Alampur Gondlan Welfare Soceity

Alampur Gondlan Welfare Soceity Alampur Gondalan welfare er en forsikring som gir økonomisk støtte til etterlatte ved dødsfall.

Den sikrer en engangsutbetaling som kan brukes til å dekke begravelsesutgifter.

07/06/2026
عالم پور گوندلاں ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ممبران کے اعزاز میں شاندار سالانہ ڈنرعالم پور گوندلاں ویلفیئر سوسائٹی نے اپن...
01/06/2026

عالم پور گوندلاں ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ممبران کے اعزاز میں شاندار سالانہ ڈنر

عالم پور گوندلاں ویلفیئر سوسائٹی نے اپنی خوبصورت روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج بروز اتوار، 31 مئی کو اپنے معزز ممبران اور ان کے اہلِ خانہ کے اعزاز میں ایک شاندار اور پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس یادگار تقریب میں بچوں، نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین سمیت ہر عمر کے افراد نے بھرپور شرکت کی اور باہمی محبت، بھائی چارے اور یکجہتی کی ایک دلکش مثال قائم کی۔

تقریب میں بچوں کی تفریح کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جنہوں نے ننھے شرکاء کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ مختلف سرگرمیوں اور تفریحی پروگراموں سے بچوں نے خوب لطف اٹھایا، جس سے تقریب کا ماحول مزید خوشگوار اور پُررونق ہو گیا۔

اس موقع پر سفارت خانۂ پاکستان کی معزز سفیر، محترمہ سعدیہ الطاف صاحبہ نے خصوصی شرکت کی اور اپنے منفرد اندازِ بیان میں عالم پور گوندلاں ویلفیئر سوسائٹی کی فلاحی خدمات، سماجی سرگرمیوں اور کمیونٹی کے لیے گراں قدر کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سوسائٹی کی قیادت اور ممبران کی باہمی وابستگی کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے اس جذبۂ خدمت کو پوری پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک بہترین مثال قرار دیا۔

سفارت خانے کی نمائندگی کرتے ہوئے ویلفیئر اتاشی صاحب نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے ممبران کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں کیں اور اتنے بڑے اجتماع کو انتہائی منظم اور احسن انداز میں منعقد کرنے پر سوسائٹی کی انتظامیہ اور رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہا۔

بعد ازاں شکیل اختر صاحب نے اپنے خطاب میں منتظمین کی خدمات کو دل کھول کر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بالخصوص سوسائٹی کے صدر جناب مظفر اکرام گوندل صاحب کی انتھک محنت، بے لوث خدمت اور غیر معمولی تنظیمی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے ایسے امور اور خدمات، جو عام ممبران کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں، ان کی مسلسل کاوشوں اور خلوص کے باعث کامیابی سے پایۂ تکمیل تک پہنچتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سوسائٹی خوشی اور غم دونوں مواقع پر اپنے ممبران کے ساتھ جس انداز میں کھڑی ہوتی ہے، وہ اس تنظیم کے حقیقی فلاحی جذبے کا مظہر ہے۔ ان خیالات پر حاضرین نے بھرپور داد و تحسین سے اپنی تائید کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر سید فدا شاہ صاحب نے اجتماعی دعا کروائی، جس میں کمیونٹی کے اتحاد، ترقی، خوشحالی اور باہمی محبت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یوں یہ شاندار تقریب خوشگوار یادوں، باہمی محبت اور اخوت کے خوبصورت پیغام کے ساتھ اپنے اختتام کوپہنچی

31/05/2026

Adresse

Sverdrupsgate 24
Oslo
0551

Telefon

+4798624508

Nettsted

Varslinger

Vær den første som vet og la oss sende deg en e-post når Alampur Gondlan Welfare Soceity legger inn nyheter og kampanjer. Din e-postadresse vil ikke bli brukt til noe annet formål, og du kan når som helst melde deg av.

Kontakt Organisasjonen

Send en melding til Alampur Gondlan Welfare Soceity:

Del