Anjuman Subhe Adab انجمن صبح ادب

Anjuman Subhe Adab انجمن صبح ادب انجمن صبح ادب لوہتہ وارانسی یوپی

20/08/2025

مصرع طرح پر لکھا گیا کلام 👇👇

🌹 فقیر قادری محمد فرید رضا رضوی 🌹

سنیوں کے دل کی دھڑکن جان ہیں احمد رضا
نجدیوں کے واسطے طوفان ہیں احمد رضا

چوری ایماں کی کوئی کر پائیگا کیسے بھلا
سنیوں کا ہر گھڑی نگران ہیں احمد رضا

دور حاضر میں یہ ہے اہل خرد کا اتفاق
حق و باطل کی الگ پہچان ہیں احمد رضا

خوشبئوں کا بن گئے مجموعہ بزم پاک میں
نسترن ہیں یاسمن ریحان ہیں احمد رضا

امن ہے اور شانتی ہے خوش عقیدوں کے لئے
بد عقیدوں کے لئے طوفان ہیں احمد رضا

نعت گوئی ہند میں یوں تو بہت شاعروں نے کی
فضل مولی ہند کے حسان ہیں احمد رضا

عشق سے سینہ منور عاشقوں کا کر دیا
رونق شمع شہ ذی شان ہیں احمد رضا

کیوں نہ سارا مسئلہ حل کرتے اہل دین کا
علم کے میدان کے سلطان ہیں احمد رضا

اہل بیتِ مصطفی پر ہو فدا توں بھی فرید
ہر گھڑی ہر وقت خود قربان ہیں احمد رضا

,جو لوگ مفتیان کرام سے بلا ضرورت خیالی و فرضی سوالات پوچھتے رہتے ہیں، ان پر علماءِ سلف  کے کچھ دلچسپ جوابات:😆😉ایک شخص نے...
27/01/2024

,جو لوگ مفتیان کرام سے بلا ضرورت خیالی و فرضی سوالات پوچھتے رہتے ہیں، ان پر علماءِ سلف کے کچھ دلچسپ جوابات:😆😉

ایک شخص نے امام شعبی سے داڑھی پر مسح کرنے کا مسئلہ پوچھا.
انہوں نے کہا : انگلیوں سے داڑھی کا خلال کر لو.
وہ شخص بولا : مجھے اندیشہ ہے کہ داڑھی اس طرح بھیگے گی نہیں
امام شعبی نے جواب دیا : پھر ایک کام کرو، رات کو ہی داڑھی پانی میں بھگو دو.😂
📜 المراح فی المزاح:ص 39

امام شعبی سے ہی ایک شخص نے پوچھا : کیا حالت احرام میں انسان اپنے بدن کو کھجلا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا : ہاں. وہ شخص بولا : کتنا کھجلا سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا : جب تک ہڈی نظر نہ آنے لگے.😜

📜المراح فی المزاح

ایک شخص نے عمر بن قیس سے پوچھا : اگر انسان کے کپڑے، جوتے اور پیشانی وغیرہ میں مسجد کی کچھ کنکریاں لگ جائیں تو وہ ان کا کیا کرے؟ انہوں نے جواب دیا : پھینک دے. وہ شخص بولا : لوگ کہتے ہیں وہ کنکریاں جب تک دوبارہ مسجد میں نہ پہنچائی جائیں وہ چیختی رہتی ہیں.
وہ بولے : تو پھر انہیں اس وقت تک چیخنے دو جب تک ان کا حلق پھٹ نہ جائے.
وہ شخص بولا : سبحان اللہ! بھلا کنکریوں کا بھی کہیں حلق ہوتا ہے؟
انہوں نے جواب دیا : پھر بھلا وہ چیختی کہاں سے ہیں؟😬

📜العقد الفرید 92/2

اعمش کہتے ہیں ایک شخص امام شعبی کے پاس آیا اور پوچھا: ابلیس کی بیوی کا کیا نام ہے؟ انہوں نے جواب دیا : میں اس کی شادی میں شریک نہیں ہوا تھا.🤣

📜سیر اعلام النبلاء 312/4

ایک آدمی امام ابو حنیفہ رحمۃاللہ علیہ کے پاس آیا اور پوچھا جب میں اپنے کپڑے اتار کر ندی میں غسل کرنے کے لیے جاؤں تو اپنا چہرہ قبلہ کی طرف رکھوں یا کسی اور طرف؟
انہوں نے جواب دیا : بہتر ہے کہ تم اپنا چہرہ کپڑے کی طرف رکھو تاکہ کوئی انہیں چرا نہ لے .😆😝

📜المراح فی المزاح : ص 43

عربی سے ترجمہ

ایک مسئلے سمجھنے کے لئے کتنا مطالعہ کرنا پڑتا ہے پھر بھی عوام ہنستے ہوئے کہتی ہیں مولوی کو کیا پتا🥹🥹🥹
24/11/2023

ایک مسئلے سمجھنے کے لئے کتنا مطالعہ کرنا پڑتا ہے پھر بھی عوام ہنستے ہوئے کہتی ہیں مولوی کو کیا پتا🥹🥹🥹

غلام ساقئ کوثر اڑیسہ کے مجاہد ہیںبلند و برتر و بہتر اڑیسہ کے مجاہد ہیںبہت سے خوب رو دیکھے زمانے میں مگر سچ ہےجمال یار کا...
19/11/2023

غلام ساقئ کوثر اڑیسہ کے مجاہد ہیں
بلند و برتر و بہتر اڑیسہ کے مجاہد ہیں

بہت سے خوب رو دیکھے زمانے میں مگر سچ ہے
جمال یار کا مظہر اڑیسہ کے مجاہد ہیں

بیاں لفظوں سے ہرگز کر سکتا نہیں کوئی کیونکہ
ہمارے قلب کے اندر اڑیسہ کے مجاہد ہیں

نبی کی عظمتوں پر آنچ آئے غیر ممکن ہے
تن تنہا بنے لشکر اڑیسہ کے مجاہد ہیں

شگفتہ گفتگو! طرز تکلم موم تھا لیکن
منافق کے لیے خنجر اڑیسہ کے مجاہد ہیں

اڑیسہ بن گیا ہے دل ہمارا دیکھ لو آ کر
ہمارے قلب کے اندر اڑیسہ کے مجاہد ہیں

فرید قادری چل مانگ لے حسنین کا صدقہ
کرم کرتے ہیں جو سب پر اڑیسہ کے مجاہد ہیں

*از قلم/// محمد فرید رضا رضوی مصباحی*

🌹 انجمن صبح ادب میں کہا گیا کلام 🌹مصرع طرح ::: ( ہمارے پتے کا پتہ ہے مدینہ )🌹 فقیر قادری محمد فرید رضا رضوی 🌹 مریضوں کا ...
15/10/2022

🌹 انجمن صبح ادب میں کہا گیا کلام 🌹

مصرع طرح ::: ( ہمارے پتے کا پتہ ہے مدینہ )

🌹 فقیر قادری محمد فرید رضا رضوی 🌹

مریضوں کا دار الشفا ہے مدینہ
دل لا دوا کی دوا ہے مدینہ

طبیبوں حکیموں کے بس کا نہیں ہے
ہمارے مرض کی دوا ہے مدینہ

ملا تھا! ملا ہے! ملے گا وہاں سے
غریبوں کا بس آسرا ہے مدینہ

کہاں ڈھونڈتے پھر رہے ہو ہمیں تم
ہمارے پتے کا پتہ ہے مدینہ

نبی کو جو اپنی طرح کہہ رہا ہے
بتاۓ وہ کیوں جا رہا ہے مدینہ

فرید شکستہ سے کہہ دے یہ کوئی
مبارک ہو تو جا رہا ہے مدینہ

✍️ از قلم :::: محمد فرید رضا رضوی

🌹🌹🌹🌹🌹🌹

03/08/2022

🌹 انجمن صبح ادب میں کہا گیا کلام 🌹

مصرع طرح ::: ( اب تو گلے لگا لو شہ کربلا مجھے )

🌹 فقیر قادری محمد فرید رضا رضوی 🌹

دولت نہ تخت وتاج نہیں مرتبہ مجھے
صدقہ حسن حسین کا بس دے خدا مجھے

شیر خدا کا فاطمہ زہرا کا واسطہ
"اب تو گلے لگا لو شہ کربلا مجھے

راہ خدا میں کر دیا گھر بار سب نثار
کوئی حسین جیسا نہ دوجا ملا مجھے

شایان شان اترے جو عالی مقام کے
ملتا نہیں ہے ایسا کوئی قافیہ مجھے

پڑھ کر کتاب زیست بتاوں میں کیا فرید
کس درجہ اچھا اور انوکھا لگا مجھے

✍️ از قلم :::: محمد فرید رضا رضوی

🌹🌹🌹🌹🌹🌹

19/02/2022

Address

Varanasi
221107

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anjuman Subhe Adab انجمن صبح ادب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share