26/03/2026
(2021)
دیر اوور سیز پاکستانی ایسوسیشن ( ڈوپا ) کے گلوبل صدر سر رحیم شاہ اخونخیل نے دیر سے تعلق رکھنے والے بیرون ممالک مقیم نوجوانوں کا دیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک ایسا ٹیم تشکیل دیا ہے جوکہ ہر وقت اپنے تجربات اور قابلیت کے بل بوتے پر اپنے مدد اپ کے تحت دیر کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں ۔ ڈوپا کے تشکیل کردہ ٹیم میں شامل تمام ممبرز انتہائی قابل اعلی تعلیم یافتہ اور دیر کی مٹی اور عوام سے انتہائی محبت کرتے ہیں جوکہ تعلیم ، صحت ، کھیل کھود ، تجارت ، ٹیکنالوجی سمیت مختلف سیکٹرز میں بے تحاشا تجربہ رکھتے ہوئے صرف دیر کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈوپا اپنے ٹیم ممبرز کے وسیع تجربات اور قابلیت کو بروئے کار لاتے ہوئے مستقبل میں دیر کو ایک خوشحال ، ترقی یافتہ اور پرامن خطہ بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔ ڈوپا کے ٹیم ممبرز نے اپنی تجربہ اور قابلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے رضا کارانہ طور پر اپنے لیے اہداف مقرر کیے ہیں جس کے اندر وہ دیر کے نوجوانوں اور عوام کو ہر ممکن رہنمائی فراہم کر رہے ہیں ۔
دیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بیرون ممالک اعلی تعلیم کے حصول اور طریقہ کار کے زمہ داریاں شیخ عبدالوب اور شیخ ندیم ادا کر رہے ہیں جوکہ خود بھی پی ایچ ڈی سکالرز ہے جس سے دیر کے بہت سے تعلیم یافتہ نوجوان مستفید ہو رہے ہیں اور مستقبل میں بھی مستفید ہوتے رہینگے ۔
قطر میں مقیم دیر کا ایک اور چمکتا ستارہ جناب تاجدار یوسفزئی بھی دیر اوور سیز پاکستانی ایسوسیشن کے ٹیم کا حصہ ہے جس کا دل ہر وقت دیر کے عوام اور محروم طبقے کے لیے دھڑکتا ہے جوکہ گذشتہ کیے سالوں سے صرف اسی کوشش میں رہتے ہیں کہ کس طرح دیر کے عوام اور یہاں کے محروم طبقے کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا جائے ۔ اسی سوچ و فکر کو لیکر تاجدار یوسفزئی ڈوپا پلیٹ فارم کے لیے اپنے خدمات فراہم کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں کیونکہ ان کے نظر میں اسی پلیٹ فارم کے کاوشوں کے بدولت دیر کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔
دیر اوور سیز پاکستانی ایسوسیشن کا ایک اور ٹیم ممبر جناب مظفر خان صاحب ہے جوکہ ڈوپا ٹریڈ کونسل کے صدر ہے اور گذشتہ کیے عشروں سے تجارت کے میدان میں پورے پاکستان اور دیر کا نام روشن کرتے چلے ا رہے ہیں ۔ مستقبل قریب میں مظفر خان دیر میں ایک ایسا پلیٹ فارم متعارف کرانا چاہتا ہے جوکہ دیر میں تیار ہونے والے مصنوعات دنیا کے مختلف ممالک میں متعارف کراسکیں جس سے نہ صرف دیر کے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے دیر کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہت سے مواقع بھی پیدا ہونگے ۔
ڈوپا ایمپلائمنٹ کونسل سے وابسطہ عبید درانی اور انجنیئر حماد خان جوکہ نیوزی لینڈ اور سعودی عرب میں مقیم ہے باقاعدگی سے دیر کے نوجوانوں کو معاشی لحاظ سے مستحکم کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کر رہے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ جب تک دیر کے نوجوان معاشی لحاظ سے مستحکم نہیں ہونگے اس وقت تک یہاں سے غربت ، جہالت ، بے روزگاری ، منشیات اور دوسرے مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں ۔ اس مقصد کو لیکر دیر کے یہ دونوں نوجوان دیر کے نوجوانوں کو اپنی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے رہنمائی فراہم کر رہے ہیں ۔
ڈوپا ڈیجیٹل کونسل سے وابسطہ جناب علی شاہ ڈوپا کے تمام ڈیجیٹل معاملات دیکھنے کے ساتھ دیر کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دنیا سے روشناس کرانے کے لیے اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جسمیں وہ دیر کے نوجوانوں کو ویب ڈویلپمنٹ ، ان لائن کمائی اور ڈیجیٹل دنیا سے متعلق بہت سے دوسرے مفید معلومات فراہم کرتے ہیں جس سے دیر کے نوجوان بخوبی مستفید ہو رہے ہیں ۔۔۔۔۔
ڈوپا ٹیم ممبر عثمان خان دیر سے تعلق رکھنے ان نوجوانوں کو ہنر مند تعلیم اور سکیلز سرٹیفکیٹس کے جانب راغب کر رہے جوکہ بیرون ممالک محنت مزدوری کے لیے جانا چاہتے ہیں تاکہ دیر کے نوجوان بیرون ممالک میں دیہاڑی دار مزدور بننے کے بجائے باعزت اور بہترین تنخواہ والے نوکریاں حاصل کرسکیں جس سے نہ صرف ان نوجوانوں کا معیار زندگی بلند ہوگا بلکہ دیر کے زرمبادلہ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوسکے گا ۔
چونکہ یہ نوجوان سر رحیم شاہ اخونخیل کے قیادت میں بغیر کسی لالچ اور ذاتی مفاد کے دیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس لیے ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ان نوجوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان کو دل و جان سے سپورٹ کریں تاکہ ہم سب مل کر دیر پاکستان اور سارے دنیا کا ایک مثالی اور ترقی یافتہ خطہ بنا سکیں ۔