Tehreek-e-Kashmir Norway

Tehreek-e-Kashmir Norway Kontaktinformasjon, kart og veibeskrivelse, kontaktskjema, åpningstider, tjenester, stjerner, bilder, videoer og kunngjøringer fra Tehreek-e-Kashmir Norway, Ideell organisasjon, Niels Juels Gate 30, Oslo.

05/02/2026
تحریکِ کشمیر کے زیرِ اہتمام یومِ حقِ خودارادیتِ سیمینارظلمتوں میں جو چراغِ حق جلایا ہم نےمظلوموں کی سسکیوں کو حرفِ دعا ک...
06/01/2026

تحریکِ کشمیر کے زیرِ اہتمام یومِ حقِ خودارادیتِ سیمینار

ظلمتوں میں جو چراغِ حق جلایا ہم نے
مظلوموں کی سسکیوں کو حرفِ دعا کر دیا ,

(✍️انعام 05.01.26 سترومن) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں تحریکِ کشمیر ناروے کے زیرِ اہتمام آج بروز سوموار 5 جنوری 2026 کو یومِ حقِ خودارادیتِ کشمیر کے موقع پر ایک اہم سیمینار منعقد کیا گيا، نقابت کے فرائض تحریک کشمیر کے جنرل سیکرٹری جناب چوہدری حاجی محمد ناصر صاحب نے ادا کیے، اس پروگرام کا آغاز باقاعدہ قران مجید فرقان حمید کی تلاوت سے کیا گیا جسکا شرف امام و خطیب اسلامک کلچرل سنٹر آلنہ جناب استاد محترم چوہدری مولانا مفتى محمد عمران اسجد صاحب کو حاصل ہوا، حضور اقدس کی شان میں نظرانہ عقیدت اوسلو کے مشہور و معروف نعت خواں جناب عبدالمنان صاحب نے پیش کیا، سیمینار کا مقصد جموں و کشمیر کے عوام کے اس بنیادی حق کو اجاگر کرنا ہے جو انہیں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت حاصل ہوا تھا، یہ سیمینار شام 6 بجے مانو گرِيل ریسٹورنٹ سترومن میں منعقد ہوا شرکاء کے لیے عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ،

5 جنوری 1949ء کو اقوامِ متحدہ کے کمیشن برائے بھارت و پاکستان (UNCIP) نے ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو آزاد اور منصفانہ استصوابِ رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا گیا تھا اسی مناسبت سے یہ دن ہر سال دنیا بھر میں یومِ حقِ خودارادیتِ کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے ،

سفارتخانہ پاکستان سے کمیونٹی کونسلر جناب محترم محمد فراز صاحب، پاک ناروے فارم کے جنرل سیکرٹری جناب چوہدری وسیم شہزاد معروف صاحب، مسلم لیگ ناروے کے بانی جناب حاجی خالد نزير بٹ صاحب، تنظیم اسلامی ناروے مرکز المسلمین ہاگن ستواہ مسجد کے سینیئر رہنما جناب سلیم رضا صاحب، مسلم لیگ نون کے صدر جناب شايد تنویر بٹ صاحب ناروے کے سابقہ سینیئر سیاستدان جناب چوہدری عہطر علی صاحب، الخدمت یورپ کے ڈائریکٹر اور تحریک کشمیر کے سینیئر رہنما جناب چوہدری رفاقت علی صاحب، تحریک کشمیر کے سابقہ صدر جناب سید شاہ حسین کاظمی صاحب،
سابقہ سٹی کونسلر ناروے اوسلو جناب چوہدری خالد محمود میتا صاحب, اور ہم سبکے پیارے استاد محترم جناب مولانا حافظ محبوب الرحمن صاحب، تحریک کشمیر کے صدر جناب چوہدری حاجى محمد افضال صاحب نے میڈیا کے نمائندوں نور پاک میڈیا اوسلو کے ایم ڈی جناب عامر لطیف بٹ صاحب اور فوٹوگرافر مرزا عمران صاحب اور جنہوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار فرمایا، باقی تمام شرکاء اور پوری تحریک کشمیر کی انتظامیہ تمام فلاحی تنظیموں اور مہمانوں کا دل کی اتھاہ گرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور فرمایا ہم آپ انکی آمد کے مشکور ہیں، ساتھ ہی تنظیم میں نئے آنے والے کارکنان سے حاجى محمد افضال صاحب نے حلف لیا،جناب راجہ مقبول حسین صاحب، جناب چوہدری محمد الطاف صاحب، جناب جاوید سرور گجر صاحب، اور انعام الحق سیٹھی، باقی موجودہ صدر صاحب نے سابقه صدر سيد شاہ حسین کاظمی صاحب اور محمد فراز صاحب چوہدری رفاقت علی صاحب کو پھول پیش کیے،اس موقع پر کمیونٹی کی کثیر تعداد فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران مذہبی سماجی سیاسی افراد کے علاوہ علماء باقی تمام شرکاء نے شرکت کی, تحریکِ کشمیر ناروے کے رہنماؤں کے مطابق یہ سیمینار کشمیری عوام کی جدوجہد کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی یاد دہانی کے لیے منعقد کیا گيا ہے، آج اسی اثنا اس اجلاس کے دوران ہم یہ بھی اناؤنس کرنا چاہتے ہیں اپنے نئے صدر کے بارے میں،تحریکِ کشمیر ناروے کا مقصد دنیا بھر میں مظلوم اور معصوم مسلمانوں کی آواز کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا ہے، اسی نصب العین کے تحت تحریکِ کشمیر ناروے کا ایک اہم انتظامی اجلاس مورخہ سولہ دسمبر کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوا تھا ،
اسکے دوران تنظیمی انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق صدر جناب محترم سید شاہ حسین کاظمی صاحب , نے جمہوری اقدار کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اپنے انتظامی اختیارات نو منتخب صدر جناب محترم چوہدری حاجی محمد افضل صاحب کے سپرد کر دیے تھے، تحریکِ کشمیر ناروے سابق صدر کی گراں قدر خدمات اخلاص اور اعلیٰ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے انشاءالله، اور ہم سب دعا گوہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اسکا بہترین اجر عطا فرمائے آمين ،

تحریکِ کشمیر ناروے ایک ایسی عالمی تنظیم ہے جو نہ صرف مسئلہ کشمیر بلکہ دنیا بھر میں مظلوم و معصوم و مسلمانوں کے ساتھ باقی تمام انسانیت کے حق میں آواز بلند کرتی رہی ہے، فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ہو یا پاکستان کے خلاف بھارتی حملہ، تحریکِ کشمیر ناروے ہر موقع پر صفِ اول میں کھڑی نظر آئی اور عملی طور پر احتجاج و مزاحمت کا کردار ادا کیا ،

تحریکِ کشمیر ناروے تنظیم اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ نئے صدر کی قیادت میں تحریکِ کشمیر ناروے اخلاص اتحاد باہمی رواداری اور جمہوری اصولوں کے تحت اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، اللہ تعالیٰ نئے صدر جناب چوہدری حاجی محمد افضل صاحب کو اس عظیم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے آمين ،

آخر میں استاد محترم جناب چوہدری مولانا مفتى محمد عمران اسجد صاحب نے اجتماعی دعا فرمائی کشمیر و فلسطین کے لیے اور باقی جہاں بھی ظالموں نے ظلم کی داستانیں مظلوموں پر رقم كى ہیں، اللہ ان تمام ظالموں کو نست و نابود فرمائے اور مظلوموں کی اپنی رحمت سے مدد فرمائے آمین اللہ ان سبکے لیے خیر و رحمت کے فیصلے فرمائے آمین، تحریکِ کشمیر ناروے کی پوری تنظیم اپنے تمام معزز مہمانوں و کارکنان اور حامیوں کا شکریہ ادا کرتی ہے، اور اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ انشاءاللہ ہم سب مل کر مظلوم نہتے انسانوں کشمیریوں اور فلسطینیوں باقی تمام دکھی انسانیت کی آواز بنتے رہیں گے، اللہ کے فضل و کرم سے اور آپ سبکی دعاؤں سے اللہ آپ سبکو جزائے خیر عطا فرمائے آمین ثم آمین

🤲تحریکِ کشمیر ناروے🤲

Tehreek-e-Kashmir Norway arranged a SEMMINAR, Monday on 5th January 2026 to mark The right to self determination day for...
03/01/2026

Tehreek-e-Kashmir Norway arranged a SEMMINAR, Monday on 5th January 2026 to mark The right to self determination day for the people of Jammu & Kashmir.

تحریکِ کشمیر ناروے کے زیرِ اہتمام پُرامن احتجاجی مظاہرہ ( ✍️انعام مورخہ27 اکتوبر 2025 آج بروز سوموار ناروے کے دارالحکومت...
27/10/2025

تحریکِ کشمیر ناروے کے زیرِ اہتمام پُرامن احتجاجی مظاہرہ

( ✍️انعام مورخہ27 اکتوبر 2025 آج بروز سوموار ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں تحریکِ کشمیر ناروے کے زیرِ اہتمام بھارتی سفارتخانے کے باہر یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اظہارِ یکجہتی تقریب کی نقابت کے فرائض سینیئر رہنما تحریکِ کشمیر ناروے جناب چوہدری رفاقت علی صاحب نے انجام دیے۔جبکہ تلاوتِ قرآنِ پاک کی سعادت جناب چوہدری مظہر حسین صاحب نے حاصل کی۔اس موقع پر مختلف مذہبی سیاسی سماجی اور فلاحی تنظیموں کے رہنماؤں کے علاوہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور اوسلو و گردونواح سے کثیر تعداد میں کمیونٹی اراکین نے شرکت کی۔مقررین کے خطابات مقررین میں سینیئر رہنما پاک ناروے فورم جناب چوہدری وسیم شہزاد معروف صاحب تحریکِ کشمیر ناروے کے نائب صدر جناب راجہ مقبول حسین صاحب، مسلم لیگ نون ناروے کے صدر جناب شاہد تنویر بٹ صاحب پیپلز پارٹی ناروے کے جنرل سیکرٹری جناب شاہد اصغر صاحب تحریکِ کشمیر يورپ کے جنرل سیکرٹری حافظ میاں محمد طیب صاحب امتياز احمد صاحب جناب خالد نذير بٹ صاحب اور میڈیا ایڈوائزر تحریکِ کشمیر ناروے انعام الحق سیٹھی شامل تھے۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کا دن ظلم و جبر کی تاریخ کا سیاہ باب ہے جب بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ 78 سال گزر جانے کے باوجود کشمیری عوام کی قربانیاں حوصلہ اور عزم آج بھی آزادی و انصاف کی جدوجہد کی روشن مثال ہیں۔تحریکِ کشمیر ناروے نے ہر فورم پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے اور کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا عزم دہرایا۔مقررین نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر اپنی خاموشی توڑے، کیونکہ آزادی کوئی جرم نہیں بلکہ ایک بنیادی انسانی حق ہے۔اختتامی دعا پروگرام کے اختتام پر صدر تحریکِ کشمیر ناروے جناب سید شاہ حسین كانظمی کشمیری شہداء، مظلوموں اور مجاہدین کے لیے اجتماعی دعا فرمائی۔اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کو جلد آزادی کا سورج دکھائے اور اُنکی قربانیوں کو قبول فرمائے۔تحریکِ کشمیر ناروے نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ ناروے میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی ہمیشہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ رہے گی۔اللہ ربّ العزت کشمیر کے مظلوموں کی مدد فرمائے۔آمین،
( 🤲تحریکِ کشمیر ناروے 🤲 )

)( بسْــــــــــــــــــمِ اﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم )({🤲كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْت-إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْه...
24/10/2025

)( بسْــــــــــــــــــمِ اﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم )(

{🤲كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْت-إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُون🤲}

(✍️انعام 24.10.25 ہاگن ستواہ اوسلو ) اطلاع برائے دعائے فاتحہ انتہائی افسوس کے ساتھ آپ سبکو اطلاع دی جاتی ہے کہ تحریک کشمیر ناروے کے جنرل سیکرٹری چوہدری حاجی محمد ناصر صاحب آف دتيوال کی محترمہ ہمشیرہ مرحومہ اور چوہدری ڈاکٹر ارشد سلطان صاحب و چوہدری راشد سلطان صاحب كى کزن جو حال ہی میں پاکستان میں قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں تھی,انکی دعائے فاتحہ ( 25.10.25 ) بروز ہفتہ شام چار بجے سے چھ بجے تک بمقام اسلامک سینٹر ستونر اوسلو میں منعقد ہوگی,اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین، تمام احباب کرام سے مودبانہ گزارش ہے کہ دعائے فاتحہ میں شرکت فرما کر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا میں شامل ہوں,اللہ آپ سبکو جزائے خیر عطا فرمائے آمین يا رب العالمین،(🤲شریک غم انعام الحق سیٹھی🤲)

23/10/2025

تحریکِ کشمیر ناروے کا پیغام برائے پوری کمیونٹی

(✍️انعام 23.10.25 اوسلو ) درد دل رکھنے والی اپنی کمیونٹی سے درخواست ہے کہ دو تین منٹ کا یہ کلپ ضرور سماعت فرمائیں تمام معزز احباب علمائے کرام و سماجی سیاسی اور فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران اور پوری مسلم کمیونٹی سے مودبانہ گزارش ہے کہ کشمیری مظلوم عوام کے ليے اظہارِ یکجہتی کی آواز کو بلند کرنے والوں کا ساتھ ضرور دیا کریں اللہ آپکو جزائے خیر عطا فرمائے آمین ,

(( 📅 تاریخ پیر 27 اکتوبر ))
)( 🕒-وقت دوپہر پونے تین بجے (14:45) سے ساڑھے تین بجے (15:30) تک

تحریکِ کشمیر ناروے کی پوری تنظیم اور پیارے بھائی جناب عمران مرزا صاحب کی جانب سے کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُرامن مظاہرہ منعقد کیا جا رہا ہے،تمام احباب سے گزارش ہے کہ خود بھی اس مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں،اپنے دوستوں عزیزوں جاننے والوں اور ملنے والوں تک اس پیغام کو پہنچائیں،زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں،دعا ہے کہ اللہ ربّ العزت کشمیر کے مظلوموں کی مدد فرمائےآمين، اللہ رب العالمین آپ سبکا آنا اپنی بارگاہ الہی میں قبول و منظور فرمائے آمین
🤲تحریک کشمیر ناروے🤲

Free Kashmir Protest on Kashmir black day  (Olso Norway)
19/10/2025

Free Kashmir Protest on Kashmir black day (Olso Norway)

🇵🇸 اوسلو میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کا پرامن مظاہرہ(✍️انعام اوسلو آج 7 اکتوبر 2025 کو اوسلو پارلیمنٹ کے باہر فلسطین کمی...
07/10/2025

🇵🇸 اوسلو میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کا پرامن مظاہرہ

(✍️انعام اوسلو آج 7 اکتوبر 2025 کو اوسلو پارلیمنٹ کے باہر فلسطین کمیٹی ناروے کی جانب سے ایک پرامن مظاہرہ منعقد کیا گیا۔جس میں تحریکِ کشمیر ناروے نے بھی تعاون کیا۔اس مظاہرے میں مذہبی۔سیاسی۔سماجی۔و فلاحی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ خواتین و بچے اور مرد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ شرکاء نے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور انکے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کی۔فلسطینی شہداء کے نام اور عمریں پکار کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، اور انکی بلندیٔ درجات کے لیے دعائے خیر کی گئی۔جن معصوموں مظلوموں کو اسرائیل کی گھٹیا فوج نے بھلا کسی وجہ شہید کیا اللہ ان تمام شہداء کی شہادتوں کو اپنی بارگاہ الہی میں قبول و منظور فرمائے آمین اللہ ان سبکے درجات کو بلند فرمائے آمین.اور اس گھٹیا بھیڑیے اسرائیل کو اللہ نیست و نابود فرمائے اور اسکو صفائیے ہستی سے مٹا دےاور جو باقی کے تمام شیطان اسکے ساتھ مل کر شیطانی کر رہے ہیں اللہ ان سبکو بھی اس اسرائیل کے ساتھ نیست و نابود فرمائے آمين۔تمام شرکاء نے ناروے کی گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تمام ٹریڈ کہ معاملات جو ہیں وہ بند کیے جائیں اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے گئے۔آخر میں فلسطین کمیٹی ناروے نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطین کی آزادی تک یہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی انشاءاللہ آمين

تحریر کردہ رپورٹ میرے قلم سے۔
انعام الحق سیٹھی آف لالہ موسی

( فلسطین کمیٹی و مشترکہ تعاون تحریکِ کشمیر ناروے ناروے🇸🇩🤲🇳🇴 )

Alsalam alikom kjære søsken i Islam. Husk dette viktige Demo imorgen som markerer 2 år med folkemord mot våre søsken på ...
06/10/2025

Alsalam alikom kjære søsken i Islam. Husk dette viktige Demo imorgen som markerer 2 år med folkemord mot våre søsken på Gaza. Del videre i deres kanaler også 🤲

Adresse

Niels Juels Gate 30
Oslo
0244

Nettsted

Varslinger

Vær den første som vet og la oss sende deg en e-post når Tehreek-e-Kashmir Norway legger inn nyheter og kampanjer. Din e-postadresse vil ikke bli brukt til noe annet formål, og du kan når som helst melde deg av.

Kontakt Organisasjonen

Send en melding til Tehreek-e-Kashmir Norway:

Del