Hazrat Ummul Masayeb Trust

Hazrat Ummul Masayeb Trust Promoting Human Values

19/02/2026
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی سیرت پاکدامنی، علم، زہد اور اہلِ بیت سے وابستگی کا آئینہ ہے۔ آپ کی زیارت کو جنت اور...
03/10/2025

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی سیرت پاکدامنی، علم، زہد اور اہلِ بیت سے وابستگی کا آئینہ ہے۔ آپ کی زیارت کو جنت اور شفاعت کی بشارتوں کے ساتھ خاص مقام عطا کیا گیا ہے۔ آپ کا نام تاریخ میں خواتینِ اہلِ بیت کی عظیم مثال کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا

"ہندوستان میں حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی، نمائندۂ محترم ولی فقیہ کا بیانیہ: اسلامی وحدت کے ت...
21/08/2025

"ہندوستان میں حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی، نمائندۂ محترم ولی فقیہ کا بیانیہ: اسلامی وحدت کے تحفظ اور ہر قسم کے تفرقہ و اختلاف سے پرہیز کے بارے میں

29/07/2025

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون
نوگام سوناواری کی سرزمین آج ایک عظیم علمی چراغ کی جدائی پر سوگوار ہے۔
باوقار، باکمال اور بااخلاق استادِ محترم لیکچرر علی محمد چکان صاحب کی ناگہانی وفات نے دلوں کو رنج و الم سے بھر دیا ہے، اور فضاؤں میں غم کی گہرائی چھا گئی ہے۔
مرحوم نہ صرف درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ تھے، بلکہ وہ فکر و دانش کے درخشندہ مینار، سادگی و خلوص کے پیکر، اور اخلاق و تہذیب کے آئینہ دار تھے۔
وہ اپنی شخصیت میں علم، حلم، وقار اور خاموش خدمت کا حسین امتزاج رکھتے تھے۔
ان کی شفقت بھری موجودگی، علم پرور رہنمائی، اور خالص نیت کے ساتھ کی گئی گراں قدر خدمات، نسلوں کی سوچ اور کردار کا حصہ بن چکی ہیں۔
علاقہ بھر میں وہ ایک ممتاز اور اولین شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے جنہوں نے سائنسی علوم کی بلندیوں کو چھوا ہے،جوانوں کو نئی راہیں دکھائیں، اور علم کے میدان میں اپنا علمی و فکری لوہا منوایا۔
ان کا جانا صرف ایک فرد کا نہیں، بلکہ ایک علمی منبع کا خاتمہ ہے۔
یہ ایک ایسا صدمہ ہے جو وقت کے ساتھ مدھم نہیں ہوگا، بلکہ دلوں کی تہہ میں درد اور محرومی کی صورت ہمیشہ تازہ رہے گا۔
ہم ایک عظیم انسان، ایک خاموش مگر مؤثر خدمت گزار، ایک بصیرت افروز استاد اور علاقے کے علمی اثاثے سے محروم ہو چکے ہیں۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مرحوم کو جوارِ معصومینؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، اور اہل خانہ، وابستگان اور شاگردوں کو صبر جمیل اور قلبی تسکین عطا فرمائے۔

انا للہ و انا الیہ راجعون

از طرف:
انتظامیہ امام بارگاہ اُم المصائب، گنڈ نوگام

25/07/2025

90 DAY QURAN LEARNING COURSE

25/07/2025

HIFZE NEHJUL BALAGAH

https://ur.hawzahnews.com/photo/410908/%D8%AA%D8%B5%D8%A7%D9%88%DB%8C%D8%B1-%D8%B4%DB%81%D8%A7%D8%AF%D8%AA-%D8%A7%D9%85%...
21/07/2025

https://ur.hawzahnews.com/photo/410908/%D8%AA%D8%B5%D8%A7%D9%88%DB%8C%D8%B1-%D8%B4%DB%81%D8%A7%D8%AF%D8%AA-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D8%B3%D8%AC%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D9%86%D8%A7%D8%B3%D8%A8%D8%AA-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%AF%D8%B1%D8%B3%DB%83-%D8%A7%D9%84%D9%82%D8%B1%D8%A2%D9%86-%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%B5%D8%A7%D8%A6%D8%A8

تصاویر/مدرسۃ القرآن ام المصائب کے زیرِ اہتمام امام بارگاہ ام المصائب ملپورہ نوگام جموں وکشمیر میں ایک پُروقار روحانی و تعلیمی مجلس کا انعقاد کیا گیا، جو محافظِ قرآن....

https://ur.hawzahnews.com/xdSST
21/07/2025

https://ur.hawzahnews.com/xdSST

حوزہ/محافظِ قرآن امام زین العابدینؑ کی شہادت کی مناسبت سے مدرسۃ القرآن ام المصائب جموں وکشمیر کے زیرِ اہتمام حفاظِ قرآن کے مابین شاندار مقابلۂ حفظ اور روحانی مجلسِ ع...

محافظِ قرآن امام زین العابدینؑ کی شہادت کی مناسبت سے مدرسۃ القرآن ام المصائب کے زیر اہتمام حفاظِ قرآن کی شاندار نمائش او...
21/07/2025

محافظِ قرآن امام زین العابدینؑ کی شہادت کی مناسبت سے مدرسۃ القرآن ام المصائب کے زیر اہتمام حفاظِ قرآن کی شاندار نمائش اور روحانی مجلس کا انعقاد

نوگام بانڈی پورہ/ جموں و کشمیر (21 جولائی 2025)
مدرسۃ القرآن ام المصائب کے زیرِ اہتمام امام بارگاہ ام المصائب ملپورہ نوگام میں ایک پُروقار روحانی و تعلیمی مجلس کا انعقاد کیا گیا، جو محافظِ قرآن، سید الساجدین، امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مخصوص تھی۔ اس مجلس کا بنیادی مقصد قرآن کریم کے حفاظ کی خدمات کو اجاگر کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

اس موقع پر کمسن حفاظِ قرآن کی جانب سے حفظِ قرآن کی ایک منفرد عملی نمائش پیش کی گئی، جس میں طلبہ و طالبات نے اپنی حفظ کی مہارت کا مظاہرہ کیا اور براہِ راست سوالات و امتحانی مراحل کو کامیابی سے مکمل کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ اس کے علاوہ بچوں نے گروہی تلاوتِ قرآن اور نوحہ خوانی بھی انجام دی، جو روح پرور مناظر تھے۔

پروگرام میں علاقے کے ممتاز علمائے کرام، قاریانِ قرآن، دانشوروں، اساتذہ، والدین اور طلبہ و طالبات نے میں شرکت کی۔ مہمانانِ خصوصی نے قرآنِ کریم کی تعلیم کی اہمیت، خصوصاً بچوں اور نوجوانوں میں حفظِ قرآن کے رجحان پر روشنی ڈالی اور مدرسۃ القرآن ام المصائب کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔

مجلس کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حفاظِ کرام میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مدرسے کے منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی قرآن کریم کی ترویج کے لیے اس نوع کے تربیتی، علمی اور تعلیمی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

یہ تقریب نہ صرف ایک تعلیمی سرگرمی تھی بلکہ ایک روحانی تجربہ بھی ثابت ہوئی، جس نے شرکاء کے دلوں پر گہرے اثرات مرتب کیے۔

پروگرام کے بعد انتظامیہ نے محترمہ ڈاکٹر شاہینہ کے گھر جا کر اُنہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی علمی خدمات کے اعتراف میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

Address

Malpora Nowgam
Sumbal
193501

Telephone

+917051639352

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazrat Ummul Masayeb Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share