Umeed E Kohsar Welfare Foundation

Umeed E Kohsar Welfare Foundation Umeed-E-Kohsar Welfare Organization is a charitable organization working primarily toward the welfare of the residents of Bandi and Chamiali.

our aim has been to help the poor and needy, create sponsorship programs for students, and much more.

03/03/2023
More pictures of UKWF relief work for flood victims.
06/09/2022

More pictures of UKWF relief work for flood victims.

06/09/2022

*UKWF flood relief distribution update:*
1. Purchase of goods completed.
2. Relief Packages made.
3. Each package contained 11 items.
4. Flood relief package distribution completed.
5. Packages distributed in Moza Bokha Moza Heer District DG Khan (where UKWF was the first to provide relief) and Pull Ranga near Daajal City district Rajanpur.
6. We reached the flood areas via Tractor (where car access was not possible) and boat (where no roads were available).
7. We made sure that our packages should reach the most deserving flood victims.
8. Base camp selected at Allahabad Jampur.

Each relief package included:
1. Floor 15 kg
2. Sugar 3 kg
3. Rice 4kg
4. Daal Moong 2kg
5. Daal Chana 2kg
6. Matches 2
7. Tea 100g
8. Masala 200g
9. Soap 1
10. Ghee 2kg
11. Salt 1 packet

*Total donation received for flood relief fund*
1. Anonymous - 1 = Rs. 10,000
2. Anonymous - 2 = Rs. 5,000
3. Wasim Ahmed = Rs. 5,000
4. Niaz Ahmed sb = Rs. 20,000
5. Imran Kaleem = Rs. 5,000
6. Aurangzeb sb (Chairman UKWF) = Rs. 5,000
7. Kamran sb= Rs. 25,000
8. Aurangzeb Sb (Secretary) = Rs. 5,000
9. Rashid Ashraf = Rs. 25,000
10. Majid Qureshi = Rs. 25,000
11. Rehan Qureshi = Rs. 25,000
12. Saeed Abbasi sb = Rs. 5,000
13. Gen Secretary UKWF = Rs. 10,000
*Total = Rs. 170,000*

Cost of each package including transportation = Rs. 4,250
Total number of packages for distribution by UKWF = 40

*UKWF - سیلاب زدگان فنڈ* السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ - جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پاکستان (خصوصاً جنوبی پنجاب اور ...
23/08/2022

*UKWF - سیلاب زدگان فنڈ*
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ - جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پاکستان (خصوصاً جنوبی پنجاب اور بلوچستان) اس وقت شدید سیلاب کی زد میں ہے جس سے بہت جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ ہے- اس قومی سانحے پر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنی اپنی استطاعت کے مطابق متاثرین کی امداد کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے-
اگرچہ یہ سانحہ UKWF کے ڈومین سے باہر ہے چونکہ الحمدللہ ہمارا علاقہ اس آفت سے محفوظ ہے، لیکن مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے علاقے اور انٹرسٹ سے بالاتر ہو کر قوم کے لئے سوچنا ہوگا-
اسی سلسلے میں کچھ دوستوں نے جو انفرادی امداد کرنا چاہتے تھے، یہ مشورہ کیا کہ بہتر ہے کے اس کاوش کو کسی درجے میں اجتماعی امداد کی شکل دی جائے- لہذا گروپ کے وہ حضرات جو سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ڈونیشن دینا چاہتے ہیں، اپنی اپنی ڈونیشن جمعہ 26 اگست 2022 تک ہم تک پہنچا دیں-
پروگرام انشاءاللہ:
راشن پیکج (خشک خوراک) - لاگت 4000 سے 5000 روپے
راشن کی خرید بروز ہفتہ 27 اگست 2022
پیکجز کی تقسیم جنوبی پنجاب میں بروز اتوار یا پیر انشاءاللہ کی جائے گی- جسے ہمارے آئل اینڈ گیس انڈسٹری کے احباب کی ایک والنٹئر ٹیم خود سرانجام دے گی-
اللہ ہماری یہ کوشش قبول فرمائیں- آمین
جنرل سیکرٹری امیدِ کوہسار ویلفیئر فاؤنڈیشن

تقریب برائے تقسیم اسکول یونیفارم و شوز  امید کوہسار ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سٹوڈنٹ اسکالر شپ پروگرام کے تحت گائوں با...
06/06/2022

تقریب برائے تقسیم اسکول یونیفارم و شوز

امید کوہسار ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سٹوڈنٹ اسکالر شپ پروگرام کے تحت گائوں بانڈی اور چمیالی کے 4 نواحی اسکولوں کے 100 مستحق طلبہ و طالبات میں اسکول یونیفارم اور شوز تقسیم کیے گئے ۔

اس حوالے سے مورخہ 4 جون 2022 کو گورنمنٹ پرائمری اسکول بانڈی ريالا ، گورنمنٹ پرائمری اسکول چمیالی اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول چمیالی میں اسکول یونیفارم اور شوز کی تقسیم کے لے باقاعدہ تقاریب منعقد کی گئیں۔

ان تقاریب میں ان ہی سکولوں کے ریٹائرڈ اساتذہ کرام کو خصوصی طور پر مدھو کیا گیا تھا جب کہ علاقے کے دیگر معززین اور سوشل ورکر نے بھی بھر پور شرکت کی۔

تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں نے امید کوہسار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس عملی اقدام کو بے حد سراہا اور مستقبل میں ایسے پروگراموں میں ہر ممکن تعاون کا اعاده بھی کیا۔

امیدِ کوہسار ویلفیئر فاؤنڈیشن

School Uniforms and Shoes Distribution Ceremony under the Student Scholarship Program of UKWF:

School uniforms and shoes were distributed among 100 deserving students of 4 schools of Village Bandi and Chamiali. In this regard, distribution events were held on 4th of June, 2022 at Government Primary School Bandi Riala, Government Primary School Chamiali and Government Higher Secondary School Chamiali. Retired teachers of the schools were specially felicitated at these functions while other dignitaries and social workers of the area also participated in full force. All the guests attending the event appreciated the practical initiative of UKWF and reiterated their full support for such future programs.

Details of the Students receiving uniforms and shoes:
1. Government Primary School Bandi Riyal (Total Number = 32)
2. Government Primary School Chamiali (Total Number = 33)
3. Government Higher Secondary School Chamiali (Total Number = 31)
4. Government Girls Primary School (Total Number = 4)
Female = 45, Male = 55 Average cost of the Package per Student = Rs. 2500 to 3000
Total Cost = Rs. 255000

https://ukwf.org.pk/

امید کوہسار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر انتظام  BHU چمیالی میں 26 مئی 2022 کو ایک کامیاب آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔1)کیمپ ...
27/05/2022

امید کوہسار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر انتظام BHU چمیالی میں 26 مئی 2022 کو ایک کامیاب آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔

1)کیمپ کے دوران 350 سے زیادہ مریضوں کامفت معائینہ کیا گیا ۔
2) موقع پر تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئی ۔
3) 108 ضرورت مند مریضوں کو نظر کی چشمے بھی مفت فرہم کیے گئے ۔
4) 12 ضرورت مند مریضوں کو سرجری کے لیے ریفر کیا گیا ۔

اس کیمپ کی کامیابی کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اور تمام تر انتظامات اپنی نگرانی میں مکمل کیے ۔ امید کوہسار ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے جناب شبیر صاھب اور ان کی ساری ٹیم کوکامیاب کیمپ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی جاتی اور شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔

انشاء اللّه اپنے علاقے کے لوگوں کی فلاح وبہبود کا یہ سلسلہ اسی انداز میں جاری رہے گا ۔ اللّه پاک ہم سب کو اس کار خیر کی انجام دہی کی اسی طرح توفیق اور استقامت عطا فرمائیں ۔ امین ۔

امید کوہسار ویلفیئر فاؤنڈیشن ۔
https://ukwf.org.pk/

14/05/2022

آنکھوں کی بنیادی دیکھ بھال کیمپ...

امید کوہسار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر انتظام مورخہ 26 مئی 2022 کو BHU چمیالی میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں آنکھوں کے بنیادی امراض میں مبتلا مریضوں کا چیک اپ کیا جائے گا اور آنکھوں کی مناسب دیکھ بھال کے لیے ضروری ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔ آنکھوں کے پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کو ریفر بھی کیاجائے گاجن کے لیے بعد ازاں سرجری کا مفت انتظام بھی کیا گیا ہے ۔

آٹھ ممبران پر مشتمل میڈیکل ٹیم کی سربراہی آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر عبدل حفیظ شائد ( میڈیکل ڈائریکٹر ، لیپروسی ہسپتال روالپنڈی ) کریں گے جب کہ اس کیمپ کے کوارڈینیٹر انچارج بلائنڈ کنٹرول سینٹر ایوب میڈیکل کمپلیکس جناب شبیر صاحب ہوں گے جن کا تعلق گائوں بانڈی سے ہے۔

تمام اہلہ علاقہ سے گزارش کی جاتی ہے کہ آنکھوں کے مرض میں مبتلا جملہ مریضوں کی اس کیمپ میں شمولیت یقینی بنائیں تا کہ اپنے علاقے میں مستند ڈاکٹروں سے مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکیں ۔

منجانب :
امید کوہسار ویلفیئر فاؤنڈیشن

22/04/2022

Dear All,
The call for donation has been made and we are short of Rs. 180,000 to complete our Eid Package Program. Please note that a detailed survey of 04 schools (Govt. High school Chamiali, Govt. Primary school Chamiali, Govt. Primary school Bandi (Ryala) and Govt. Primary school Bandi (Tand Khetar)) was undertaken and 90 students were identified including orphans and poor both male and female students. On behalf of UKWF, I would like to request everyone to participate in this nobel cause and donate as much as possible in this Holy month of Ramadan. Jazakum ULLAH Khair.
(General Secretary UKWF)

امیدِ کوہسار ویلفیئر فاؤنڈیشن کا پہلا منصوبہ "رمضان کفالت پروگرام" کامیابی سے مکمل ہوا۔رمضان کفالت پروگرام کے پیکجز کی ت...
06/04/2022

امیدِ کوہسار ویلفیئر فاؤنڈیشن کا پہلا منصوبہ "رمضان کفالت پروگرام" کامیابی سے مکمل ہوا۔
رمضان کفالت پروگرام کے پیکجز کی تقسیم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
1. رمضان کفالت پروگرام کے پیکجز کی تقسیم یکم اپریل 2022 بروز جمعہ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کی گئی (الحمد للہ)۔
2. مستحق خاندانوں میں کنبہ کے افراد کے لحاظ سے دو قسم کے پیکجز تقسیم کیے گئے۔ 1 سے 3 ارکان والے خاندان کو چھوٹا پیکج (4,990 روپے) جبکہ 4 اور اس سے اوپر والے خاندان کو بڑا پیکج (9,960 روپے) ملا۔
3. 110 مستحق خاندانوں میں کل 110 پیکجز تقسیم کیے گئے جن میں سے 80 چھوٹے جبکہ 30 بڑے پیکجز تھے۔
4. رمضان کفالت پروگرام کے لیے موصول ہونے والا کل عطیہ = 889,000 روپے-
5. ٹرانسپورٹیشن سمیت پیکجز کی کل لاگت = 725,930 روپے۔
6. باقی ماندہ کیش = 163,070 روپے
7. بانڈی گاؤں کے پیکجز کی تعداد = 65 چھوٹے اور 11 بڑے۔
8. بانڈی ایبٹ آباد پیکجز کی تعداد = 5 چھوٹے اور 6 بڑے۔
9. چمیالی گاؤں کے پیکجز کی تعداد = 5 چھوٹے اور 7 بڑے۔
10. چمیالی ایبٹ آباد پیکجز کی تعداد = 5 چھوٹے اور 6 بڑے۔

امید کوہسار ویلفیئر فاؤنڈیشن (UKWF) کی جانب سے میں مقامی اور بیرون ملک مقیم تمام عطیہ دہندگان (ڈونرز) کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس عظیم مقصد کے لیے تعاون کیا اور رمضان کفالت پروگرام کو کامیاب بنایا- خصوصاً جناب کامران افضل صاحب جنہوں نے ڈونیشن کمپین میں کلیدی کردار ادا کیا۔ میں جناب سہیل عمران (ممبر ایڈوائزری کونسل) کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے سروے فارمز اور رمضان کفالت رپورٹ مرتب کی۔ میں استادِ محترم جناب عبدالکریم صاحب اور تمام ایگزیکٹو کمیٹی ممبران خاص طور پر جناب شکیل صاحب (وائس چیئرمین) اور جناب خالد صاحب (جوائنٹ سیکرٹری) کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے سروے ڈیٹا جمع کرنے میں مدد کی۔ ان کے بعد میں جناب وسیم احمد صاحب (ممبر ایڈوائزری کونسل)، جناب اسد اکبر صاحب، جناب شاکر صاحب، جناب اورنگزیب صاحب (چیئرمین)، جناب انجم ثاقب صاحب (سینئر وائس چیئرمین) اور جناب رحیم صاحب (انفارمیشن سیکرٹری) کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے رمضان پیکجز کی تقسیم کو ممکن بنانے کے لیے انتہائی محنت اور لگن سے کام کیا۔ آخر میں میں جناب نثار احمد (فنانس سیکرٹری) کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے پیکجز کی خریداری اور رمضان پیکجز کی تقسیم بروقت مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا-

یہ بات قابل تعریف ہے کہ UKWF اپنے پہلے یعنی پائلٹ پراجیکٹ 'رمضان کفالت پروگرام' کو UKWF کے معرضِ وجود میں آنے کے 6 ماہ سے بھی پہلے پایہِ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب رہا ہے حالانکہ ہم ابھی رجسٹریشن کے عمل میں ہیں-

امیدِ کوہسار ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی بچی کھچی ڈونیشن کی رقم کو عید پروگرام کے لیے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس میں بانڈی اور چمیالی کے ضرورت مند لوگوں میں عید پیکجز تقسیم کیے جائیں گے- اس پروگرام کی تفصیلات رمضان کے وسط میں فراہم کی جائیں گی (ان شاء اللہ)۔

ہمیں پوری امید ہے کہ مزید مخیر حضرات (ڈونرز) آگے آئیں گے اور عید پروگرام میں اپنا حصہ ڈالیں گے جنہیں رمضان کفالت پروگرام میں حصہ لینے کا موقع نہیں ملا۔

میں اس رپورٹ کا اختتام قرآنِ مجید کی اس آیت سے کروں گا

آیت نمبر 274: سورة البقرة

اَلَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَہُمۡ بِالَّیۡلِ وَ النَّہَارِ سِرًّا وَّ عَلَانِیَۃً فَلَہُمۡ اَجۡرُہُمۡ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ۚ وَ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ -

جو لوگ اپنے مالوں کو رات دن چُھپے کُھلے خرچ کرتے ہیں ان کے لئے ان کے رب تعالٰی کے پاس اجر ہے اور نہ انہیں خوف ہے اور نہ غمگینی ۔

جنرل سیکرٹری امیدِ کوہسار ویلفیئر فاؤنڈیشن

UMEED-E-KOHSAR WELFARE FOUNDATION's first project "Ramzan Kafalat Program" completed successfully.Details of Ramzan Kafa...
06/04/2022

UMEED-E-KOHSAR WELFARE FOUNDATION's first project "Ramzan Kafalat Program" completed successfully.
Details of Ramzan Kafalat Program Package Distribution are listed hereafter:
1. Ramzan Package distribution was successfully completed on Friday the 1st of April 2022 (Alhamdu LILLAH).
2. Two types of packages were distribured depending upon the size of the deserving families. Family with 1 to 3 members received Small package (Rs. 4,990 each) whereas family with 4 and above received the Large package (Rs. 9,960 each).
3. A total of 110 packages were distributed among 110 deserving families out of which 80 were small whereas 30 were large packages.
4. Total donation received for Ramzan Kafalat Program = Rs. 889,000.
5. Total cost of packages including transportation = Rs. 725,930.
6. Remaining cash in hand = Rs. 163,070.
7. Total Bandi Village packages distributed = 65 small and 11 large.
8. Total Bandi Abbottabad packages distributed = 5 small and 6 large.
9. Total Chamiali village packages distributed = 5 small and 7 large.
10. Total Chamiali Abbottabad packages distributed = 5 small and 6 large.

On behalf of UMEED-E-KOHSAR WELFARE FOUNDATION (UKWF), I thank all the donors local and overseas who have contributed for this nobel cause and made Ramzan Kafalat program a success.
Special thanks to Mr. Kamran Afzal for his initiative in Donation compaign. I would like to thank Mr. Sohail Imran (Member Advisory Council) for compiling the necessary survey forms and Ramzan Kafalat report. I would also like to thank Mr. Abdul Karim and all Executive Committee members especially Mr. Shakeel (Vice Chairman) and Mr. Khalid (Joint secretary) who helped in collection of the survey data. Finally I would like to thank Mr. Wasim Ahmed (Advisory member), Mr. Asad Akbar, Mr. Shakir, Mr. Aurangzeb (Chairman), Mr. Anjum Saqib (Sr. V. Chairman) and Mr. Rahim (Info Sect.) for their devotion and hard work to make Ramzan Package distribution possible. Last but not the least I would like to thank Mr. Nisar Ahmed (Finance Sect.) for purchase of packages and for his efforts to complete the Ramzan Package Distribution on time.

It must be appreciated that UKWF has been able to complete it's pilot project 'Ramzan Kafalat Program' within 6 months of its foundation even though we are still under process of registration.

UKWF Executive Committee is planning to utilize the spare donation money for Eid Program in which Eid packages shall be distributed amongst needy people of Bandi and Chamiali details of which shall be provided in Mid of Ramadan (in Sha Allah) . We sincerely hope that more Donors will come forward and contribute in Eid Program who did not get a chance to take part in Ramzan Kafalat Program.

I would like to end this report with the following verse of the Holy Quran:

Surat Baqarah Ayat No. 274:

اَلَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَہُمۡ بِالَّیۡلِ وَ النَّہَارِ سِرًّا وَّ عَلَانِیَۃً فَلَہُمۡ اَجۡرُہُمۡ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ۚ وَ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ-

Those who spend their wealth [in Allah 's way] by night and by day, secretly and publicly - they will have their reward with their Lord. And no fear will there be concerning them, nor will they grieve.

General Secretary UMEED-E-KOHSAR WELFARE FOUNDATION.

Address

Village And Post Office Bandi Chamiali Tehsil And District Abbottabad
Abbottabad
22010

Telephone

+923459561109

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umeed E Kohsar Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Umeed E Kohsar Welfare Foundation:

Share