05/10/2025
✨
استاد چراغِ راہ بھی، راہنما بھی ہے
زباں میں نور، دل میں وفا بھی ہے
جو علم بانٹتا ہے روشنی کی صورت
وہی دراصل زندگی کی ادا بھی ہے
✨
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آج کا دن ان عظیم ہستیوں کے نام ہے جن کی تربیت، شفقت، علم اور اخلاص نے ہمیں جہالت کی تاریکیوں سے نکال کر روشنی کے میناروں تک پہنچایا۔
آج یومِ اساتذہ کے موقع پر دل گواہی دیتا ہے کہ اگر دنیا میں کسی کے قدموں میں جنت ہے، تو وہ ماں کے ہیں،
اور اگر کسی کے دل میں جنت کے دروازے کھلتے ہیں، تو وہ استاد کے احترام سے کھلتے ہیں۔
میرے وہ اساتذہ کرام، جو اس صدی کی عظیم شخصیات تھے —
ربِ کائنات نے جنہیں علم، تقویٰ، بصیرت اور روحانیت کے بلند و بالا درجات سے نوازا —
ان کے وجودِ مسعود کی برکتیں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے عالمِ اسلام میں محسوس کی جا رہی تھیں۔
ان کی موجودگی میں فتنے اپنے بلوں میں چھپے رہتے تھے،
اور جب وہ چلے گئے تو علم و عمل کے مینار جیسے خاموش ہوگئے۔
میری مراد ہیں:
امام المحدثین، شیخ المشائخ حضرت مولانا سلیم اللہ خان نور اللہ مرقدہ
اور ان کے برگزیدہ فرزند،
شہیدِ اسلام حضرت مولانا ڈاکٹر عادل خان شہید رحمہ اللہ علیہ
جن کی جرات، قائدانہ بصیرت، اور دینی غیرت کو آج ہم خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
اسی قافلۂ علم و فضل میں وہ عظیم اساتذہ کرام بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں علم و دین کے فروغ کے لیے وقف کر دیں:
🌿 حضرت مولانا عبید اللہ خالد صاحب (نائب صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان، جامعہ فاروقیہ کراچی)
🌿 حضرت شیخ الحدیث مولانا یوسف افشانی صاحب
🌿 حضرت مولانا منظور مینگل صاحب
🌿 حضرت مولانا مفتی بابا شاہ منصور صاحب
🌿 حضرت مولانا نور البشر صاحب
🌿 حضرت مولانا انور صاحب
🌿 حضرت مولانا عبدالرزاق صاحب
🌿 حضرت مولانا ولی خان مظفر صاحب
🌿 حضرت مولانا عظیم صاحب
🌿 حضرت مولانا اسد اللہ صاحب
🌿 شہید المدارس حضرت مولانا عنایت اللہ خان صاحب
🌿 شہید حضرت مولانا حمید الرحمن صاحب
🌿 حضرت مولانا عنایت اللہ انور صاحب
🌿 حضرت قاری احمد صاحب
🌿 حضرت مولانا نصر اللہ خان صادق آبادی صاحب
🌿 قاری ظفر اللہ صاحب
🌿 ڈاکٹر منیر صاحب
🌿 ڈاکٹر ناصر امین صاحب
اور وہ تمام اساتذۂ کرام، معلمین، حفظ و ناظرہ کے اساتذہ، اور سکولوں کے محنتی معلمین —
جنہوں نے اپنی زندگیاں علم کی روشنی عام کرنے میں وقف کر دیں۔
آج ہم ان سب کو یاد کرتے ہیں،
جنہوں نے ہمارے دلوں کو نورِ ایمان سے منور کیا،
ہمیں انسان بنایا، ہمیں سوچنے کا سلیقہ دیا،
اور ہمیں اللہ و رسول ﷺ سے جوڑا۔
💔 جو دنیا سے رخصت ہو گئے، ان کے لیے دعا ہے:
اللّٰہم اغفر لہم وارحمہم، وارفع درجاتہم فی علّیین،
اور جو باحیات ہیں،
اللہ تعالیٰ ان کی عمروں، علم، عزت اور فیضان میں بے پناہ برکت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
🌷
استاد کا ادب ترقی کا سبب ہے۔
استاد کی عظمت کو کل بھی سلام تھا، آج بھی ہے،
اور ہمیشہ رہے گا۔
اسکندرِ اعظم کا قول ہے:
> "میرا باپ مجھے آسمان سے زمین پر لایا،
مگر میرے استاد نے مجھے زمین سے آسمان پر پہنچا دیا!"
🌟
استاد بادشاہ نہیں ہوتا،
مگر بادشاہ بنا دیتا ہے!
اور یہی وہ فیضانِ علم ہے جو صدیوں بعد بھی روشنی بکھیرتا رہتا ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمارے اساتذہ کے درجات بلند فرمائے،
اور ان کے قائم کردہ اداروں کو تا قیامت علم و ایمان کے چراغ بنائے رکھے۔
آمین یا رب العالمین 🌹
دعا گو وجو
حبیب الرحمن
مسؤل وفاق المدارس العربیہ پاکستان ایبٹ آباد
ومعاون ناظم وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے پی کے برائے ھزارہ ڈویژن
شیخ الحدیث ومہتمم جامعہ صدیقیہ ایبٹ آباد