12/02/2026
شرفِ کمراز کے حصول پر جہلم ویلی کلچرل فورم سمبل کا اظہارِ تشکر
اس معزز اعزاز "شرفِ کمراز" کے حصول پر میں، بطور صدر جہلم ویلی کلچرل فورم سمبل، اور فورم کے تمام اراکین، ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اس قابل سمجھا اور ہماری ادبی و ثقافتی خدمات کا اعتراف فرمایا۔
ہم بالخصوص ادبی مرکز کمراز کے صدر، جنرل سيکريٹري سرپرست و جملہ عہدیداران اور منتظمین کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی شفقت اور حوصلہ افزائی ہمارے لیے باعثِ افتخار ہے۔ شرفِ کمراز ہمارے لیے نہ صرف ایک اعزاز بلکہ آئندہ کے لیے ایک نئی ذمہ داری اور عزم کی تجدید بھی ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ادب کی خدمت خلوص، وقار اور استقامت کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے
صدر فورم
فاروق سُمبلی