کے قریبی عزیز ہیں، زیر حراست افراد نامزد ملزمان سے رابطہ میں تھے

والدین ایسے ہونے چاہیے جو زندگی جینا اور جینا سکھانا جانتے ہوں۔ دعا زہرہ کاظمی کے والدین داد کے مستحق ہیں۔ کیوں؟ ملاحظہ ...
18/08/2026

والدین ایسے ہونے چاہیے جو زندگی جینا اور جینا سکھانا جانتے ہوں۔ دعا زہرہ کاظمی کے والدین داد کے مستحق ہیں۔ کیوں؟ ملاحظہ کیجیے۔۔۔

کراچی کی رہائشی دعا زہرہ کاظمی 16 اپریل 2022 کو اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئی تھیں اور چند دن بعد معلوم ہوا تھا کہ انہوں نے اوکاڑہ پنجاب میں ظہیر احمد نامی لڑکے سے شادی کر لی ہے۔ یہ کیس ملک بھر میں سرخیوں کا موضوع بنا اور مہینوں تک خبروں پر چھایا رہا۔۔۔

16 اپریل 2022 کو دعا کے والدین نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ الفلاح ٹاؤن سے لاپتہ ہو گئی ہیں جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیا اور آئی جی سندھ نے بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ 21 اپریل 2022 کو ایک پولیس افسر کی جانب سے لیک ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کوئی لڑکی دعا کے گھر کے قریب گاڑی میں داخل ہو رہی ہے تاہم بعد میں یہ فوٹیج کسی اور لڑکی کی نکلی اور ویڈیو لیک کرنے والے اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔

دس دن بعد دعا کا سراغ لگا۔ وہ اوکاڑہ میں تھیں جہاں ان کی شادی لاہور میں ظہیر احمد سے ہو چکی تھی۔ جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے نکلیں اور دعویٰ کیا کہ ان کی عمر 18 برس ہے جبکہ دوسری طرف والدین کا موقف تھا کہ نادرا کے ریکارڈ کے مطابق وہ نابالغ ہیں اور شادی نہیں کر سکتیں۔

معاملہ سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ دونوں میں زیر سماعت رہا۔ 8 مئی 2022 کو دعا کے والد نے بیٹی کی بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس پر 11 مئی کو عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کیا۔ 19 مئی کو لاہور کے ایک جوڈیشل مجسٹریٹ نے دعا کی عمر معلوم کرنے کے لیے طبی معائنے کی پولیس کی درخواست اس بنیاد پر مسترد کر دی کہ متعلقہ شخص کی رضامندی کے بغیر ایسا معائنہ ممکن نہیں جبکہ 24 مئی کو عدالت عظمیٰ نے سیکرٹری داخلہ کو 30 مئی تک دعا کو تلاش کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔

عمر کا معاملہ خاصا متنازع رہا۔ 4 جولائی 2022 کو کیے گئے طبی معائنے میں دعا کی عمر 14 سے 15 سال کے درمیان بتائی گئی جبکہ اس سے پہلے کیے گئے ایک ٹیسٹ میں یہ عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ظاہر ہوئی تھی۔ بالآخر سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا کہ یہ معاملہ اغوا کے زمرے میں نہیں آتا اور دعا زہرا کو اپنی مرضی کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہے تاہم بعد میں دعا اپنے والدین کے حوالے کر دی گئی۔

اس دوران گمشدگی کے ابتدائی دنوں میں دعا کی تلاش کے دوران خاندان کو تاوان کی جھوٹی کالز بھی موصول ہوئیں جن کی تحقیقات کے بعد پولیس نے چند افراد کو حراست میں لیا جنہوں نے یہ کالیں محض شرارتاً کی تھیں۔ بعد میں دعا نے ایک یوٹیوبر کو دیے گئے پہلے تفصیلی انٹرویو میں اپنے والدین سے معافی مانگتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک اجنبی ٹیکسی ڈرائیور کی مدد سے کراچی سے لاہور پہنچی تھیں اور کرایہ ظہیر احمد نے ادا کیا تھا۔

اس کیس کے برسوں بعد دعا زہرا میڈیا میں دوبارہ نظر آنا شروع ہوئیں۔ فروری 2025 میں انہوں نے اے آر وائی سے وابستہ ایک شو میں شرکت کی۔ اب ان کے والد مہدی علی کاظمی نے کاظمی فیملی کے نام سے ایک یوٹیوب چینل شروع کیا ہے۔ اس چینل پر یہ خاندان اپنے روزمرہ کے لمحات، سیر و تفریح اور دعا زہرا اور ان کی بہنوں سے متعلق اپڈیٹس کی ویڈیوز بناتے ہیں جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ خاندان اب دعا کے ساتھ ایک مثبت اور خاندانی ماحول میں دوبارہ جڑ چکا ہے۔۔۔

سوچیں کہ جو والدین اس قدر بڑے سماجی ہیجان، عدالتی جنگ اور میڈیا کی بے رحم توجہ کے بعد بھی اپنے بچے کو شرمندگی یا مستقل خاموشی کی سزا دینے کی بجائے دوبارہ اپنے ساتھ کھڑا کر کے زندگی کی طرف لے آئیں وہ حقیقی معنوں میں قابل تحسین ہیں۔ ایسے حالات میں عام رجحان یہ ہوتا ہے کہ خاندان مستقل طور پر کنارہ کشی اختیار کر جاتا ہے یا رشتہ صرف رسمی حد تک محدود رہتا ہے لیکن جب باپ خود آگے بڑھ کر بیٹی کو ایک نئے، محفوظ اور خاندانی طور پر ایسے پلیٹ فارم پر ساتھ لے کر آئے تو یہ اس بات کا اعتراف ہے کہ اولاد کی غلطی چاہے وہ کتنی ہی بڑی کیوں نہ رہی ہو اسے ہمیشہ کے لیے خاندان سے کاٹ دینے کا جواز نہیں بنتی۔ وہ خود بتاتے ہیں 'بہت سے لوگ میرے بارے میں برا بھلا کہتے ہیں لیکن مجھے اس بات کی پروا نہیں۔ اگر اپنی بیٹی کو بچانا اور اسے وہ عزت، محبت اور توجہ دینا جس کی وہ واقعی حقدار ہے برا کام ہے تو پھر ٹھیک ہے میں برا انسان کہلانا ہی بہتر سمجھوں گا، بجائے اس کے کہ ہمارے معاشرے کے ان نام نہاد دانشوروں میں شمار ہوں جو اپنی ہی بیٹیوں اور عورتوں کے نام پر غیرت کے نام پر ق ت ل جیسے جرائم کرتے ہیں'

انہوں نے اپنی بیٹی کو دوبارہ سر اٹھانا سکھایا اور اپنی غلطیوں کو بھلا کر نئے سرے سے ایک نئی زندگی شروع کرنے کا موقع دیا۔۔دعا کاظمی کے والدین اور ان کی پوری فیملی کو خوب داد

تحریر ادیب یوسفزئی

سرگودھا میں غیرت کے نام پر دو لرزہ خیز واقعات، بہن اور 17 سالہ منگیتر ق تلسرگودھا: ضلع سرگودھا میں غیرت کے نام پر قت ل ک...
18/08/2026

سرگودھا میں غیرت کے نام پر دو لرزہ خیز واقعات، بہن اور 17 سالہ منگیتر ق تل
سرگودھا: ضلع سرگودھا میں غیرت کے نام پر قت ل کے دو افسوسناک واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں ایک نوجوان لڑکی کو اس کے بھائی جبکہ دوسری 17 سالہ لڑکی کو اس کے منگیتر اور اہلِ خانہ نے ق تل کر دیا۔
پولیس کے مطابق چک نمبر 15 شمالی میں آفاق احمد نے اپنی بہن سونیا بی بی پر فا ئر نگ کردی۔ گولیاں لگنے سے سونیا شدید زخمی ہوئی اور ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنی بہن پر غیر محرم افراد سے تعلقات کا الزام عائد کرتا تھا۔ واقعے کے بعد ملزم ساتھی سمیت فرار ہوگیا۔

دوسرے واقعے میں کوٹ مومن کے چک 65 جنوبی میں 17 سالہ قرۃ العین کو نہر میں غوطے دے کر قت ل کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو قت ل کرنے کے بعد خاموشی سے مقامی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔
پولیس نے مقتولہ کے منگیتر حماد توحید کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے میں دیگر افراد کے کردار کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق قت ل کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں اور مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
دو واقعات، دو معصوم جانیں اور کئی سوالات… آخر کب تک شک، غیرت اور خاندانی تنازعات انسانی جانوں کی قیمت بنتے رہیں گے؟

میڈم آپ چپ کر جائیں! ورنہ میرے ہاتھوں ضائع ہو جائیں گیرہنماء پی ٹی آئی مشعال یوسفزئی کی سینیٹ اجلاس میں انوشے رحمان کو د...
18/08/2026

میڈم آپ چپ کر جائیں! ورنہ میرے ہاتھوں ضائع ہو جائیں گی
رہنماء پی ٹی آئی مشعال یوسفزئی کی سینیٹ اجلاس میں انوشے رحمان کو دھمکی

27ستمبر کو اگر پی ٹی آئی پرتشدد مظاہرے کرے گی تو اس کا ری ایکشن بھی ویسا ہی ہوگابانی سے ملاقات کا فیصلہ صرف حکومت کا نہی...
18/08/2026

27ستمبر کو اگر پی ٹی آئی پرتشدد مظاہرے کرے گی تو اس کا ری ایکشن بھی ویسا ہی ہوگا
بانی سے ملاقات کا فیصلہ صرف حکومت کا نہیں بلکہ ہائبرڈ نظام کا اجتماعی ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

Address

Abbottabad
22020

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MA Digital Hazara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share