The Pakistan Community in Japan

The Pakistan Community in Japan Voice of Pakistanis living in Japan.

محبتوں کی ترجمان پاکستانی کمیونٹی جاپانپاکستانی کمیونٹی جاپان ایک مثال ہے عظمت مہمان نوازی اور اتحاد کیہمیشہ جب کوئی مہم...
26/03/2026

محبتوں کی ترجمان پاکستانی کمیونٹی جاپان

پاکستانی کمیونٹی جاپان ایک مثال ہے عظمت مہمان نوازی اور اتحاد کی
ہمیشہ جب کوئی مہمان باہر سے آتا ہے تو اس کا خیرمقدم ایسا کیا جاتا ہے کہ وہ کبھی بھی اس خلوص اس محبت اس پیار اور اس احساس کو نہیں بھول سکتا

انتیس مارچ کو ایک ایونٹ منعقد ہو رہا ہے جس میں او پی ایف کے چیرمین صاحب تشریف لا رہے ہیں
پوری پاکستانی کمیونٹی جاپان کو چاہیے کہ اس میں خلوص محبت اور اتحاد کے ساتھ شرکت کریں
کیونکہ وہ دنیا کے اکثر ممالک میں اوورسیز پاکستانیز کے ساتھ ملاقات کر کے آ رہے ہیں
تاکہ وہ سمجھیں سب سے زیادہ پرخلوص سب سے زیادہ محبت کرنے والے اور سب سے زیادہ مل جل کر رہنے والے پاکستانی کمیونٹی جاپان کے لوگ ہیں
اور اپنے مسائل ان کے سامنے رکھیں اور حل کرانے کی کوشش کریں اور محبتیں بانٹیں

اس تقریب کے انعقاد کے سلسلے میں میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں
اپنے تمام بھائیوں کا جنہوں نے تعاون اور محنت کی
اسد نواز
ملک نور اعوان
چوہدری آصف
اور دیگر تمام بھائیوں کا
مل کر ہم سب کوشش کریں گے
انشاء اللہ بہت بہتری آئے گی

اور ایک سپیشل شکریہ میں دل سے الحاج فواد مشتاق صاحب کا ادا کرنا چاہتا ہوں
پوری کمیونٹی ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہے کہ جس طریقے سے انہوں نے اس مومنٹم کو قائم رکھا
اور اس ایونٹ کے لیے ایک مثبت فضا پیدا کی
سوشل میڈیا پر پوری کمیونٹی ان کا شکریہ ادا کرتی ہے اور ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

بقول شاعر یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی

آپ سب کا بھائی
راشد محمود اعوان
ٹویما کین جاپان

24/03/2026

چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا صاحب کو جاپان میں خوش آمدید

ہم جاپان میں Syed Qamar Raza صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی قیادت سنبھالنے کے بعد ان کا اوورسیز کمیونٹی کے درمیان آنا ایک مثبت اور قابلِ تحسین قدم ہے۔

اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ زرِ مبادلہ کے ذخائر میں ان کی ترسیلاتِ زر بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومتی پالیسی سازی میں انہیں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر اکثر نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔

گاڑیوں سے متعلق اسکیموں میں حالیہ تبدیلیاں

حال ہی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے موجود واحد مؤثر سہولت — جس کے ذریعے وہ اپنی محنت کی کمائی سے پاکستان میں گاڑی بھیج کر اضافی آمدنی حاصل کر سکتے تھے — اس میں متعدد پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں:
• بیگیج اسکیم پر پابندی
• گفٹ اسکیم میں گاڑی فروخت کرنے کی مدت دو سال سے بڑھا کر تین سال کرنا
• ٹی آر اسکیم میں یہ شرط کہ گاڑی صرف اسی ملک سے بھیجی جا سکتی ہے جہاں اوورسیز پاکستانی مقیم ہو
• گاڑی پاکستان آنے کے بعد ایک سال تک اسی شخص کے نام رجسٹر رہنے کی پابندی، یعنی مالی ایمرجنسی کی صورت میں بھی فروخت کی اجازت نہیں

خصوصاً ٹی آر اسکیم کی شرط عملی طور پر غیر مؤثر ہے کیونکہ زیادہ تر پاکستانی گلف ریاستوں میں مقیم ہیں جہاں لیفٹ ہینڈ ڈرائیو گاڑیاں استعمال ہوتی ہیں، جو پاکستان میں قابلِ رجسٹریشن نہیں ہوتیں۔

ایک سال لازمی رجسٹریشن کی شرط نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ اوورسیز پاکستانی کے مالی اختیار کو بھی محدود کرتی ہے۔

ہم نے چیئرمین او پی ایف کے سرکاری پلیٹ فارم پر دیکھا کہ یہ معاملات ان کے نوٹس میں ہیں، تاہم ان تبدیلیوں کو سات سے آٹھ ماہ گزر چکے ہیں اور ایک واضح بیک لاگ پیدا ہو چکا ہے جس سے اوورسیز کمیونٹی اور کار ایکسپورٹ سیکٹر متاثر ہو رہا ہے۔

ہماری گزارشات اور تجاویز

ہم بطور ذمہ دار اسٹیک ہولڈرز مطالبہ کرتے ہیں کہ:
• ایک سال لازمی رجسٹریشن کی شرط ختم کی جائے
• ٹی آر اسکیم میں ملکِ اقامت کی پابندی پر نظرثانی کی جائے
• گاڑی اسکیموں کو آسان، شفاف اور عملی بنایا جائے

ترسیلاتِ زر پر مراعاتی ماڈل کی تجویز

اوورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مراعاتی فارمولا متعارف کروایا جائے:
• اگر کوئی پاکستانی مخصوص مدت میں 50,000 امریکی ڈالر پاکستان بھیجے تو 660 سی سی گاڑی پر 50٪ ڈیوٹی ویور دیا جائے
• 100,000 ڈالر ریمیٹ کرنے پر 1000 سی سی گاڑی پر 50٪ ڈیوٹی ویور دیا جائے
• 200,000 ڈالر یا اس سے زائد ترسیلات پر 1300–1500 سی سی یا جیپس پر مناسب ڈیوٹی ریلیف دیا جائے

یہ مراعات دراصل قومی خدمت کا اعتراف ہوں گی اور اس سے ترسیلاتِ زر میں مزید اضافہ ممکن ہوگا۔

دیگر ضروری سہولیات
• اوورسیز پاکستانیوں کو آن لائن ایف آئی آر درج کروانے کا اختیار دیا جائے
• پراپرٹی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے
• خصوصی عدالتوں میں اسپیڈی ٹرائل کی سہولت فراہم کی جائے

تاکہ اوورسیز پاکستانی بیرونِ ملک اطمینان اور ذہنی سکون کے ساتھ کام کر سکیں اور وطن کے ساتھ ان کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔

ہم اس موقع پر Asad Nawaz اور Chaudhry Asif کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس دورے کے انعقاد میں کردار ادا کیا اور اوورسیز کمیونٹی اور قیادت کے درمیان رابطے کو ممکن بنایا۔

ہمیں امید ہے کہ چیئرمین او پی ایف صاحب اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بن کر ان مسائل پر عملی اور مثبت پیش رفت کریں گے۔

President, Car Exporters Association for Pakistan
راشد محمود اعوان

06/06/2025
تمام دوستوں کو  دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ھے کہ ہمارے پیارے بھائی ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان صاحب کے بڑے...
17/01/2024

تمام دوستوں کو دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ھے کہ ہمارے پیارے بھائی ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان صاحب کے بڑے بھائ ملک مہر اعوان صاحب پاکستان میں وفات پاگیے ہیں ‏‎ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ😢😞ہم سب ان کے دکھ میں شریک ہیں ان کی محبت اخلاقیات اور ان کے ساتھ گزارا ہوا وقت ہر پل یاد رہتا ہے بہت ہی اچھے اور پیار عزت کرنے والے بھائی تھے آللٰؔہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے ان کو جنت الفردوس میں عالٰی مقام اتا کرے اللّٰہ پاک مرحوم کی بخشش فرماۓ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرماۓ،آمین ثم آمین 🤲🤲🤲, Tanzemul Awan Business Forum Pakistan

24/12/2023

Don’t chase, Attract

23/04/2023

جاپانی گاڑی بولے تو MDKJAPAN

☎️ 021 111 222 635

住所

Yokohama, Kanagawa

ウェブサイト

アラート

The Pakistan Community in Japanがニュースとプロモを投稿した時に最初に知って当社にメールを送信する最初の人になりましょう。あなたのメールアドレスはその他の目的には使用されず、いつでもサブスクリプションを解除することができます。

共有する

カテゴリー