المدینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن بملیال

المدینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن بملیال اپنے عطیات، صدقات،خیرات اور زکوۃ المدینہ ویلفیئر فاؤن?

19/11/2024
عید مبارک 🌹
02/05/2022

عید مبارک 🌹

المدینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام 27 مارچ بروزِ 2022 بروز اتوار سکول گراؤنڈ بملیال میں رمضان سستا بازار کا انعقاد ...
27/03/2022

المدینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام 27 مارچ بروزِ 2022 بروز اتوار سکول گراؤنڈ بملیال میں رمضان سستا بازار کا انعقاد کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں اہلیانِ گاؤں کی بڑی تعداد کے ساتھ،ویلج کونسل نواںشہر جنوبی کے امیدواران اور سردار عمر شیر بہادر نے شرکت کی۔مہمانوں نے المدینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بملیال میں رمضان سستا بازار کا انعقاد عوام الناس کے لیے نہایت مفید قدم ہے۔اس موقع پر تمام امیدوارانِ ویلج کونسل نواںشہر جنوبی نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور یکجہتی کا اظہار فرمایا۔
(اس سلسلے کا اگلا بازار آنے والے اتوار کو سکول گراؤنڈ بملیال میں منعقد ہو گا)

المدینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن بملیال کے زیرِ انتظام رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی کم سے کم قیمت پر فراہمی کے لیے رمضان ...
17/03/2022

المدینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن بملیال کے زیرِ انتظام رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی کم سے کم قیمت پر فراہمی کے لیے رمضان سستا بازار کا منفرد پلان ترتیب دیا گیا ہے، رمضان سستا بازار علاقے کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہو گا کہ جس میں ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے سفید پوش لوگوں اور متوسط طبقے کو اشیائے ضرورت کی بازار سے نہایت مناسب نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
اس سلسلے میں افتتاحی سیشن 27 مارچ بروزِ اتوار،سکول گراؤنڈ بملیال میں ہو رہا ہے،آپ تمام حضرات سے، جو اس پیغام کو پڑھ رہے ہیں،شرکت کی استدعا ہے اور اپنے قرب و جوار کے لوگوں کو بھی مطلع فرمائیں کہ شاید آپ کی وجہ سے کسی کی مدد ہو سکے،
المدینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن بملیال کی ٹیم اپنے تئیں کوششوں میں مصروفِ عمل ہے کہ اس کارِ خیر سے عوام الناس کو ہر ممکن فاہدہ پہنچایا جا سکے،آپ احباب خصوصاً نوجوانوں سے آگے بڑھ کر رضاکارانہ اس خدمت میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔
اللہ کریم رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد کے صدقے سے ہمیں اپنے نیک مقاصد میں کامیاب فرمائے،آمین۔۔

المدینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت کیلیے اپنے تئیں آپ احباب کے تعاون سے کوشش جاری رکھے ہوئے ہے،خدمتِ خلق کے اس مقص...
07/03/2022

المدینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت کیلیے اپنے تئیں آپ احباب کے تعاون سے کوشش جاری رکھے ہوئے ہے،خدمتِ خلق کے اس مقصد کے حصول کے لیے المدینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن سے اپنے زکوٰۃ،صدقات اور عطیات کے ذریعے سے مدد کریں،
ان رضاکارانہ خدمات میں آپ کی جانی امداد کے ساتھ مفید مشوروں سے شمولیت بھی ان شاءاللہ تعالیٰ باعثِ خیر ثابت ہو گی،
میرِ کارواں حافظ بشیر خان صاحب کے سائے میں اللہ کریم ہمیں انسانیت کیلیے اسی جذبے اور شوق کے ساتھ محنت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین،
رابطہ نمبرز/ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبرز:
0315-5352544
0314-5005970

22/02/2022

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔
جیسا کہ آپ سب بھائیوں کو پتہ ہے موسم بہار کی آمد آمد ہے، شجرکاری کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں، اور ہماری تنظیم کے منشور میں بھی شجرکاری مہم شامل ہے، اسی سلسلے میں کل ہمارے انتہائی قابل احترام محترم جناب حافظ بشیر خان صاحب ، محترم جناب گل زیب خان صاحب، عاصم خان، اور بہت سارے تنظیمی بھائیوں نے کل ہری پور کا دورہ کیا اور وہاں سے درخت بھی لائے، میری سب بھائیوں سے گزارش ہے کہ جو بھی اس عظیم اور نیک عمل میں شرکت کرنا چاہتا ہے وہ تنظیم کے زمہ داران سے فوری رابطہ کرے، کیونکہ آج ہم درخت لگائیں گے کل ہماری نسلیں بھی ہمیں دعائیں دیں گی۔ گرمی بھی کم ہو گی۔ اس لیے براہ مہربانی اپنا جانی مالی تعاون کیجیئے ہمارے ساتھ۔۔

Address

Village Bumlial Post Office NawanShehr Abbottabad
Abbottabad
22080

Telephone

+923145005970

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when المدینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن بملیال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to المدینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن بملیال:

Share