12/06/2026
جموں و کشمیر رہبرِ تعلیم ٹیچرز فورم کا اسداللہ وانی کی والدِ نسبتی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
سری نگر// جموں و کشمیر رہبرِ تعلیم ٹیچرز فورم نے گاندربل سے تعلق رکھنے والے فورم کے سابق سینئر ریاستی ایگزیکٹو ممبر اسداللہ وانی کی والدِ نسبتی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندان کے ساتھ تعزیت پیش کی ہے۔
فورم کے ترجمان مظفر احمد وانی کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ فورم کے چیئرمین فاروق احمد تانترے سمیت فورم کے تمام جملہ عہدیداران اور ممبران نے مرحومہ کے انتقال پر دکھ اور کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں اسداللہ وانی اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی بھی دعا کی گئی۔
فورم ترجمان نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ اسداللہ وانی اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔