Pairwan-e-willayat J&K

Call Directions Contact the organization

Pairwan-e-willayat J&K Pairwan-e-Willayat Jammu And Kashmir
Head Office:- Residency Road Srinagar 190001
Email:- pairwanewillayatj&[email protected]
Follow us on Twitter:

18/08/2026
10/08/2026

شہداء کے بارے میں شیخ جنتی کے توہین آمیز کلمات پر شدید مذمت
شہداء اسلام کا عظیم، مقدس اور ناقابلِ فراموش سرمایہ ہیں۔ انہوں نے حق، عزت، آزادی اور مظلوموں کے دفاع کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تاریخِ اسلام میں لازوال قربانیوں کی مثال قائم کی۔ ان کی عظمت، کردار اور مقامِ شہادت کے بارے میں نازیبا یا توہین آمیز زبان کا استعمال نہ صرف انتہائی افسوسناک اور ناشائستہ فعل ہے بلکہ لاکھوں کروڑوں عقیدت مندوں اور وابستگانِ شہداء کی دل آزاری کا بھی باعث بنتا ہے۔
پیروانِ ولایت جموں و کشمیر شیخ جنتی کی جانب سے شہید رہبر اور دیگر شہداء کے بارے میں منسوب کیے گئے توہین آمیز، نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ کلمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اختلافِ رائے ہر شخص کا حق ہے، لیکن اختلاف کی آڑ میں شہداء کی توہین، ان کی عظیم قربانیوں کو مجروح کرنا یا ان کے مقدس مقام کے بارے میں نامناسب زبان استعمال کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
خصوصاً ایک عالمِ دین اور دینی شخصیت سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے منصب اور ذمہ داری کی نزاکت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے گفتگو میں تقویٰ، بصیرت، حکمت اور زبان کی حفاظت کا مظاہرہ کرے۔ ایسے حساس معاملات میں غیر محتاط اور اشتعال انگیز الفاظ نہ صرف دینی و اخلاقی اقدار کو مجروح کرتے ہیں بلکہ امت کے درمیان بددلی، انتشار اور باہمی فاصلے پیدا کرنے کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔
شہداء کے احترام اور ان کی عظیم قربانیوں کی پاسداری کسی فرد یا جماعت کا نہیں بلکہ پوری امت کا مشترکہ فریضہ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اختلافات اور فکری اختلافات کو تہذیب، احترام اور ذمہ داری کے دائرے میں رکھا جائے اور ایسی گفتگو سے مکمل اجتناب کیا جائے جو مسلمانوں کے جذبات کو مجروح اور امت کی وحدت کو کمزور کرے۔
ہم شیخ جنتی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہداء کے بارے میں اپنے مذکورہ کلمات سے واضح، دوٹوک اور غیر مبہم انداز میں رجوع کرتے ہوئے معذرت پیش کریں اور آئندہ اس نوعیت کے بیانات سے گریز کریں۔ شہداء کا احترام، ان کی قربانیوں کی پاسداری اور ان کے مقدس مقام کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ اخلاقی و دینی ذمہ داری ہے۔
جاری کردہ:
پیروانِ ولایت جموں و کشمیر
10 اگست 2026

معمول کی زندگی سے نکل کراپنے وجود کی تلاش میں چند دن بسر کرنے کا نام "کارگاہ" ہےدو روزہ معارفِ اسلامی کارگاہ(مخصوص برادر...
06/08/2026

معمول کی زندگی سے نکل کراپنے وجود کی تلاش میں چند دن بسر کرنے کا نام "کارگاہ" ہے

دو روزہ معارفِ اسلامی کارگاہ

(مخصوص برادران کے لیے)

وادیٔ کشمیر کے ممتاز علماء، دانشوران کی ہمراہی میں دو روزہ معارفِ اسلامی کارگاہ کا انعقاد۔

کارگاہ کے اہم موضوعات

• تعلیمی و تربیتی دروس• اسلامی طرزِ زندگی کا فہم و شعور• سماجی مسائل اور منشیات سے بچاؤ کے مؤثر طریقے• مختلف موضوعات پر سوال و جواب کی نشست• گروپ ڈسکشن اور فکری تبادلۂ خیال

شرائطِ شرکت

• کم از کم آٹھویں جماعت پاس ہونا ضروری ہے۔• رجسٹریشن فیس: ₹200• کارگاہ کے تمام قواعد و ضوابط کی پابندی لازم ہوگی۔• آنے اور جانے کا کرایہ شرکاء خود ادا کریں گے۔• رہائش اور کھانے کا معقول انتظام موجود ہوگا۔

تاریخ

22 اور 23 اگست 2026(ہفتہ اور اتوار)

مقام

دلنشین تفریحی مقام(مقام کا مکمل اعلان بعد میں کیا جائے گا۔)
رجسٹریشن کے لیے نیچے دئیے گئے نمبرات پر جلدی رابطہ کریں ۔

رابطہ

Ph.70068 75733-7006649474-77808 02621

Address

Residency Road
Srinagar
190010

Telephone

+91-9906531222

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pairwan-e-willayat J&K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pairwan-e-willayat J&K:

Shortcuts

Share