29/04/2026
گلیات میں تجارزات کے خلاف انتظامیہ کے اپریشن پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ کیا قانون اور انصاف سب کے لیے برابر ہے کیا اپریشن ہر دفعہ غریب اور مقامی کاروباری حضرات کے خلاف ہی ہوگا ۔فائو سٹار ہوٹل جس نے جنگلات کی زمین پہ قبضہ کیا ہوا ہے کیا اس کے خلاف کسی نے کبھی اپریشن کی کوشش کی ملٹی سٹوری اور بڑی بڑی بلڈنگز جو قانون کو بائی پاس کر کے بنائی گئی ہیں کیا ان کے خلاف کبھی اپریشن کرنے کی کوشش کی گئی جواب بڑا واضح اور کلیئر ہے کہ کبھی نہیں تو پھر صرف مقامی افراد کے خلاف اپریشن کیوں کیا جاتا ہے بے شک اور بلا شعبہ قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے تجاوزات کے خلاف اپریشن ہونا چاہیے لیکن بلا تفریق ۔ بڑے بڑے ہوٹلز اور بلڈنگز کو چھوڑ دیا جائے کچھ چھوٹے غریب دکانداروں اور مقامی افراد کے خلاف فوٹو سیشن کے لیے اپریشن کیا جائے تو یہ بالکل خلاف قانون اور انصاف کے تقاضوں کے برخلاف ہے جی ٹی ایم اس یک طرفہ اپریشن کی پرزور مزاحمت کرتی ہے ۔اور اگر اپریشن کرنا ہے تو پہلے بڑی مچھلیوں پہ ہاتھ ڈالا جائے جی ٹی ایم اور مقامی افراد اس میں اپ کا ساتھ دیں گے ورنہ برائے مہربانی یہ سب فوٹو سیشن کو بند کیا جائے ۔