Pakistan Union Norway Oslo

Pakistan Union Norway Oslo Pakistan Union Norway

تعزیتی پیغامپاکستان یونین ناروےناروے کے بادشاہ Kong Harald کے انتقال پر پاکستان یونین ناروے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ...
28/08/2026

تعزیتی پیغام

پاکستان یونین ناروے

ناروے کے بادشاہ Kong Harald کے انتقال پر پاکستان یونین ناروے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

بادشاہ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ تقریباً 35 برس تک ناروے کے تخت پر فائز رہے اور اپنی سادگی، وقار، عوامی وابستگی اور قومی اتحاد کے لیے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

ان کے طویل دورِ حکومت میں ناروے نے کئی اہم اور مشکل مراحل دیکھے، تاہم بادشاہ Kong Harald نے ہمیشہ قوم کو متحد رکھنے، عوام میں امید پیدا کرنے اور مشکل وقت میں حوصلہ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ بالخصوص 2011 کے المناک واقعات کے بعد ان کا قوم کے نام پیغام آج بھی ناروے کی تاریخ کے یادگار لمحات میں شمار ہوتا ہے۔

پاکستان یونین ناروے بادشاہ Kong Harald کی قومی خدمات، انسان دوستی اور ناروے کے عوام کے لیے ان کی طویل وابستگی کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

پاکستانی کمیونٹی، ناروے کے شاہی خاندان اور ناروے کی تمام عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

پاکستان یونین ناروے کی جانب سے انفارمیشن سیکرٹری مہر ملک پرویز نے میموریل میں شرکت کی

Pakistan Union Norge

Kondolanse ved Hans Majestet Kong Harald Vs bortgang

Pakistan Union Norge uttrykker med dyp sorg og vemod sin medfølelse ved Hans Majestet Kong Harald Vs bortgang.

Gjennom nærmere 35 år som Norges konge har Kong Harald V viet sitt liv til tjenesten for sitt land og sitt folk. Han vil bli stående i norsk historie som en konge preget av varme, verdighet, klokskap og et sterkt menneskelig engasjement.

I sin lange regjeringstid har Hans Majestet stått ved det norske folk gjennom både gleder og prøvelser. Med sin rolige og samlende fremtoning har han vært et symbol på kontinuitet, trygghet og nasjonalt fellesskap. Hans evne til å møte mennesker med respekt og omtanke har gjort ham høyt verdsatt langt utover de kongelige institusjoners grenser.

I særdeleshet vil hans ord til det norske folk etter de tragiske hendelsene 22. juli 2011 bli stående som et sterkt uttrykk for medmenneskelighet, håp og samhold. Hans betydning som en samlende skikkelse i det norske samfunnet vil bli dypt savnet.

Pakistan Union Norge vil med stor respekt og takknemlighet minnes Hans Majestet Kong Harald Vs lange og trofaste tjeneste for Kongeriket Norge og det norske folk.

På vegne av det pakistanske samfunnet i Norge sender Pakistan Union Norge sine dypeste kondolanser og sin varmeste medfølelse til Deres Majestet Dronning Sonja, Kongefamilien og hele det norske folk i denne tunge og sorgfulle tiden.

Må Hans Majestet Kong Harald V hvile i fred.

Pakistan Union Norge

Independence Day Pakistan Celebration's by Pakistan Union Norway
18/08/2026

Independence Day Pakistan Celebration's by Pakistan Union Norway

پاکستان یونین ناروے کے زیرِ اہتمام اوسلو میں 8 اگست کو پاکستان کا جشنِ آزادی انتہائی جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منا...
16/08/2026

پاکستان یونین ناروے کے زیرِ اہتمام اوسلو میں 8 اگست کو پاکستان کا جشنِ آزادی انتہائی جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا، جس میں پاکستان اور ناروے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، معزز مہمانوں اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے پاکستانی، نارویجن اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کو ان کی بہترین کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں حسنِ کارکردگی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین **چوہدری قمر اقبال کی جانب سے منعقد کی جانے والی یہ خوبصورت تقریب نہ صرف پاکستان کی آزادی کے جشن کا اظہار تھی بلکہ پاکستان کے **کلچر، ہیریٹیج، فنون، روایات اور ثقافتی سفارت کاری کے فروغ کی جانب بھی ایک قابلِ تحسین قدم ہے۔

ایسی تقریبات دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو اپنی دھرتی، ثقافت اور قومی شناخت سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا مثبت اور خوبصورت تشخص عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰
پاکستانی ثقافت پائندہ باد!

Happy Independence Day Pakistan
14/08/2026

Happy Independence Day Pakistan

13/08/2026
13/08/2026
01/08/2026
قابلِ احترام سفیرِ پاکستان برائے ناروے محترمہ سعدیہ الطاف قاضی کے اعزاز میں پاکستان یونین ناروے کی الوداعی تقریباوسلو: پ...
01/08/2026

قابلِ احترام سفیرِ پاکستان برائے ناروے محترمہ سعدیہ الطاف قاضی کے اعزاز میں پاکستان یونین ناروے کی الوداعی تقریب

اوسلو: پاکستان یونین ناروے کی جانب سے سفیرِ پاکستان برائے ناروے، محترمہ سعدیہ الطاف قاضی کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

محترمہ سفیر کی آمد پر پاکستان یونین ناروے کے عہدیداران اور اراکین نے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر چیئرمین قمر اقبال نے محترمہ سفیر کی گرانقدر سفارتی خدمات کے اعتراف میں انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

پاکستان یونین ناروے کی جانب سے اپنے پیغام میں کہا گیا کہ اوسلو میں پاکستانی سفارت خانے میں آپ کی خدمات ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جائیں گی۔ ناروے میں اپنے پورے سفارتی دور کے دوران آپ نے پاکستانی کمیونٹی اور ناروے کے حکام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔ باہمی افہام و تفہیم کے فروغ، کمیونٹی کی سرگرمیوں کی بھرپور حمایت اور خیرسگالی کو فروغ دینے کے لیے آپ کی کوششوں نے دیرپا اور مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے آپ کی رسائی، پیشہ ورانہ مہارت اور غیرمتزلزل حمایت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ہم ایک بار پھر آپ کی مثالی خدمات پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو آنے والے برسوں میں مزید کامیابیاں، اچھی صحت اور خوشیاں عطا فرمائے۔

اس موقع پر ڈاکٹر سید جمیل طلعت نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم ایک باوقار شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، جنہوں نے اپنے سفارتی دور میں انتہائی وقار، دانشمندی اور اعلیٰ سفارتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان اور ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

اپنے خطاب میں سفیرِ پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی نے کہا کہ وہ بخوبی جانتی ہیں کہ پاکستان یونین ناروے، ناروے میں قائم پاکستانیوں کی قدیم ترین تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک انہیں یاد ہے، انہوں نے پاکستان یونین ناروے کا کوئی بھی اہم پروگرام کبھی مس نہیں کیا۔ ہر تقریب میں انہیں کچھ نیا دیکھنے کو ملا، جو پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کے مثبت تشخص کو دنیا کے سامنے اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے چیئرمین قمر اقبال کی مسلسل محنت، کمیونٹی کے لیے خدمات اور انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مثالی قرار دیا۔

تقریب میں شریک نمایاں شخصیات میں ملک پرویز، منشاء خان، محمد اصغر، وقاص نثار، میاں بشیر، آصف علی، اصغر خان، طاہر محمود (کھاریاں)، خاور نوید، غفور بٹ، ڈاکٹر سید جمیل طلعت، شاہد جمیل، تنویر بیبلی، ندیم رشید، عمران بشیر خان، ناصر راجہ (دینہ)، غلام سرور (پنجن شاہانہ)، عمران خان (لاہور) اور شاہزیب سلیمی شامل تھے۔

پاکستان یونین ناروے کا بورڈ اجلاس، 8 اگست کے سالانہ پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئیاوسلو، ناروے: پاکستان یونین ناروے کے بو...
29/07/2026

پاکستان یونین ناروے کا بورڈ اجلاس، 8 اگست کے سالانہ پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی

اوسلو، ناروے: پاکستان یونین ناروے کے بورڈ ممبران کا اجلاس بدھ، 22 جولائی کو منعقد ہوا، جس میں تنظیم کے سالانہ پروگرام کے انتظامات اور پروگرام کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان یونین ناروے کا سالانہ پروگرام ہفتہ، 8 اگست 2026 کو منعقد ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چوہدری قمر اقبال نے کی، جبکہ نوید خاور، پروفیسر ڈاکٹر بلال، چوہدری اکرم سیکروالی، ملک پرویز، منشا خان، محمد اصغر، عبدالرحمٰن چوہدری، غفور بٹ، طاہر محمود، اصغر خان، میاں بشیر، شاہد جمیل، غلام سرور، شاہد منیر، وقاص نثار، آصف علی چوہدری، وقار عنصر، میر ناصر، اقبال احمد، عمران خان، شاہد حسین اور دلنواز خان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

سالانہ پروگرام Get2Gether، Økernveien 145, 0580 Oslo (Gamle Økern Senter) میں شام 17:00 بجے سے 20:00 بجے تک منعقد ہوگا۔ پروگرام میں شرکت کے لیے داخلہ مفت ہوگا جبکہ مہمانوں کے لیے مفت پارکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

منتظمین کی جانب سے ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تمام افراد کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ مہمانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے بروقت تشریف لائیں تاکہ پروگرام شام 17:00 بجے مقررہ وقت پر شروع کیا جا سکے۔

بورڈ اجلاس کے دوران سالانہ پروگرام کے تمام امور اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انہیں حتمی شکل دی گئی۔ پروگرام میں پاکستان اور ناروے کی اہم سیاسی شخصیات کے علاوہ پاکستان اور ناروے سے تعلق رکھنے والے میڈیا نمائندگان کی شرکت متوقع ہے۔ پروگرام کو مزید خوبصورت اور یادگار بنانے کے لیے میوزیکل بینڈ کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

میزبان اور استقبالیہ کمیٹی تمام مہمانوں کا استقبال کرے گی۔ مدعو مہمانوں کے لیے میزیں مخصوص کی گئی ہیں، جبکہ یہ پروگرام ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تمام افراد کے لیے کھلا ہوگا اور فری انٹری رکھی گئی ہے۔

پاکستان یونین ناروے ایک غیر منافع بخش، غیر فنڈڈ اور غیر سیاسی تنظیم ہے۔ تنظیم پاکستانی ورثے، ثقافت، اتحاد اور دیگر اہم سماجی و ثقافتی اقدار کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔

14 اگست یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک خصوصی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی جائے گی، جبکہ آزادی پاکستان کے رہنماؤں کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس پروقار تقریب کے موقع پر پاکستان اور ناروے دونوں کے قومی ترانے بھی بجائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ، اس سال کے پروگرام کے موقع پر پاکستان یونین ناروے کی جانب سے چار خصوصی "Recognition Awards 2026" بھی دیے جائیں گے۔ یہ اعزازات چار ایسی شخصیات کو پیش کیے جائیں گے جنہوں نے اپنی خدمات اور مثبت کردار کے ذریعے نمایاں اور قابلِ قدر کام کیا ہے۔

پروگرام کے اختتام پر شرکاء کے لیے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اجلاس کے اختتام پر پروگرام کے مقام اور ہال کا باقاعدہ معائنہ بھی کیا گیا تاکہ 8 اگست کو ہونے والے سالانہ پروگرام کے لیے ہال کو بہترین انداز میں سجایا اور تمام انتظامات کو احسن طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

پروگرام کا مقام

Get2Gether
Økernveien 145, 0580 Oslo
Gamle Økern Senter

وقت: شام 17:00 بجے سے 20:00 بجے تک

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:

فون: 92063161، 92062069، 99548128، 91303618
ای میل: [email protected]

رپورٹ: شاہد جمیل
اوسلو، ناروے

05/07/2026

Kjære medlemmer,

Vi gratulerer Norge med en imponerende og velfortjent seier over Brasil. Dagens prestasjon vil bli husket som et flott øyeblikk i norsk fotball.

Vi deler stoltheten og gleder oss over denne sterke laginnsatsen.

Gratulerer – og heia Norge! 🇳🇴

Adresse

Torggata 27
Oslo
0183

Varslinger

Vær den første som vet og la oss sende deg en e-post når Pakistan Union Norway Oslo legger inn nyheter og kampanjer. Din e-postadresse vil ikke bli brukt til noe annet formål, og du kan når som helst melde deg av.

Kontakt Organisasjonen

Send en melding til Pakistan Union Norway Oslo:

Snarveier

Del