Islamic Q/A

Call Directions Website Contact the organization

Islamic Q/A ​Researcher & Religious Scholar. PhD in Comparative Tafsir | Arabic TOEFL | ICDL & AI Expert. Author of 30+ research Articles.

Defending the Ahlulbayt (AS) school of thought and promoting the true teachings of Islam through Quran & Traditions.

11/09/2026

لبیك یا مهدی (عجل....)
Islamic Q/A

08/09/2026

جب حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ کے حکم پر اللہ کا پیغام لے کر فرعون کے پاس گئے اور نبوت کی دلیل کے طور پر اپنا عصا زمین پر ڈالا، تو وہ ایک واضح اژدھا بن گیا:
​﴿فَأَلْقَى عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُبِينٌ﴾ (سورۃ الاعراف: 107)
"پھر موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا تو وہ اسی وقت ایک صریح اژدھا بن گیا۔"
​فرعون اور اس کے درباریوں نے اس معجزے کو جادو قرار دیا اور مقابلے کے لیے اپنے وقت کے ماہر ساحروں کو بلا لیا۔ مقابلے کے دن، ساحروں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں جو جادو کے زور پر لوگوں کو سانپ کی طرح دوڑتی ہوئی محسوس ہوئیں:
​﴿فَألقَوا حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنِ إِنَّا لَنَحْنُ الْغَالِبُونَ﴾ (سورۃ الشعراء: 44)
"پھر انہوں نے اپنی رسیاں اور اپنی لاٹھیاں ڈال دیں اور بولے کہ فرعون کی عزت کی قسم، ہم ہی غالب رہیں گے۔"
​اس کے بعد حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اللہ کی طرف سے حکم ہوا کہ وہ اپنا عصا ڈالیں۔ جب انہوں نے اپنا عصا ڈالا، تو اس نے ساحروں کے تمام جھوٹے جادو اور سانپوں کو نگل لیا:
​﴿فَأَلْقَى مُوسَى عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ﴾ (سورۃ الشعراء: 45)
"تب موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ ان کے سب بنائے ہوئے ڈھکوسلوں کو نگل رہا ہے۔"
​اس کھلی نشانی کو دیکھ کر تمام ماہر ساحر حقیقت کو پہچان گئے اور پکار اٹھے کہ ہم رب العالمین پر ایمان لے آئے:
​﴿فَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ رَبِّ مُوسَى وَهَارُونَ﴾ (سورۃ الشعراء: 46-48)
"آخر کار سب جادوگر سجدے میں گر پڑے اور بولے: ہم رب العالمین پر ایمان لے آئے، جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے۔"
Islamic Q/A

دعائے معروف بہ :دعائے حضرت ایوب علیہ السلامدعا حضرت یونس علیہ السلامدعائے حضرت زکریا علیہ السلامدعائے حضرت موسی نبینا عل...
08/09/2026

دعائے معروف بہ :
دعائے حضرت ایوب علیہ السلام
دعا حضرت یونس علیہ السلام
دعائے حضرت زکریا علیہ السلام
دعائے حضرت موسی نبینا علیہ السلام

TopFan

او بیہودہ انسان!!! جھوٹی روایات کا ڈھونگ بند کرو!​یاسر سهروردی جیسے متعصب عناصر کا کام ہی ضعیف اور خود ساختہ روایات کے س...
08/09/2026

او بیہودہ انسان!!! جھوٹی روایات کا ڈھونگ بند کرو!
​یاسر سهروردی جیسے متعصب عناصر کا کام ہی ضعیف اور خود ساختہ روایات کے سہارے اپنے جعلی خلفاء کے فضائل گھڑنا رہ گیا ہے۔ ترمذی (3664) کی جس روایت کو تم نے ڈھال بنایا ہے، وہ علمِ درایت و سند کے معیار پر بالکل مردود اور باطل ہے۔
​ذرا ہوش کے ناخن لو اور حقیقت کا سامنا کرو:
• ​روایت کا سنداً ضعیف ہونا: ترمذی کی یہ روایت محدثینِ اھل سنت کے نزدیک بھی سخت ضعیف اور ناقابلِ حجت ہے، لہٰذا اس سے دین یا فضائل ثابت کرنا سراسر فریب ہے۔

• ​اصلی سردارانِ جنت: رسول اللہ ﷺ کا واضح فرمان ہے کہ حسن (ع) اور حسین (ع) جنوانِ جنت کے جوانوں کے سردار ہیں (سنن ترمذی: 3768)، نہ کہ وہ لوگ جن کا دامن تاریخ کی سیاہیوں سے بھرا پڑا ہے۔

• ​عوام کا استحصال چھوڑ دو: اپنی فیسبوک کی دکان چمکانے کے لیے من گھڑت قصے کہانیوں سے امت کو گمراہ کرنا بند کرو، کیونکہ حقیقت جھوٹ کی ان پٹیوں سے کہیں زیادہ واضح ہے۔
Yasir Soharwardi
الراشدون انٹرنیشنل آرگنائزیشن
Al-Rashidoon International Organization Naqi Abidi Islamic Q/A Mukhtar Jafri Bina Rizvi TopFan

اسلام میں وہ عورتیں جو شادی کے لیے نامناسب ہیں!۱. وہ عورت جو نماز نہیں پڑھتی:قرآن: سورہ عنکبوت، آیت ۴۵حدیث: مستدرک الوسا...
08/09/2026

اسلام میں وہ عورتیں جو شادی کے لیے نامناسب ہیں!

۱. وہ عورت جو نماز نہیں پڑھتی:
قرآن: سورہ عنکبوت، آیت ۴۵
حدیث: مستدرک الوسائل، ج ۳، ص ۲۲؛ اصول کافی، ج ۳، ص ۱۳۶ (باب فرض الصلاۃ)

۲. وہ عورت جو صرف گھر سے باہر نکلتے وقت خود کو سنوارتی ہے:
حدیث: مکارم الاخلاق، ص ۲۰۱؛ وسائل الشیعہ، ج ۲۰، ص ۱۵۹ (باب تحریم الزینۃ لغیر الزوج)

۳. وہ عورت جو پیسوں کے لیے اپنے شوہر کو پریشانی میں ڈالتی ہے:
حدیث: - وسائل الشیعہ، ج ۲۱، ص ۲۴۸ (باب کراہۃ کثرۃ المہر ومؤنۃ المراۃ)؛ نہج البلاغہ، خطبہ ۱۹۳ (خطبہ ہمام در وصف متقین).

۴. بات بات پر غصہ کرنے والی:
قرآن: سورہ آل عمران، آیت ۱۳۴
حدیث:اصول کافی، ج ۲، ص ۳۰۳ (باب الغضب)؛ مکارم الاخلاق، ص ۲۱۴

۵. لاپرواہ عورتیں:
قرآن: سورہ اعراف، آیت ۱۷۹
حدیث: اصول کافی، ج ۲، ص ۴۰۴؛ میزان الحکمہ، ج ۸، ص ۱۱۵

۶. گھر سے زیادہ باہر رہنے والی:
قرآن: سورہ احزاب، آیت ۳۳
حدیث: مکارم الاخلاق، ص ۱۱۹؛ بحار الأنوار، ج ۱۰۰، ص ۲۵۰ (باب حق الزوج والزوجۃ).

۷. احسان جتانے والی:
قرآن: سورہ بقرہ، آیت ۲۶۴
حدیث: میزان الحکمہ، ج ۴، ص ۳۲۸۰ (فصل المن والأذی)؛ تحف العقول، ص ۴۲۵

۸. جو سسرال والوں کی عزت نہ کرے:
قرآن: سورہ نساء، آیت ۱
حدیث: - مکارم الاخلاق، ص ۲۱۸؛ بحار الأنوار، ج ۷۱، ص ۱۰۱ (باب بر الوالدین والأقارب).

۹. ناشکری کرنے والی:
قرآن: سورہ ابراہیم، آیت ۷
حدیث: - اصول کافی، ج ۲، ص ۱۶۳ (باب الشکر)؛ من لا یحضره الفقیه، ج ۳، ص ۴۴۰.

۱۰. وہ عورت جو اپنے گھر کا راز فاش کرتی ہے:
قرآن: سورہ بقرہ، آیت ۱۸۷
حدیث: نہج الفصاحہ، ص ۲۵۸، حدیث ۵۲۴؛ مستدرک الوسائل، ج ۱۴، ص ۲۵۲۔

از قلم سید محمد حسن رضوی الہ آبادی

Islamic Q/A
Aziz Fatima Rizvi
Hasan Rizvi

07/09/2026

🌟 You can support me by sending Stars. Stars help me earn money to make more content!!

امام صادق (ع) نے فرمایا؛
30/08/2026

امام صادق (ع) نے فرمایا؛

امام جعفر صادقؑ نے فرمایا:"یاد رکھو! جس گھر میں محمد نام کا کوئی شخص ہو، فرشتے ہر روز اس گھر کو سلام کرتے ہیں۔" 🌸🥰🌹📚 حوا...
30/08/2026

امام جعفر صادقؑ نے فرمایا:
"یاد رکھو! جس گھر میں محمد نام کا کوئی شخص ہو، فرشتے ہر روز اس گھر کو سلام کرتے ہیں۔" 🌸🥰🌹
📚 حوالہ:
تہذیب آلِ محمدؐ، ص 135

فضائل علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام:
30/08/2026

فضائل علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام:

دعاؤں  کی قبولیت کے لئے 🤲
30/08/2026

دعاؤں کی قبولیت کے لئے 🤲

Address

Mashhad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic Q/A posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Islamic Q/A:

Shortcuts

Share