14/10/2024
ملائشیا (طارق بشیر بٹ سے)
ملائشیا میں مقیم پاکستانی سپاؤس کی ایک اہم میٹنگ مقامی ریسٹورنٹ میں ہوئی ، جس میں ممتاز کاروباری شخصیت ، ماہر امیگریشن سینیئر صحافی احمد خاں منیر ، سنی ارائیں اور جرنلسٹ طارق بشیر بٹ نے شرکت کی ،
اس موقع پر امیگریشن کے قوانین ، پاکستانی افرادی قوت کے مسائل ، لوگوں کو قوانین کی اگاہی ، شناختی کارڈ پاسپورٹ ان لائن بنانے کا طریقہ کار اور اس کی فیس اور دیگر اسی طرح کے پاکستانی مسائل پر طویل گفتگو ہوئی ،
احمد خان منیر اور سنی ارائیں نے کہا کہ چونکہ یہاں پاکستانی کافی کمیونٹی ہے ان کی اگاہی کے لیے جو ہمارے دستیاب وسائل ہیں اس میں رہنمائی کرنے کی اشد ضرورت ہے ، ہم وطنوں کو رہنمائی کے ساتھ ساتھ مدد بھی کرنی چاہیے ،
اس بات پہ اتفاق رائے ہوئی کہ ہم وطنوں کی ہر لحاظ سے مدد کی جائے گی ،
یاد رہے احمد خاں منیر ملیشیا میں پاکستانی ممتاز کاروباری شخصیت ماہر امیگریشن اور سینیئر صحافی ہیں ، جبکہ سنی ارائیں بھی کمپیوٹر اور ائی ٹی سپیشلسٹ ہیں ،
کسی بھی پاکستانی کو کسی بھی حوالے سے رہنمائی اور مدد کی ضرورت ہو تو وہ ہم سے بلا جھجک رابطہ کر سکتا ہے ,