Pakistan Business Association, South Korea

Call Directions Website Contact the organization

Pakistan Business Association, South Korea Founded in 1997 and officially
registered with the Korean government in 2007

The Pakistan Business Association (PBA) is a nonprofit organization
dedicated to promoting and developing trade, business, and cultural
ties between South Korea and Pakistan.

ہنگل زبان: کوریا کی علمی شناخت و تہذیبی ورثہ کی منفرد داستان اور قومی شعور کی روشن علامتہنگل نل 한글날 (Hangeulnal) جنوبی ک...
08/10/2026

ہنگل زبان: کوریا کی علمی شناخت و تہذیبی ورثہ کی منفرد داستان اور قومی شعور کی روشن علامت

ہنگل نل 한글날 (Hangeulnal) جنوبی کوریا کے اہم قومی تہواروں میں شامل ہے اور اس دن سرکاری تعطیل بھی ہے۔ یہ دن کوریائی رسم الخط 한글 (ہنگُل) کی تخلیق اور اس کی تاریخی اہمیت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

ہنگُل رسم الخط کی بنیاد 1443 میں بادشاہ سیہجونگ نے رکھی اس سلسلے میں کوریائی زبان کے لیے ایک باقاعدہ رسم الخط تیار کیا گیا اور 1446 میں اسے ہنمنجئونگوم 훈민정음 (Hunminjeongeum) کے نام سے باقاعدہ طور پر متعارف کرایا گیا۔ اس رسم الخط کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ عام لوگ، جو چینی حروف 한자 (Hanja) کی پیچیدگی اور مشکلات کے باعث لکھنے پڑھنے سے محروم رہتے تھے وہ اپنی زبان کو آسانی سے پڑھ اور لکھ سکیں۔

ہنگُل زبان کی خصوصیت صرف اس کی سادگی نہیں بلکہ اس کی سائنسی ساخت اور صوتی اصولوں میں بھی ہے۔ اس کے بنیادی حروف انسانی بولنے کے اعضا کی ساخت اور آوازوں کی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیے گئے۔ اسی لیے ہنگُل کو دنیا کے منفرد اور منظم تحریری نظاموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دنیا کی بہت کم زبانیں ایسی ہیں جو "ٹونل لینگویج" کہلاتی ہیں کورین زبان ان میں سے ایک ہے۔

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کورین عوام کو 한글날 (یومِ ہنگُل) کی دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ہنگُل صرف ایک رسم الخط نہیں بلکہ کوریا کی تاریخ، علمی ترقی، ثقافتی شناخت اور قومی تشخص کی ایک روشن علامت ہے۔ ہم اس عظیم علمی ورثے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کوریا اور پاکستان کے درمیان باہمی احترام، ثقافتی روابط، علمی تعاون اور پائیدار اقتصادی تعلقات کے مزید فروغ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ونگ
پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا

08/10/2026
انچھن سالانہ خزاں فیسٹیول 18 اکتوبر 2026 بروز اتوار صبح 9 بجے انچھن گرینڈ پارک میں منعقد ہو گا۔ فیسٹیول میں واک، مختلف پ...
21/09/2026

انچھن سالانہ خزاں فیسٹیول 18 اکتوبر 2026 بروز اتوار صبح 9 بجے انچھن گرینڈ پارک میں منعقد ہو گا۔ فیسٹیول میں واک، مختلف پرفارمنسز اور صحت سمیت مختلف پروگرام شامل ہوں گے جہاں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی جانب سے اسٹال لگائے جائیں گے۔ بھرپور انداز میں شرکت کریں۔
مزید تفصیل اور ٹرانسپورٹ کی معلومات کی خاطر پوسٹر موجود ہے۔

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے چیئرمین مدثر علی چیمہ کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، پاک۔کوریا تجارتی روابط کے ...
19/09/2026

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے چیئرمین مدثر علی چیمہ کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، پاک۔کوریا تجارتی روابط کے فروغ پر گفتگو۔

اسلام آباد (پاکستان): پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے چیرمین تمغہ امتیاز مدثر علی چیمہ نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سینئر صحافیوں اور صحافتی برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں CNN اردو کے کنٹریکٹ ہیڈ و ایڈیٹر دی ورلڈ ایمبیسیڈر عابد صدریق چوہدری، PFUJ کے سیکرٹری جنرل شکیل احمد، سینئر صحافی رانا طارق اور سابق صدر نیشنل پریس کلب شہریار خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

اس موقع پر مدثر علی چیمہ نے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی و کاروباری تعلقات کے فروغ، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور جنوبی کوریا میں پاکستانی کاروباری افراد کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے حالیہ پاک۔کوریا ٹریڈ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر PBA جنوبی کوریا کی مرکزی کابینہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کابینہ محنتی اور پروفیشنل افراد پر مشتمل ہے جن کی شبانہ روز محنت سے یہ ممکن ہوا۔

مدثر علی چیمہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن جنوبی کوریا پاک۔کوریا تجارتی روابط کے فروغ، پاکستانی کاروباری افراد کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے اور جنوبی کوریا میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔

ملاقات کے اختتام پر CNN اردو اور دی ورلڈ ایمبیسیڈر کی جانب سے عابد صدیق چوہدری نے مدثر علی چیمہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ونگ
پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا

میڈیا کوریج: فیصل آباد چیمبر آف کامرس
15/09/2026

میڈیا کوریج: فیصل آباد چیمبر آف کامرس

https://humsub.com.pk/n/57676/2026/09/07/dr-mian-sabir-hussain/"پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری ...
13/09/2026

https://humsub.com.pk/n/57676/2026/09/07/dr-mian-sabir-hussain/
"پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولنے کے لیے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے زیرِ اہتمام پاک کوریا ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس 2026 سیول میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کے مختلف شہروں کے چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں، کاروباری وفود اور جنوبی کوریا سے ایک سو سے زائد کمپنیوں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی"

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولنے کے لیے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے زیرِ اہتمام پاک کوریا ٹریڈ اینڈ

12/09/2026

میڈیا کوریج: پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے وفد کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد کے آفس کا دورہ۔

پاک۔کوریا تجارتی روابط کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت، پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا اور فیصل آباد چیمبر کے درمیان ایم او ی...
12/09/2026

پاک۔کوریا تجارتی روابط کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت، پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا اور فیصل آباد چیمبر کے درمیان ایم او یو۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FCCI) اور پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کے نئے مواقع، کاروباری تعاون اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ایم او یو کی تقریب میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں فاروق یوسف شیخ، سینئر نائب صدر میاں نوید اکرم شیخ اور نائب صدر انجینئر عاصم منیر نے شرکت کی۔ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی جانب سے چیئرمین مدثر علی چیمہ کے ہمراہ سینئر اراکین شفیق خان، خالد منج، رانا شاہد محمود اور میاں اقبال بھی موجود تھے۔

اس مفاہمت کے تحت پاکستان اور جنوبی کوریا کی کاروباری برادریوں کے درمیان روابط کو فروغ دینے، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے، کاروباری وفود کے تبادلوں اور باہمی تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کے نجی شعبے کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ ایم او یو پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور پاکستانی خصوصا فیصل آباد کی کاروباری برادری کے لیے جنوبی کوریا میں نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ونگ
پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا

نماز جنازہ آج بروز جمعرات 10 ستمبر رات دس بجے۔
10/09/2026

نماز جنازہ آج بروز جمعرات 10 ستمبر رات دس بجے۔

Address

Itaewon-dong, Yongsan-gu, 140-6
Seoul

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00

Telephone

+821048803615

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Business Association, South Korea posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Business Association, South Korea:

Shortcuts

Share