Minhaj Youth Leauge Pattan kalan

Directions

Minhaj Youth Leauge Pattan kalan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Minhaj Youth Leauge Pattan kalan, Youth Organization, Abbottabad.

25/09/2026

اہلیان پٹن کلاں کے لیے خوشخبری

پٹن کلاں کی سرزمین پر تشریف لا رہے ہیں دورِ حاضر کے عظیم علمی و فکری رہنما،
جگر گوشۂ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صاحب
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل

📅 تاریخ: 18 اکتوبر، بروز اتوار

یہ دورہ محض ایک ملاقات نہیں بلکہ مصطفوی فکر، علم، تربیت اور دعوتِ دین کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچانے کی ایک اہم کڑی ہے۔

پٹن کلاں کے اہلِ علم، وابستگانِ منہاج القرآن، نوجوانان اور تمام عاشقان مصطفیٰ ﷺ سے بھرپور شرکت کی خصوصی گزارش ہے۔

آئیے! علم و محبت، فکر و عمل اور مصطفوی ﷺ معاشرے کی تشکیل کے اس سفر میں اپنا حصے کی شمع روشن کریں۔






ٰﷺ


پیغامِ عشقِ مصطفیٰ ﷺ و اتحادِ امت کانفرنسمحبتِ مصطفیٰ ﷺ صرف جذبات کا نام نہیں، بلکہ فکر کی اصلاح، کردار کی تعمیر، معاشرے...
12/09/2026

پیغامِ عشقِ مصطفیٰ ﷺ و اتحادِ امت کانفرنس

محبتِ مصطفیٰ ﷺ صرف جذبات کا نام نہیں، بلکہ فکر کی اصلاح، کردار کی تعمیر، معاشرے کی تطہیر اور امت کی وحدت کا پیغام ہے۔

پٹن کلاں کی سرزمین پر منعقد ہونے والی یہ کانفرنس اسی عہد کی تجدید ہے کہ ہم اتحادِ امت کے فروغ، اصلاحِ احوالِ امت اور مصطفوی معاشرے کے قیام کے لیے اپنی فکری، اخلاقی اور عملی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

آئیے! عشقِ مصطفیٰ ﷺ کو اپنی زندگی کا مرکز بنائیں اور مصطفوی معاشرے کے قیام کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔

18 اکتوبر 2026ء | جباں، پٹن کلاں، ایبٹ آباد

ٰﷺ





ٰﷺ

اہلیانِ پٹن کلاں کے لیے ایک عظیم، تاریخی اور خوش آئند خبر! پٹن کلاں تیار ہو جائے۔۔۔!علم، فکر، محبت اور تربیت کے ایک عظیم...
11/09/2026

اہلیانِ پٹن کلاں کے لیے ایک عظیم، تاریخی اور خوش آئند خبر!
پٹن کلاں تیار ہو جائے۔۔۔!
علم، فکر، محبت اور تربیت کے ایک عظیم پیغام کے ساتھ ہمارے درمیان تشریف لا رہے ہیں
دورِ حاضر کے ممتاز علمی و فکری رہنما
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صاحب
18 اکتوبر 2026
بروز اتوار
یہ صرف ایک دورہ نہیں بلکہ اہلیانِ پٹن کلاں کے لیے ایک یادگار اور تاریخی موقع ہے، جہاں علم و فکر، عشقِ مصطفیٰ ﷺ، تربیتِ نوجوانان اور دعوتِ دین کے عظیم پیغام کو عام کرنے کا خوبصورت سفر آگے بڑھے گا۔
پٹن کلاں کے نوجوانوں کے لیے پیغام
علم سے جڑیں
عشقِ رسول ﷺ کو اپنے دلوں میں بسائیں
اعلیٰ کردار اور مصطفوی ﷺ فکر کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں
تمام اہلیانِ پٹن کلاں، علماء کرام، وابستگانِ منہاج القرآن، نوجوانان اور عاشقانِ رسول ﷺ سے پُرخلوص گزارش ہے کہ اس عظیم اور بابرکت موقع پر بھرپور شرکت فرما کر اس یادگار لمحے کا حصہ بنیں۔
آئیے!
علم کی روشنی پھیلائیں،
محبتِ مصطفیٰ ﷺ کو عام کریں،
فکر و عمل کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں،
اور ایک بہترین مصطفوی ﷺ معاشرے کی تشکیل کے عظیم سفر میں اپنا کردار ادا کریں۔
18 اکتوبر۔۔۔ پٹن کلاں کے لیے ایک یادگار دن!
آپ کی بھرپور شرکت اس عظیم موقع کو مزید یادگار بنائے گی!







ٰﷺ
ٰﷺ



05/09/2026
جامعہ اسلامیہ منہاجُ القرآن سے فارغ التحصیل حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کے عظیم شاگردوں کو سرزم...
22/08/2026

جامعہ اسلامیہ منہاجُ القرآن سے فارغ التحصیل حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کے عظیم شاگردوں کو سرزمینِ پٹن کلاں پر مختلف اوقات میں منعقد ہونے والی پیغامِ عشقِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنسز میں خطابات کے لیے تشریف لانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

یہ سرزمینِ پٹن کلاں کے لیے باعثِ سعادت ہے کہ عشقِ رسولِ اکرم ﷺ کے فروغ، محبتِ مصطفیٰ ﷺ کے پیغام اور اصلاحِ امت کے لیے منہاجُ القرآن کے جلیل القدر علماء و خطباء یہاں تشریف لاتے رہتے ہیں۔

خوش آمدید! اھلاً و سھلاً مرحبا ! 🌹

ٰﷺ ٰﷺ

*إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ* نہایت رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مفتیِ اعظم، جلیل القدر عالمِ دی...
15/06/2026

*إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ*
نہایت رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مفتیِ اعظم، جلیل القدر عالمِ دین، استاذ العلماء، *مفتی عبد القیوم خان ہزاروی صاحب* وصال فرما گئے ہیں۔
مرحوم *سیدی شیخ الاسلام* کے نہایت دیرینہ رفقاء میں شامل تھے اور گزشتہ چار دہائیوں سے تدریسِ قرآن، افتاء، دعوت و تربیت اور دینی خدمت کے منصبی فرائض نہایت اخلاص، وقار اور علمی بصیرت کے ساتھ سرانجام دے رہے تھے۔ ان کی رحلت علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کی ذات ہزاروں طلبہ، علماء اور وابستگانِ دین کے لیے علم، حکمت، تقویٰ اور اعتدال کا روشن مینار تھی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی تمام دینی، علمی اور دعوتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، درجات بلند فرمائے اور اپنے حبیبِ مکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے صدقے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ پسماندگان، اہلِ خانہ، تلامذہ، رفقاء اور جملہ متعلقین کو صبرِ جمیل، اجرِ عظیم اور یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

جامعہ عرفان القرآن جباں بازار میں تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں کے زیر اہتمام اہم مشاورت اجلاس کا انعقاد !نائب ناظم اعلیٰ ...
01/06/2026

جامعہ عرفان القرآن جباں بازار میں تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں کے زیر اہتمام اہم مشاورت اجلاس کا انعقاد !

نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات ہزارہ زون محترم المقام علامہ جاوید القادری صاحب کی زیر صدارت جامعہ عرفان القرآن میں تنظیمی و تحریکی امور پر نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جسمیں پٹن کلاں و خورد میں ہونے والے تنظیمی کاموں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔اجلاس میں سید ثاقب حسین شاہ صدر تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد ، علامہ سجاول الحق صاحب ناظم نظام المدارس پاکستان ہزارہ زون اور سید خبیب حسین شاہ صاحب پرنسپل کالج آف شریعہ ترناوہ نے خصوصی شرکت کی ۔

صدر تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں ماسٹر حفیظ الرحمن صاحب نے معزز مہمانوں کو پٹن کلاں و خورد میں ہونے والی تنظیمی و تحریکی سرگرمیوں پر بریفننگ پیش کی جس پر معزز مہمانوں نے علاقہ بھر میں ہونے والی تحریکی خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

علاؤہ ازیں اعلی خدمات کے اعتراف میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات ہزارہ زون علامہ جاوید القادری صاحب کی جانب سے تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں وذیلی تنظیمات کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔

منہاج القرآن علماء کونسل ، تحریک منہاج القرآن ، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ( پٹن کلاں) کے قائدین و کارکنان بھی موجود تھے ۔

Address

Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj Youth Leauge Pattan kalan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share